Daily Awaz Times Washuk

  • Home
  • Daily Awaz Times Washuk

Daily Awaz Times Washuk Daily Awaz Times Washuk

واشک۔(ڈاکٹر الطاف ایم۔حسنی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر واشک کا چارج سنبھالنے کے بعد سید عمران شاہ نے سپروائزرز حاجی عبدالحق میرا...
12/12/2024

واشک۔(ڈاکٹر الطاف ایم۔حسنی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر واشک کا چارج سنبھالنے کے بعد سید عمران شاہ نے سپروائزرز حاجی عبدالحق میرانی اور حاجی مجیب محمدحسنی کے ہمراہ فٹبال فٹسال اور کرکٹ گراؤنڈز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، ان کے ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کی ایسوسی ایشن کے اراکین بھی شامل تھے، جس نے خطے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا مظاہرہ کیا۔ سید عمران شاہ بطور سپورٹس افیسر تعیناتی واشک کے نوجوان کھلاڈیوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگی۔امید کرتے ہیں کہ سید عمران شاہ اپنے سپورٹس افیسر کے عہدے کی لاج رکھ کر مذید عوامی خدمت کرینگے۔

مستونگ۔ سیاسی و قبائلی رہنما میر غلام فاروق محمد حسنی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء المنیم محمد حسنی کو گریڈ 17 سے 18 میں ت...
10/12/2024

مستونگ۔ سیاسی و قبائلی رہنما میر غلام فاروق محمد حسنی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء المنیم محمد حسنی کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطاء المنیم محمد حسنی نے اپنے سروس کے دوران غریب عوام کی خدمت کو اپنا شعور بناکر اس مقام تک پہنچ گیا ہے اس کی بطور ڈپٹی کمشنر چاغی تعیناتی چاغی کے غریب عوام کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگی۔امید کرتے ہیں کہ عطاء المنیم محمد حسنی اپنے ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی لاج رکھ کر مذید عوامی خدمت کرینگے۔

*دوست جان پینل کے زیر اہتمام گراڑی ناگ میں بڑا پاور شو**سینکڑوں لوگوں کے میر عبدالصمد محمد حسنی کے سربراہی میں جعمیت سے ...
20/12/2023

*دوست جان پینل کے زیر اہتمام گراڑی ناگ میں بڑا پاور شو*

*سینکڑوں لوگوں کے میر عبدالصمد محمد حسنی کے سربراہی میں جعمیت سے مستعفی ہوکر دوست جان پینل میں شمولیت کا اعلان*

*ہم شرافت ترقی اور خوشحالی کے سیاست کرتے ہے ہمیں جھوٹ فریب لوٹ مار اور سوداگری کے سیاست سے دلچسپی نہیں میر مجیب الرحمن محمد حسنی*

*تبدیلی کے نام پہ پانچ سال عوام پہ مسلط حکمرانوں کو عوام نے قریب سے دیکھ لیا اب ووٹ کے طاقت سے فیصلہ دے کر ثابت کریں کہ واشک کے حقیقی وارث کون ہیں مقررین کے گرینڈ شمولیتی جلسے خطاب*

