
20/08/2025
میرا پہلا کالم " میری خبر " نیوز میں شائع ہوا تھا۔ جس میں اپنے۔ گاؤں کی خوبصورتی ، اپنے گاؤں کا حسن اور گاؤں کو سکون کو ایک تحریر شکل دی ہے۔ "میرا گاوں میرا چمن گھنول ویلی "
گھنول صوبہ خیبر پختونخوا کی ایک خوبصورت ترین تحصیل بالاکوٹ سے تقریباً 14 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ گھنول ویلی کو کاغان ویلی کا دل بھی کہا جاتا ہے۔ کاغان کے بعد سب سے زیادہ قدرتی حسن گھنول ویلی میں پایا جاتا ہے۔ پر فضا مقام ، دلکش میڈوز ، سر سبز چر گاہیں ، بیتی ابشاریں، ٹھنڈے چشمیں صاف و شفاف پانی ، گھنے جنگلات اور دل کو چھو لینے والی پرندوں کی صدا یہ گھنول ویلی کی خوبصورتی کا امتزاج ہے۔ جہاں میں آوارہ گرد ی کرتے ہوے۔ قدرت کے بہت قریب محسوس کرتا ہے۔ اور ان خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوتا یے۔ گھنول ویلی کے مشہور ترین مقامات سری پایہ ، منہ میڈوز ، مکڑا پہاڑ، مکھر گلی ، سرڈنہ ٹاپ ، شنکیاری ہٹ اور بازمار کیسے خوبصورت مقامات کو دل میں سمائے ہوئے ہیں ۔ گھنول ویلی کے لوگ سادہ ، مہمان نوازی کا امتزاج ہیں۔
گھنول ویلی کے بکل سامنے " موسی مصلیٰ" پہاڑہے۔ جو گھنول کی خوبصورتی میں مزید اِضافہ کرتا ہے۔ گھنول کی بلندی سے گرتی آبشاروں دلکش مناظر پیش کرتی ہیں۔ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ وہ وہاں بیٹھ کر خود کو سکون میں محسوس کرتا ہے۔ اور بار بار آنے کے اسرار سے لبریز ہو جاتا ہے۔
گھنول ویلی کے ٹھنڈے چشموں کا پانی نہایت ہی عمدہ ، دلکش اور صاف ہے۔ جس کے فوائد تو ڈھیروں ہیں۔ لیکن جب یہ پانی آپ پیتی ہیں ۔ تو ہزار بیماریوں سے خود کو محفوظ کر لیتے ہیں۔ اور ان چشموں کے پانی کو پینے سے آپ کو بھوک بھی بہت زیادہ لگتی ہے۔ پھر آپ اچھا خاصا کھاتے ہیں۔
گھنول میں ایک ریسٹورنٹ ہے " گوشہ سکون" جہاں بیٹھ کر آپ گھنے درختوں کے جھرنوں میں ندی کے کنارے بہترین قسم کے کھانوں سے خوب جی بھر کر سید ہوتے ہیں۔
نعیم خان