Jabra Josacha

Jabra Josacha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jabra Josacha, Media/News Company, Balakot.

28/09/2025
یہ سات ستمبر کا واقعہ ہےخضر حیات چھبیس سال کا ایک خوبرو نوجوان تھا جو کہ کلگان مانسہرہ کا رہائشی تھاخضر  کے والد  مانسہر...
13/09/2025

یہ سات ستمبر کا واقعہ ہے
خضر حیات چھبیس سال کا ایک خوبرو نوجوان تھا جو کہ کلگان مانسہرہ کا رہائشی تھا
خضر کے والد مانسہرہ کے ایک نجی سکول میں ٹیچر ہیں اور سفید پوشی میں گزر بسر کر رہے ہیں
خضر مانسہرہ بازار میں ایک دوکان پہ سیلزمین تھا اسکو دن بارہ بجے کے قریب اچانک سے سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور اسکا سانس پھولنے لگا وہ کسی نہ کسی طرح کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچا اور 12بجے پرچی لی اور لڑکھڑاتے قدموں سے ایمرجنسی وارڈ کی طرف گیا
ایمرجنسی میں پہنچا تو وہاں زندگی نہیں، بے حسی ملی۔
نہ کوئی ڈاکٹر، نہ کوئی علاج… بس ایک چٹ، ایک کاغذ، اسکو ملا جس پر صرف بے رخی لکھی تھی

وہاں پہ موجود عملے نے نہ بی پی چیک کیا نہ اسکو ٹریٹمنٹ دی بس وہاں سے اسکو چٹ پر ٹیکنیشن نما شخص نے کچھ لکھ کر دیا اور کہا کہ جائو سامنے سے لگوا دو۔
اب خضر کا سانس پھولا ہے وہ چل نہیں سکتا وہ کسی طرح دیواروں کے سہارے لیکر سامنے گیا تو اسکو کہا گیا باہر سے لیکر آئو ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔جس سے بات کرتا وہ جواب دیتا "ہم تو سٹوڈنٹس ہیں" ہم کیا کر سکتے ہیں
ڈاکٹر یہاں موجود نہیں ہیں آئے تو ان سے بات کرو
۔اس نے کہا مجھے درد ہے میں مر رہا ہوں مجھے کوئی ٹریٹمنٹ دیں لیکن اسکو برا بھلا کہہ کر وہاں سے نکال دیا گیا اور کہا "گھر جائو ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں کل آنا تمھارے ٹیسٹ کریں گے
۔خضر نے اس سارے معاملے کی ویڈیو بنائی ہے جو کہ اسکے موبائل میں محفوظ ہے
اس کی حالت جب بگڑنے لگی اس نے بھائی کو میسج کیا اور ایک گاڑی میں بیٹھ گیا کہ مجھے کسی طرح میرے گھر پہنچائو میرا دل گھبرا رہا ہے ۔خضر جب گھر پہنچا تو اسکی حالت غیر ہو چکی تھی ،چلنے کی سکت نہیں رہی تھی
مقامی ڈاکٹر کو بلایا گیا اسکا چیک اپ کیا گیا تو اس نے کہا "اس کو کسی طرح ہسپتال پہنچائیں"
کون سی ہسپتال ؟ ہسپتال والوں نے تو گھر بھیج دیا ہے
خضر کے منہ سے بس اتنا ہی نکلا ہے
اس نے پانی مانگا کلمہ پڑھا اور چھبیس سال کا خوبرو نوجوان والد اور اسکے بھائیوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر مر گیا
اس چھبیس سال کے بے بس نوجوان کی آہوں نے اللہ کا عرش بھی ہلایا ہو گا ،
اللہ کے قہر کو بھی جوش آیا ہو گا

میں جب خضر کے والد ارشد صاحب کے پاس گیا تو میں انکی آنکھوں میں دیکھ نہیں پایا ۔
ان آنکھوں میں وحشت تھی،مایوسی تھی ،غم کا سمندر تھا

میں 1925کی بات نہیں کر رہا ہوں یہ 2025کا واقعہ ہے اور مانسہرہ شہر کا واقعہ ہے وہ مانسہرہ شہر جسکے ایم پی اے
اب سپیکر صوبائی اسمبلی ہیں،وہ مانسہرہ جسکا ایم این اے وفاقی وزیر ہے وہ مانسہرہ شہر جسکا سینیٹر صوبائی حکومت میں سب سے زیادہ اثر رسوخ رکھنے والا بندہ ہے
اس ہسپتال کا ایم ایس وہ بندہ ہے جس کو اس نعرے کیساتھ لایا گیا تھا کہ تبدیلی اور کامیابی کا نیا باب رقم کرے گا
جسکے ایم ایس بنتے ہی میڈیا والے بھائیوں اور سوشل ایکٹویسٹ نے رقص کر کر کے گھنگرو توڑ دیئے تھے