ناگ( ) میر دوست جان پینل کے زیر اہتمام آج گراڑی میں ایک گرہینڈ شمولیتی جلسہ منعقد ہوا میر عبدالصمد محمد حسنی کے قیادت میں اسکے برادری سمیت سینکڑوں ہم خیال دوستوں نے دوست جان پینل میں شمولیت اختیار کرلی اور باقی کے چھوٹے بڑے شمولیتی پروگراموں کو میر عبدالصمد محمد حسنی کے سربراہی میں الگ الگ منعقد کرکے الیکشن کمپین کے حصہ بنانے کا فیصلہ ہوا شمولیتی جلسے میں ناگ اور بسیمہ سے پارٹی کے اہم عہدے داروں نے بھی شرکت کی پروقار گرہینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میر دوست جان پینل کے بانی رہنما میر مجیب الرحمن محمد حسنی فرزند سردار زادہ میر علی حیدر میر عارف جان محمد حسنی دوست جان پینل واشک کے نائب صدر حاجی شکراللہ محمد حسنی گلفام شبیر عیسیٰ زئی میر محمد اسماعیل سمالانی میر عبدالصمد محمد حسنی حاجی عبدالواحد عیسیٰ زئی میر عبدالمجید ساسولی حاجی نواب خان عیسیٰ زئی میر قدیر ملازئی میر حسن جان سمالانی الطاف راجہ اور دیگر نے کہا کہ ہم نے کھبی جھوٹ فریب اور دھوکے کی سیاست نہیں سیکھی ہم نے ہمیشہ شرافت کے سیاست کی ہم نے ایک بڑے رقبے کو تقسیم کرکے دو ضلع بنا دیا، ہم نے 25 سال عوام کے خدمت کی ضلع کے کوئی ایسا کلی نہیں جس میں ہمارے کارکردگی نظر نہیں آتی ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنے اوپر فرض سمجھا، ہمارے اور واشک کے عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرکے ایک ٹولہ پانچ سال واشک پہ مسلط ہوئی، انہوں نے ہر چیز کا بھیڑا غرق کرکے چھوڑ دیا ضلع کو ایک منڈی بناکر سرکاری پوسٹوں کی سرعام نیلامی شروع کردی گئی ہزاروں تعلیم یافتہ اور ڈگری ہولڈر بے روزگار نوجوان اپنے عمر کے بالائی حد عبور کرگئے لیکن پوسٹ ان لوگوں میں فروخت کردئیے گئے جن کے ڈگریاں بھی جعلی تھے۔آج بھی ضلع واشک کے کئی تعلیمی ادارے خرید و فروخت کے وجہ سے بند ہیں۔نائب قاصد اور چوکیدار تک کو جبری ٹرانسفر کر دیا گیا ،ہمارے سینکڑوں ملازم ووٹروں کو بدترین انتقامی سیاست کا نشانہ بناکر ضلع کے دورافتادہ علاقوں میں تبادلہ کروایا گیا حتیٰ کہ خواتین ملازمین کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر ضلع میں جو گند پھیلایا گیا جو تاریخ کے سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔مخالف جماعت کے بنائے گئے روڈوں پر ایک ہفتہ گزرتے ہی گھاس اور جڑی بوٹیاں اگنا شروع ہوگئے ہیں جمعیت علماء اسلام گزشتہ چالیس سالوں سے اقتدار میں رہا ہے چائیے وہ ایم پی اے کی شکل میں ہو یا ایم این اے کی لیکن زمین پر ترقی کے دعوے محض پرسنٹ تک محدود رہ گئے ہیں انہوں نے اپنے 40 سالہ سیاست میں اتنا کام نہیں کیا ہے جتنا حاجی احسان اللہ ریکی نے اپنے ایم این اے منتخب ہونے کی پانچ سالوں میں کیا ہے میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی نے اس گرینڈ شمولیتی پروگرام پر اپنے انتخابی مہم کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کارکن بانی دوست جان پینل میر دوست محمد محمد حسنی کا پیغام گھر گھر پہنچا کر 8 فروری کو ایک منظم پینل کے شکل میں اپنے امیدواروں کو تاریخی کامیابی دلائیں

ملیریا ایک جان لیوا بیماری ہے اس کا بروقت علاج لازمی ہے، محمد انور جمالدینی واشک (ڈاکٹر الطاف حسین محمدحسنی)بی آر ایس پی...
22/11/2023

ملیریا ایک جان لیوا بیماری ہے اس کا بروقت علاج لازمی ہے، محمد انور جمالدینی

واشک (ڈاکٹر الطاف حسین محمدحسنی)بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ واشک ملیریا کوآرڈینیٹرز محمد انور جمالدینی نے کہا ہے کہ واشک میں ملیریا کی روک تھام اور عوام میں شعور آگاہی کے لئے ضلع بھر میں کمیونٹی ایڈوکیٹز سیشن دے رہے ہیں اور سکولز لیول پر بھی بچوں کو ملیریا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا ایک جان لیوا بیماری ہے اس کا بروقت علاج لازمی ہے ملیریا طفیلی جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے جو کسی جان‌دار کے جسم میں داخل ہو کر وہاں بسیرا کر لیتے ہیں ملیریا کی کچھ علامات یہ ہیں بخار،‏ کپکپی،‏ بار بار پسینہ آنا،‏ سردرد،جسم درد۔متلی اور الٹیاں آتی ہیں ملیریا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں عوام مچھردانی اِستعمال کریں جس پر مچھرمار دوا لگی ہو۔‏مچھردانی پھٹی اور سوراخ‌دار نہ ہو۔اپنے گھر میں مچھرمار دوائی کا اسپرے کریں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگائیں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں جو پورے جسم کو ڈھانپے ہوں۔‏ایسی جگہوں پر نہ جائیں جہاں جھاڑیاں اور کھڑا پانی ہو کیونکہ وہاں مچھر منڈلاتے اور انڈے دیتے ہیں۔‏ملیریا ہونے کی صورت میں جلدازجلد اپنا علاج کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایس پی واشک میں ملیریا کی روک تھام اور عوام کو ملیریا کی ادویات کی فراہمی کے لیے موثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے صحت مند معاشرہ صحت مند انسان ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

