M Aamir Sohail

M Aamir Sohail This page is my mission to raise the voice of the people. A good web news channel.

I come from a marginalized community, and through my reporting and content, I aim to highlight the issues, stories, and realities that are often ignored.

02/09/2025

یہی وجہ ھے کہ قرآن کہتا ھے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو" یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں پر نظر رکھو کہ کون کیا کر رھا ھے۔
خدا سے تمہارا رابطہ تمہارے اپنے اعمال کی بنا پر مضبوط ھوتا ھے دوسروں کے اعمال کی بنیاد پر نہیں۔
__________________

پشاور سے انڈین حاضر سروس میجر گرفتار❗️🚨❗️داؤد شاہ کے نام سے رہ رہا تھا ❗️😱😱😱❗️اور اصل نام گل بہار سنگھ ہے❗️🚨😱😱😱🚨❗️
01/09/2025

پشاور سے انڈین حاضر سروس میجر گرفتار❗️🚨❗️
داؤد شاہ کے نام سے رہ رہا تھا ❗️😱😱😱❗️اور اصل نام گل بہار سنگھ ہے❗️🚨😱😱😱🚨❗️

یہی ایک صفحہ یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ قدرتی آفات کیوں آ رہی ہیں 😥😥😥🙏🏻🙏🏻🙏🏻
31/08/2025

یہی ایک صفحہ یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ قدرتی آفات کیوں آ رہی ہیں 😥😥😥🙏🏻🙏🏻🙏🏻

31/08/2025
دنیا کا سب سے مہنگا ترین .. لیکوڈ آنسو ہوتا ہے .😪 جســــں میــــــــں صرف 1٪ پانی .. اور 99٪ احساس ہوتا ہے ..💞 💞
30/08/2025

دنیا کا سب سے مہنگا ترین .. لیکوڈ آنسو ہوتا ہے .😪 جســــں میــــــــں صرف 1٪ پانی ..
اور 99٪ احساس ہوتا ہے ..
💞 💞

سب اپنے نظریے پاس رکھو ہم اپنا نظریہ رکھتے ہیں 🥴🤣
30/08/2025

سب اپنے نظریے پاس رکھو
ہم اپنا نظریہ رکھتے ہیں 🥴🤣

شہنشاہ معظم کو اپنی ہندوستانی فوج کے لیے جوانوں کی ضرورت ہے۔"نیچے دی گئی مراعات اور شرائط بھرتی ہونے والے فوجیوں کو آفر ...
30/08/2025

شہنشاہ معظم کو اپنی ہندوستانی فوج کے لیے جوانوں کی ضرورت ہے۔"

نیچے دی گئی مراعات اور شرائط بھرتی ہونے والے فوجیوں کو آفر کی گئیں تھیں
1. انعام (Joining Bonus): ہر نئے بھرتی ہونے والے کو کل 50 روپے—10 روپے فوراً بھرتی کے وقت، اور 40 روپے اپنے یونٹ/رجمنٹ پہنچنے پر۔

2. تنخواہیں (شعبہ/کام کے مطابق):
• ماؤنٹین آرٹلری (خچری/میول بیٹری) — گنر: 12 روپے ماہانہ۔
• کوریئر/ڈرائیور (درابی) — 11 روپے ماہانہ (آرٹلری میں بھی یہی شرح درج ہے)۔
• کیولری (سوار): 34 روپے ماہانہ، جس میں 15 روپے گھوڑا الاؤنس شامل ہے۔
• سیپرز اینڈ ڈگرز: سپاہی — 11 روپے ماہانہ کے علاوہ روزانہ 1½ آنے سے 4 آنے تک الاؤنس؛ کوریئر/ڈرائیور (درابی) — 11 روپے ماہانہ۔
• پلٹن/پلٹون (Infantry یونٹ): سپاہی — 11 روپے ماہانہ؛ کوریئر/ڈرائیور — 9 روپے ماہانہ۔

3. راشن: کھانا اور ایندھن مفت۔

4. جنگی بونس: محاذِ جنگ پر جانے والے سپاہی کو تنخواہ کے علاوہ 5 روپے ماہانہ اضافی ملیں گے۔

5. گھر بھیجی جانے والی رقم: حکومت، سپاہی کی تنخواہ میں سے اُس کی ہدایت کے مطابق کٹوتی کر کے یہ رقم اُس کے اہلِ خانہ تک پہنچائے گی۔

6. طریقۂ کار: جو شخص بھرتی ہونا چاہے وہ ریکروٹنگ آفیسر سے ملے یا قریبی بھرتی دفتر جائے۔

اس زمانے میں نئے بھرتیوں کے لیے دستخطی انعام (signing bonus) بڑھا کر 50 روپے کرنا وسیع پالیسی کا حصہ تھا، جس کی تائید دیگر تحقیقی مآخذ بھی کرتے ہیں۔

