01/07/2025
محترمہ روبینہ خالد صاحبہ کے نام چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)_
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته۔۔۔!
اُمید ہے آپ اور آپ کی پوری ٹیم بخیر و عافیت ہوگی اس میں کوئی شک نہیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے چند بہترین فلاحی پروگراموں میں اس کا شمار ہوتا ہے یہ بلاشبہ ایک عوامی ریلیف پروگرام ہے جس نے لاکھوں مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور اس کی کامیابی آپ کی ٹیم کی شب وروز محنت کا نتیجہ ہے تاہم جیسا کہ ہم جانتے ہیں کوئی بھی نظام بشری تقاضوں سے مبرا نہیں ہوتا جب انسانی ہاتھوں سے کوئی نظام چلایا جاتا ہے تو اس میں غلطیوں اور خامیوں کا امکان اور صدور بھی ہوتا رہتا ہے اصل خوبی یہ ہے کہ جب کوئی غلطی یا مسئلہ نشان دہی کے بعد سامنے آئے تو اس کا فوری اور مؤثر حل نکالا جائے چونکہ میں ایک سماجی کارکن (Social Activist) کی حیثیت سے اپنے علاقے کی عوامی فلاح و بہبود سے وابستہ ہوں میرے پاس اکثر بزرگ خواتین، مائیں،بہنیں اور دادیوں جیسی عمر رسیدہ خواتین اپنی شکایات لے کر آتی ہیں ان کا ایک مشترکہ اور سنگین مسئلہ یہ ہے کہ اس میں عمرہ رسیدہ خواتین کے زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے اُنکے انگلیوں کے نشان ختم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بایومیٹرک تصدیق اُن کے لیے ممکن نہیں رہی جس کے باعث اُن کی امدادی رقوم بلاک ہو گئی ہیں یہ وہ خواتین ہیں جو معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق اور کمزور طبقے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن بارہا قسطیں اور ٹرانچ جاری ہونے کے باوجود اس طبقہ کو ہر بار محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے نہ صرف یہ کہ فہرست سے انکے نام غائب ہیں بلکہ انہیں کسی متبادل طریقہ کار کی سہولت بھی اب تک فراہم نہیں کی گئ_
لہذا آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ ان بزرگ، بیوہ اور عمر رسیدہ خواتین کے لیے بایومیٹرک کی جگہ کوئی متبادل طریقہ کار متعارف کرایا جائے (جیسے نادرا تصدیق، ویریفیکیشن لیٹر، یا مجاز افسران ویلج کونسل سیکرٹری اور چیئرمین کی تصدیق) وغیرہ
جن خواتین کی قسطیں رک چکی ہیں اُنھیں سابقہ تمام واجبات کے ساتھ فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے_
یقین ہے کہ آپ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دے کر ان معصوم اور کمزور خواتین کی دعاؤں کا سبب بنیں گی
اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر انداز میں نبھائیں_
نام :رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
سوشل ایکٹیوسٹ
رابطہ نمبر: 03049151510