*دوست جان پینل کے جیالوں نے مخالفین کے لیے خطرہ کا گھنٹی بجا دی کریم آباد کلتو ساجد میں گرہینڈ شمولیتی پروگرام* *میر نصی...
09/11/2023

*دوست جان پینل کے جیالوں نے مخالفین کے لیے خطرہ کا گھنٹی بجا دی کریم آباد کلتو ساجد میں گرہینڈ شمولیتی پروگرام*

*میر نصیر آحمد میروانی کے قیادت میں سینکڑوں لوگوں کے جعمیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر دوست جان پینل میں شمولیت کا اعلان*

*فخر واشک میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے الیکشن مہم کا افتتاح واشک کے مشرقی بارڈر ساجد کلتو سے کرکے تاریخی فیصلہ کردیا*

*بدترین پسماندگی شکار کلتو ساجد کے عوام کا حوصلہ بن کر علاقے میں تاریخی اقدامات کا اعلان*

*ساجد کلتو کے عوام کے جانب سے میر مجیب الرحمن محمد حسنی اور اسکے کاروان کا پرتپاک استقبال*

*مخالفین نے ان پانچ سالوں میں عوام کو دھوکہ جھوٹ اور فریب کا سوا کچھ نہیں دیا میر مجیب الرحمن محمد حسنی*

*واشک کے تاریخ میں پہلی بار ضلعے کو ایک منڈی بنتے دیکھا غریب لاچار اور بے بس نوجوانوں کے حقوق پہ شب خون مار کر پوسٹوں کو آٹھ آٹھ لاکھ میں سودا کیا گیا میر مجیب الرحمن محمد حسنی*

*واشک سے سلیکٹیڈ اور کٹھ پتلیوں کے ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگیا اقتدار میں آکر ترقی کے سفر وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا میر مجیب الرحمن محمد حسنی*

*عوام کو گمراہ کرنے کا دور گزر چکا مخالفین کو پوسٹوں کے سوداگری جبری ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا عوام کو حساب دینا پڑے گا میر مجیب الرحمن محمد حسنی*

*شمولیتوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ واشک کے اس بارڈر سے شروع ہوچکا ہے جو مخالفین گھر ماشکیل پہنچ کر الیکشن میں ایک تاریخی جیت پہ اختتام پزیر ہوگا مقررین کے گرہینڈ شمولیتی پروگرام میں خطاب*