یہ پوسٹر برطانوی نوآبادیاتی دور میں اس وقت شائع کیا گیا
پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران ہندوستانیوں کو برطانوی فوج میں بھرتی کرنے کے لیے مختلف مہمات چلائی گئیں۔ اس پر نمایاں الفاظ میں درج ہے کہ "شہنشاہ معظم کو اپنی ہندوستانی فوج کے لیے جوانوں کی ضرورت ہے۔" ایسے اشتہارات شہروں اور گاؤں میں عام طور پر آویزاں کیے جاتے تھے تاکہ نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے پر آمادہ کیا جا سکے۔ اس میں بھرتی ہونے والے سپاہیوں کو تنخواہ، راشن، رہائش اور شہادت کی صورت میں اہل خانہ کے لیے پنشن جیسے وعدے کیے گئے۔

پہلی جنگِ عظیم کے آغاز پر برطانوی ہند کی فوج میں تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار سپاہی تھے۔ جنگ کے دوران بھرتیوں کی بڑی لہر آئی اور کل تیرہ لاکھ ہندوستانی فوجی برطانوی افواج کا حصہ بنے۔ ان میں سے تقریباً سات لاکھ چالیس ہزار کو یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے محاذوں پر بھیجا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چوہتر ہزار سے زیادہ ہندوستانی فوجی مارے گئے جبکہ تقریباً انہتر ہزار زخمی ہوئے۔ ہزاروں سپاہی دشمن کے ہاتھوں قیدی بھی بنے۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران ہندوستانی فوج دنیا کی سب سے بڑی رضاکار فوج بن گئی۔ اس میں پچیس لاکھ سے زیادہ فوجی شامل ہوئے جنہیں برما، شمالی افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے محاذوں پر بھیجا گیا۔ اس جنگ میں بھی ہندوستانی فوجیوں نے بھاری جانی نقصان اٹھایا اور اندازاً ستاسی ہزار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاکھوں زخمی یا معذور ہوئے۔

بھرتی کے عمل میں دیہی علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ پنجاب، سرحد، بہار اور گڑھوال جیسے خطے وہ علاقے تھے جہاں سے سب سے زیادہ نوجوان بھرتی ہوئے۔ ان علاقوں کو برطانوی فوج نے "مارشل ریس" کے طور پر پیش کیا۔ نوجوانوں کو لبھانے کے لیے تنخواہ، مفت خوراک، زمین اور پنشن کے وعدے کیے گئے، جس نے غریب کسان گھرانوں کو متاثر کیا۔

یہ جنگی قربانیاں برصغیر کی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ لاکھوں ہندوستانی سپاہیوں کی شمولیت اور شہادت نے عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان یہ احساس اجاگر کیا کہ ہندوستانیوں نے اپنے خون سے برطانیہ کی جنگیں جیتنے میں مدد کی ہے، اس لیے اب انہیں مزید غلام رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔ یہی سوچ تحریکِ آزادی کے فروغ کا باعث بنی۔

یہ پوسٹر محض ایک اشتہار نہیں بلکہ نوآبادیاتی سیاست کی ایک علامت ہے۔ اس کے ذریعے ہندوستانی نوجوانوں کو "شہنشاہ کی خدمت" کا فخر دیا گیا، غربت اور بے روزگاری کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنگی مشین کا حصہ بنایا گیا اور ایک محکوم قوم کے بیٹوں کو ان جنگوں میں جھونکا گیا جن کا ان کی اپنی زمین اور عوام سے کوئی تعلق نہ تھا۔

ہندوستانی فوجیوں نے دونوں جنگوں میں برطانیہ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں لیکن ان کی خدمات کو برطانوی تاریخ میں طویل عرصے تک نظرانداز کیا گیا۔ ان جنگوں کے نتیجے میں برصغیر میں سیاسی شعور اور آزادی کی طلب میں اضافہ ہوا۔ یہی احساس کہ "ہم نے دوسروں کے لیے خون بہایا ہے، اب ہمیں آزادی چاہیے" تحریکِ آزادی کا ایک طاقتور محرک بنا۔

یہ پوسٹر آج بھی اس تلخ حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ نوآبادیاتی طاقتیں غلام قوموں کے وسائل اور انسانوں کو کس طرح اپنے سامراجی مفاد کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

احتیاط کریں ندی نالوں سے دور رہیں۔
29/08/2025

احتیاط کریں ندی نالوں سے دور رہیں۔

29/08/2025

شراب کو ڈرنک، زنا کو ڈیٹ، رشوت کو چائے پانی، سود کو انٹرسٹ، بے پردگی کو فیشن اور مفاد پرستی کو پولیٹکس کہہ کر ہی آج ہماری قوم ذلت کا شکار ہے !

29/08/2025

السلام علیکم
ایک بار محبّت سے درود شریف پڑھ کر react کریں🌺
*❁بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم❁۔*

*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*🫠

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،*🫠

دریائے راوی اپنے سستے پلاٹ لینے اب خود پہنچ گیا
27/08/2025

دریائے راوی اپنے سستے پلاٹ لینے اب خود پہنچ گیا

Address

Baloch
12151CHARBIAR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Aamir Sohail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share