افسران بالا کی تو کیا ہی بات کریں انکو تو اپنے پروٹوکول اور "ششکے " سے ہی فرصت نہیں ملتی

بدقسمتی کی بات یہ ہے یہ ہسپتال سپیکر صاحب کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہے
خضر تو چلا گیا لیکن سوالات کا انبار چھوڑ کر چلا گیا

کیا یہ لاپرواہی نہیں بلکہ ایک چھبیس سال کے نوجوان کا قتل تھا؟
کیا ذات پات اچھوت مسلمانوں میں پائی جاتی ہے جس میں "سفارشی "کو اسی ہسپتال میں ساری سہولتیں دی جاتی ہیں اور غریب کیلئے کچھ بھی نہیں؟

کیا مکافات کا کوڑا ہمارے سیاسی نمائندوں اور افسران پہ برسنے والا ہے؟

ہر سیاسی جماعت کا اپنا منجن بک رہا ہے لیکن حقیقی تبدیلی کب آئے گی؟

زندگی تیز بہت تیز گزر گئی…ہم نوے کی دہائی کے وہ خوش نصیب ہیں جنہوں نے مٹی کے چولہوں پر بنی چائے کا ذائقہ، نانی کی کہانیا...
18/08/2025

زندگی تیز بہت تیز گزر گئی…
ہم نوے کی دہائی کے وہ خوش نصیب ہیں جنہوں نے مٹی کے چولہوں پر بنی چائے کا ذائقہ، نانی کی کہانیاں، کلاس روم کی شرارتیں، بارش کے بعد مٹی کی خوشبو، اور خلوص و محبت کے اصل رنگ دیکھے۔ 🌧️✨

ہم نے مہمانوں کے آنے پر خوشیاں منائیں، کرکٹ کے کھیل میں ضدیں برداشت کیں، پڑوس کے گھروں سے سالن بانٹا، سکول کی چھٹی کی گھنٹی کا انتظار کیا، چاک چرائے، ٹیسٹ کے پیپر کے لیے صفحے مانگے، اور دوستوں کے قصے سن سن کر ہنسی کے پل سمیٹے۔
ہم نے عام پتھر میں بھی کوہِ نور دیکھا تھا۔ ❤️

مگر…
آج کا حال دیکھیے ⏳
اب وہ محفلیں ہی نہیں رہیں۔ شادی ہو یا تقریب، سب کے ہاتھ میں موبائل، سب اپنے ہی انداز میں مصروف… کوئی دل سے بات کرنے والا نہیں رہا۔
اصل خوشیاں تو تب تھیں جب محفل میں قہقہے گونجتے تھے، دل ایک دوسرے سے جڑتے تھے، اور وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا۔ 💔

🌌 ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ سب ماضی ہے!(ایک سائنسی حقیقت جو آپ کو وقت، کائنات اور خود اپنی "حقیقت" پر سوال کرنے پر مجبو...
17/07/2025

🌌 ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ سب ماضی ہے!

(ایک سائنسی حقیقت جو آپ کو وقت، کائنات اور خود اپنی "حقیقت" پر سوال کرنے پر مجبور کر دے گی)

کبھی آپ نے سوچا کہ جو کچھ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں… وہ اصل وقت میں نہیں ہے؟
جی ہاں!
ہم موجودہ لمحے کو کبھی نہیں دیکھ پاتے ہم ہر وقت ماضی کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

❖ یہ کیسا ماضی؟
یہ وہ ماضی ہے جو روشنی کی رفتار سے جُڑا ہے۔
جب کوئی چیز ہمیں نظر آتی ہے، تو وہ اس لیے ممکن ہے کیونکہ اُس شے سے نکلنے والی روشنی ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے — لیکن اس روشنی کو ہم تک آنے میں وقت لگتا ہے۔
یہ وقت اگرچہ بہت چھوٹا ہوتا ہے، لیکن پھر بھی وہ موجود ہوتا ہے۔

سورج ہم سے تقریباً 150 ملین کلومیٹر دور ہے۔
روشنی خلا میں 3 لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہے، اس لیے سورج کی روشنی کو زمین تک آنے میں تقریباً 8 منٹس اور 20 سیکنڈز لگتے ہے۔

تو جو سورج ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں، وہ اصل میں 8 منٹ 20 سیکنڈ پہلے والا سورج ہے۔
اگر خدا نخواستہ سورج ابھی اسی لمحے "غائب" ہو جائے، تو ہمیں 8 منٹس اور 20 سیکنڈز بعد پتہ چلے گا یعنی ہمیں سورج کی کمی 8 منٹ بعد محسوس ہوگی!