بسیمہ(دوست جان پینل انفارمیشن میڈیا سیل واشک) ضلع واشک کے سب سے بڑا سیاسی قوت دوست جان پینل نے اپنے الیکشن مہم کا ضلعے کے مشرقی بارڈر کلتو ساجد سے باقاعدہ افتتاح کردیا دوست جان پینل کے ضلعی اور تحصیل لیڈر شپ کے انتھک کوششوں اور محنت سے مخالفین کے ساجد سے بلدیاتی الیکشن میں صفایا کیا گیا تھا باقی کے رہے گئے کام آج گرہینڈ شمولیتی پروگرام میں پورا ہوگیا ساجد کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر میروانی برادری نے مکمل طور پر جعمیت سے مستعفی ہوکر اپنے آئندہ کے سیاسی سفر دوست جان پینل کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کردیا میر نصیر آحمد میروانی کے قیادت میں چار کلیوں کلی شہید علی مراد کلغلی کریم آباد کلتو ساجد کلی میر نبی وارث سیاپ اور گربج ساجد سے سینکڑوں لوگوں نے جعمیت علما اسلام سے مستعفی ہوکر میر دوست جان پینل میں شمولیت کا اعلان کردیا اعلان کرنے والوں میں میر نصیر آحمد میروانی میر محمد مراد میروانی عطاء الرحمن برکت اللہ حفیظ اللہ وزیر آحمد سیف اللہ نعیم اللہ اشرف اللہ سیف اللہ حکمت اللہ ہدایت اللہ شیر خان محمد عظیم محمد عالم سعد اللہ گل محمد پیر جان عبید اللہ احسان اللہ محمد عارف نور جان نبی وارث رحمت اللہ عبدالحکیم علی نواز علی احمد بدل خان خدائے داد عبدالطیف پیر جان عبدالصمد خیر جان نبی بخش مولا بخش جمعہ خان محمد بخش خدا بخش محمد رمضان ظفر اللہ کلتو کریم آباد ساجد سے میر محمد عیسیٰ میروانی علی محمد عید محمد داد محمد اسماعیل شہباز خان محمد شریف عبید اللہ جمعہ خان فضل سراج آحمد محمد عثمان محمد اسحاق محمد پناہ ظفر خان تاج محمد عبدالخالق عبدالمالک عین آحمد علی آحمد رسول بخش علی نواز نبی وارث عزیز اللہ غلام سرور عبدالواحد محمد عالم محمد امین محمد نصیب علی جان عید محمد علی آحمد عبدالرازق نعمت اللہ حکمت اللہ شاہ نواز عبدالرحمان عبدالکریم محمد عظیم عبدالعزیز عبدالوہاب محمد رمضان عبدالرازق منیر آحمد مولابخش جاوید آحمد واحد بخش ابوبکر امان اللہ خدابخش عبدالکبیر شبیر آحمد محمد آصف عبدالباسط سیف اللہ خلیل آحمد فیض اللہ فضل اللہ محمد نصیب الٰہی بخش خدابخش خدا دوست خدائے رحیم ظہور آحمد محمد بخش نور آحمد یسین میر آحمد پزیر آحمد صفی اللہ خلیل احمد زکریا خدائے رحیم عبدالسلام عبدالقادر محمد حسین سمیع اللہ نصیب اللہ حفیظ اللہ ناصر نصر اللہ شہداد خان صبغت اللہ شعیب آحمد علی آحمد محمد ایوب عبدالواحد عبدالواجد محمد عمر گربج سیاپ ساجد سے میر نبی وارث محمد عالم علی آحمد حضور بخش عبدالرحمان شفیع محمد خلیل اللہ محمد خیر جان محمد بخش نور زکریا سفر خان ثناء اللہ احسان اللہ سعد اللہ عبدالمالک عبداللہ نصیب اللہ بدل خان حزب اللہ غلام قادر محمد عظیم بشیر آحمد مولا بخش محمد خیر رسول بخش نیک محمد معمود عبدالسلام عبدالحمید محمد یعقوب محمد اعظم علی اکبر محمد شریف حبیب اللہ عبدالرشید عبدالمالک عبدالکریم محمد ابرہیم محمد کریم محمد انور قادر بخش گاجی خان ریاض آحمد عبدالخالق عبدالمالک عید محمد عبدالکبیر نوروز خان محمد عظیم علی اکبر علی حسن شاہ مراد نصیر آحمد الہی بخش محمد محمد حیات علی آحمد مبارک ابراہیم عبدالوہاب محمد اشرف محمد عارف محمد مراد محمد صادق شوکت محمد عثمان محمد اسماعیل محمد اکبر اللہ بخش الہی بخش نور جان رسول بخش محمد وارث محمد خیر مختیار اللہ منیر آحمد محمد ہاشم اور دیگر شامل تھے گرہینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فرزند میر دوست جان فخر واشک سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی حاجی محمد اسماعیل سمالانی حاجی عبدالواحد عیسیٰ زئی حاجی نواب خان عیسیٰ زئی فیض الحق محمدی گلفام شبیر میر نصیر میروانی میر محمد عیسیٰ میروانی حسن جان سمالانی حافظ سمیع اللہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ سیاہ دور کے خاتمہ ہوچکا ہے مگر انہیں غریب لاچار اور بے بس نوجوانوں کے حقوق پہ شب خون مارنے کا عوام کو حساب دینا پڑے گا بارڈرز پر کاروبار کررہے غریبوں کے حقوق پہ سودا بازی کرکے انہیں بے روزگار کرنے کا بھی ان سے حساب لیا جائے گا آج بھی ٹوکن کے نام پہ بارڈرز پہ لوٹ مار جاری ہیں انہوں نے اپنے دور میں اس لاچار ضلعے کو ایک منڈی بنا کر پوسٹوں کے 8 آٹھ لاکھ روپے میں سودا لگاتے تھے قابل محنتی اور ہونہار لوگوں کے اعتماد تعلیم علم اور ڈگریوں سے اٹھا کر انہیں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں دھکیل رہے تھے سیاسی طور پر نابلد ضدی اور بچوں کے کہنے پر خواتین تک کو ٹرانسفر کرتے تھے چوکیدار اور لیویز سپاہیوں تک کو ٹرانسفر کرکے اپنے آپکو ٹیپو سلطان سمجھتے تھے روڑوں کے نام پر پرسنٹ خوری کے بازار گرم کیے ہوئے تھے ان کے دور میں ضلعے کے تمام ادارے تباہ ہوگئے ہر فرد سے ایک واٹر سپلائی اسکیم اور ایک پوسٹ کے وعدہ کرنے والے بتا دیں کہ انہوں سے ضلع واشک کے عوام کو کس گناہ کی سزا دی چیک پوسٹوں پہ پرائیویٹ بندے بٹھا کر کروڑوں روپے کمائے یوریا بردار گاڑیوں کو راستہ دے کر ان سے اربوں روپے کمائے ملک کو دیوالیہ بناے کے قریب لانے میں بااختیار لوگوں کے شانہ بشانہ رہے وہ کونسے بلیک کام تھا انہوں نے نہیں کیا ضلعے کو برباد کرکے چھوڑے نہیں بلکہ ایک بار پھر واشک کے عوام پہ مسلط ہونے کی خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہیں عوام باشعور ہوچکا ہے انہیں اپنے ہر کیے کی جواب دینا پڑے گا تبدیلی کے نام پہ آ ٹپکنے والوں نے عوام کو سوائے دھوکے کی کچھ نہیں دیا ہم نے عوام کے حقوق پہ کھبی سودا بازی نہیں کی ضلعے کا وہ کونسا کلی یا گھر ہیں اس میں ہمارے کارکردگی نظر نہیں آتی الارم بج چکا ہے انکے زوال شروع ہوچکا ہیں اگلے آنے والے شمولیتوں سے انکے ہوش اڑ جائے گے ضلعے کے مشرق سے شمولیتوں کے جو سلسلہ شروع ہوا ہے یہ انکے گھر ماشکیل جاکر میر دوست جان پینل کے بھاری اکثریت سے فتح پر اختتام پزیر ہوگا شمولیتی پروگرام میں دوست جان پینل کے ضلعی صدر الحاج عبدالقدوس میروانی نائب صدر حاجی شکراللہ حاجی عبدالکریم میروانی میر ساول خان حسنی حاجی حمید سمالانی میر غلام رسول گل جان سمالانی گلزار سمالانی حاجی عبد الحکیم سمالانی میر محمد یوسف سمالانی عبدالستار عیسیٰ زئی حاجی خلیل احمد عیسیٰ زئی فدا ایڈوکیٹ عیسیٰ زئی ٹکری اعجاز سمالانی ٹکری نورنگ خان میروانی میر مولا بخش میروانی میر عبدالغفور میروانی میر شیر علی میروانی میر الطاف راجہ میر محمد ہاشم عیسیٰ زئی شیر علی عیسیٰ زئی میر محمد اسلم عیسیٰ زئی اور دیگر شریک تھے

