Bajaur tez news

Bajaur tez news آپ اس پیج پر باجوڑ کے خبروں کیساتھ ملکی اور غیر ملکی خبریں اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں ۔
(1)

باجوڑ کے رہائشی خبیب اللہ والد درویش امیر پتہ وسی 23 کگہ خاص شاہ گی عمر 19 سال دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے کل منگل کے دن صب...
23/07/2025

باجوڑ کے رہائشی خبیب اللہ والد درویش امیر پتہ وسی 23 کگہ خاص شاہ گی عمر 19 سال دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے کل منگل کے دن صبح 6 بجے سے بنارس اجتماع گراؤنڈ کراچی سے لاپتہ ہوچکا ہے جس کو بھی نظر ایا تو مہربانی کرکے اس نمبر پر رابط کریں شکریہ سب دوست اس پوسٹ کو آگے شیئر کریں
رابط نمبر نقیب اللہ بھائی 03225340435
03002251056 محمد زیب

اسلام آباد:خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم کو مؤثر بنانے اور سول انتظامیہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ا...
23/07/2025

اسلام آباد:خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم کو مؤثر بنانے اور سول انتظامیہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، سپیشل سیکرٹری داخلہ داؤد بڑیچ، سیکرٹری اوورسیز، سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سمیت مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نہ تو سابق فاٹا کے انضمام کو ختم کیا جا رہا ہے، نہ ایف سی آر کی بحالی زیر غور ہے اور نہ ہی کسی آئینی ترمیم کا نیا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ کمیٹی کا اصل مقصد ضم شدہ اضلاع کے عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے، ان کی ترقی، خوشحالی اور فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت یقینی بنانے سے متعلق سفارشات مرتب کرنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چونکہ یہ اضلاع خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں، اس لیے کمیٹی کی سفارشات صوبائی حکومت کو بھیجی جائیں گی تاکہ ضم شدہ علاقوں کو دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر سہولیات میسر آ سکیں۔

23/07/2025

پشکال دے ڈیر د احتیاط نہ کار واخلئ ۔ د ضرورت نہ علاوہ د چکرو او ڈرائیونگ نہ زان بچ جڑئ ۔

23/07/2025

تحصیل ماموند میں فائرن گ سے معاذ نامی نوجوان جان بحق ۔جبکہ ان کیساتھی زینت اللہ زخ می ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کیمطابق قتل دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

ایمل ولی خان پر تنقید کے بعد اے این پی نے پی ٹی آئی  خیبر پختونخوا پر بھی اعتراضات اٹھا لئے یہ وہ چند سوالات ہے جو کہ پی...
23/07/2025

ایمل ولی خان پر تنقید کے بعد اے این پی نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پر بھی اعتراضات اٹھا لئے

یہ وہ چند سوالات ہے جو کہ پی ٹی آئی والے سینیٹر ایمل ولی خان کی سینیٹر بننے پر اٹھا رہے تھے اور آج یہی سوالات اے این پی کے ہے۔
( ANP KPK )
موصوف کا تعلق لاہور سے ہے، لیکن یہ دوسری بار پختونخواہ کے پختونوں کے ووٹوں سے سینیٹر بنے ہیں، صرف سٹیج کمپئیرنگ
کی خدمات کے عوض۔
( ANP KPK )
‏گزشتہ چھ سالوں میں موصوف نے پختونخواہ کے کسی مسئلے پر سینیٹ میں آواز بلند کی؟
( ANP KPK )
‏کیا انھوں نے قبائلی اضلاع، ضم شدہ علاقوں، یا دیگر
پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کی؟
( ANP KPK )
‏کیا آپ کو کوئی ایک تقریر یاد ہے جو انہوں نے پختونخواہ کے لیے کی ہو؟
( ANP KPK )
اب دوبارہ سینیٹر بننے کے بعد کیا امید رکھی جائے؟
( ANP KPK )
کیا یہ ہے تحریک انصاف کا ویژن ؟
کیا یہ ہے میرٹ ؟
کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پختونحواہ ؟
( ANP KPK )
کیا پشاور ، مردان ، صوابی ، مہمند یا دیگر اضلاع میں کوئی نوجوان یا وییل کوالیفائیڈ ساتھی نہیں تھا کیا
وہ سوالات ہے جو تحریک انصاف کے کارکنان اٹھا رہے ہیں۔؟
( ANP KPK )