چاند زمین سے قریب ہے، صرف 3,84,400 کلومیٹر دور۔
تو چاند کی روشنی کو ہماری آنکھوں تک پہنچنے میں صرف 1.3 سیکنڈ لگتے ہیں۔
یعنی آپ جو چاند دیکھتے ہیں، وہ 1.3 سیکنڈ پہلے کا ہوتا ہے۔

اب اصل دھماکہ خیز بات آتی ہے!
جو ستارے ہم رات آسمان میں دیکھتے ہیں، وہ ہم سے ہزاروں، لاکھوں، بلکہ کروڑوں نوری سال دور ہوتے ہیں۔

> ایک نوری سال = وہ فاصلہ جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے

اگر کوئی کہکشاں ہم سے 20 لاکھ نوری سال دور ہے، تو اس سے جو روشنی ہمارے پاس آ رہی ہے، وہ 20 لاکھ سال پہلے چلی تھی۔
یعنی ہم اس کہکشاں کو ایسا دیکھ رہے ہیں جیسی وہ 20 لاکھ سال پہلے تھی!
وہ کہکشاں آج ہو سکتا ہے موجود ہی نہ ہو تباہ ہو چکی ہو لیکن ہمیں ابھی بھی اس کی "روشنی" نظر آ رہی ہے!

تو کیا ہم کبھی "حال" کو دیکھ ہی نہیں سکتے؟

حقیقت یہ ہے کہ بالکل قریب کی چیزیں جیسے کہ آپ کا موبائل فون، سامنے کھڑا شخص، یا دیوار — ان کی روشنی بھی آنکھ تک آنے میں وقت لیتی ہے۔
اگرچہ یہ وقت بہت معمولی ہوتا ہے (مثلاً نینو سیکنڈز)، لیکن پھر بھی یہ موجود ہے۔

تو تکنیکی طور پر ہم کبھی بھی 100% “حال” کو نہیں دیکھتے۔ ہم ہمیشہ کسی نہ کسی سطح پر “ماضی” دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

ایک دلچسپ نکتہ: کیا ہم ماضی میں دیکھ کر جا سکتے ہیں؟

سائنسدان اس پر حیران ہیں کہ اگر ہم اتنی بڑی دوربین بنا سکیں جو دور دراز کہکشاؤں کو انتہائی تفصیل سے دیکھ سکے، تو ہم کائنات کے ابتدائی دنوں کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

بلکہ James Webb Space Telescope، جو 2022 میں خلا میں بھیجا گیا، وہ ہمیں کائنات کے پہلے ایک ارب سال کے مناظر دکھا رہا ہے جو اصل میں 13 ارب سال پرانا ماضی ہے!

نتیجہ: ہم سب "ماضی" میں جی رہے ہیں!
ہم جو کچھ دیکھتے ہیں، وہ ماضی ہے۔
ہم جو کچھ سنتے ہیں، وہ بھی ماضی ہے۔
ہم جو کچھ محسوس کرتے ہیں، وہ بھی ماضی کے اثرات ہیں۔

تو کیا "حال" صرف ایک نظریاتی تصور ہے؟
یا وقت ویسے ہے ہی نہیں جیسے ہم سمجھتے ہیں؟
یہ وہ سوالات ہیں جن پر سائنس، فلسفہ، اور روحانیت سب حیران ہیں۔

اگر ہم ماضی دیکھ رہے ہیں، تو کیا کوئی ہمیں مستقبل سے "دیکھ" رہا ہے؟
کیا کوئی ایسی جگہ یا وجود ہے جو وقت کے ہر لمحے کو بیک وقت دیکھ سکتا ہے؟
دیکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آرہا ہے۔۔۔۔۔
" وہی خدا ہے"

---

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو، اور آئندہ کے لیے بھی اس طرح کی پوسٹس پڑھنا چاہتے ہو تو ہمیں ضرور فالو کریں۔اور اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں —
کیونکہ یہ صرف ایک سادہ سچ نہیں، بلکہ ایک ایسا انکشاف ہے جو آپ کے دماغ کی لکیریں بدل سکتا ہے!
تحریر Kashif Khan

20/03/2024

اللہ پاک سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے آمین اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘

Best photo of the day 😘





0

23/12/2023

اَلحمدُالِلّہ 🖤
گجر پریمئیر لیگ کے چرچے اب انٹرنیشنل پلیئرز بھی کرنے لگے .
فخرے گجر قوم انٹرنیشنل پلیئر گرین شرٹ اوپنر چوہدری فخرزمان گجر صاحب کا گجر پریمئیر لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار ...... 🖤✌🙃

Address

Balakot
JABRA

Telephone

+528469399484

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jabra Josacha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jabra Josacha:

Share