
18/09/2025
پاکستانی فوج کی مکہ و مدینہ سے عقیدت لازوال ہے، جو صرف جذبات نہیں بلکہ عملی اقدامات سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ سعودی فوج کی تربیت، مقدس مقامات کی حفاظت اور دفاعی تعاون اس رشتے کی گہرائی کو ثابت کرتے ہیں۔ 1979 میں مسجد الحرام کے محاصرے اور خلیجی جنگ 1990-91 میں پاکستانی فوج نے براہِ راست کردار ادا کیا اور مقدس شہروں کی سلامتی یقینی بنائی یہ قربانیاں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستانی فوج اللہ اور رسول ﷺ کے گھر کی حفاظت کو اپنے ایمان اور فرض کا حصہ سمجھتی ہے۔