17/07/2025
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری اور سینئر مزدور رہنماء داد محمد بلوچ نے رات کے اندھیرے میں حکومت کی جانب سے عوام پر گرائے جانے والے پیٹرول بم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئے روز اپنی اقتدار کی ہوس اور شاہانہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل ملک اور قوم کو معاشی بحرانوں، مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور دیگر مسائل سے چھٹکارا دلانے کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن اقتدار کی کرسی سنبھالنے کے بعد تمام دعوؤں اور وعدوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے عوام پر جس برق رفتاری سے مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی بلوں اور ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام، مزدور، ملازمین دیہاڑی دار طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین کر اپنے اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شاہانہ اخراجات غریب عوام، ملازمین کے خون پسینے کو چوس کر پوری کی جارہی ہے کیونکہ حکمرانوں کو روز اول سے ہی غریبوں کا خون چوسنے اور ان کی زندگی اجیران بنانے کی لت پڑی ہوئی ہے اس لئے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے ہر دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام پر ہر 15 روز بعد اضافہ کیا ہے جس طرح موجودہ حکومت نے گزشتہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول اور ڈیزل بم گرائے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں حکمران یہ فیصلہ لے بصورت دیگر ہم حکومت کے ان عوام، مزدور، ملازم اور دیہاڑی دار طبقہ کے دشمن اقدامات اور فیصلوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں اور اس کے کاسہ لیسوں پر عائد ہوگی۔