23/07/2025

باجوڑ ، خار جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنیوالے ہیڈ وارڈنر کیخلاف کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل۔ کمیٹی 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کریگی

‏عزت کیساتھ رہا عزت کے ساتھ ریٹائر ہوا, نہ کوئی فحاشی پھیلائی نہ تفرقہ پیدا کیا
23/07/2025

‏عزت کیساتھ رہا عزت کے ساتھ ریٹائر ہوا, نہ کوئی فحاشی پھیلائی نہ تفرقہ پیدا کیا

ضروری اعلان میرے تصاویر اور نام پر کسی نے فیک آئی ڈی بنا رکھی ہے ۔ میں اس وقت ملک سے باہر عمرے کے سفر پر ہوں۔ اس فیک آئی...
23/07/2025

ضروری اعلان
میرے تصاویر اور نام پر کسی نے فیک آئی ڈی بنا رکھی ہے ۔ میں اس وقت ملک سے باہر عمرے کے سفر پر ہوں۔ اس فیک آئی ڈی سے میرے دوست احباب اور رشتہ داروں سے رقم وغیرہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اصلی اور فیک آئی ڈی کی سکرین شاٹ پیش خدمت ہے ۔ تمام دوست احباب فیک آئی ڈی کو رپورٹ کریں اور محتاط رہیں ۔
منجانب ۔ مولانا رحیم اللہ سکنہ ہزارناو ماموند ، حالا حرم شریف

23/07/2025

پہ افغانستان کے ئ غل نیولے ۔ او مخ ئ ورلہ تور کڑے ۔
افغانستان جلال آباد میں چور پکڑا گیا ۔ڈکیتی کا انجام
عینی شاہدین اس بارے میں کیا کہتے ہے سنیئے

باجوڑ ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد خان نے جیل ہیڈ وارڈن کیخلاف انکوائری رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر حکام بالا کو ارسال ...
23/07/2025

باجوڑ ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد خان نے جیل ہیڈ وارڈن کیخلاف انکوائری رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر حکام بالا کو ارسال کردیا۔

23/07/2025

بریکوٹ: گھر کے اندر برساتی نالے کا پانی داخل
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک بیمار شخص کو جو بستر پر لیٹا ہوا تھا بحفاظت گھر سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

  زوربنڈئی خوڑ میں پُل تباہ، دیہات کا رابطہ منقطع ۔ عوام نے دوبارہ خود کام شروع کر دیاباجوڑ: تحصیل خار کے گاؤں زوربنڈئی ...
23/07/2025

زوربنڈئی خوڑ میں پُل تباہ، دیہات کا رابطہ منقطع ۔ عوام نے دوبارہ خود کام شروع کر دیا
باجوڑ: تحصیل خار کے گاؤں زوربنڈئی میں حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب نے خوڑ پر مقامی لوگوں کی جانب سے اپنے مدد آپ کے تحت بنایا گیا پُل مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس کے باعث مینہ، مالیزو، کوڑو اور ماندل سمیت کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ آمد و رفت بند ہونے سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما حاجی شمش الحق نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے بار بار انتظامیہ کو علاقے کی حالت سے آگاہ کیا، لیکن افسوس کہ کسی نے توجہ نہ دی۔ اب عوام کو ایک بار پھر اپنے وسائل سے پُل کی مرمت کا کام خود کرنا پڑ رہا ہے، جو باعث شرم ہے۔"
مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر پُل کی مستقل تعمیر کرے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو

Address

Bajawara Kalle

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur tez news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur tez news:

Share