واشک کے مختلف علاقے مٹی کے طوفان کی زد میں(ڈاکٹر الطاف ایم۔حسنی)واشک ۔پاک ایران سرحدی علاقوں سے اٹھنے والا مٹی کا طوفان ...
15/10/2023

واشک کے مختلف علاقے مٹی کے طوفان کی زد میں
(ڈاکٹر الطاف ایم۔حسنی)
واشک ۔پاک ایران سرحدی علاقوں سے اٹھنے والا مٹی کا طوفان واشک کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا۔

اس وقت شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

بسیمہ گوادر سی پیک شاہراہ پر شدید گرد و غبار اور مٹی کا طوفان ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر ناگ ، بسیمہ، سوراپ میں حدِ نگاہ صفر اور ٹریفک متاثر ہے۔

واشک سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ہے۔

موسم کی خراب صورتِ حال کے ماشکیل ، واشک ، بسیمہ ناگ ، شاہوگیڑی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

الحاج میر دوست جان محمدحسنی اور انکے فرزند چالیس سال سے مشہور بند پر کام کروا رہے ہیں, سابق ناظم یونین گڑانگ حاجی محمد ا...
12/10/2023

الحاج میر دوست جان محمدحسنی اور انکے فرزند چالیس سال سے مشہور بند پر کام کروا رہے ہیں, سابق ناظم یونین گڑانگ حاجی محمد ابراہیم دہانی, کا بند کے افتتاحی کام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

واشک۔(نمائندہ خصوصی ڈاکٹر الطاف محمدحسنی)واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی کے یونین کونسل گڑانگ کے مشہور کٹک بند پر کام کا افتتاح سابق ناظم حاجی محمد ابراہیم دہانی , نومنتخب جنرل کونسلر میر حاجی رسول بخش محمد حسنی, یوسی گڑانگ چٸرمین میر زاہد علی دہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحاج میر دوست جان محمدحسنی کے طرف سے فراہم کردہ 200 گھنٹون کا افتتاح کردیا اور اور مزید کہا کہ الحاج میر دوست جان محمدحسنی اور انکے فرزند سابق صوباٸی وزیر میر مجیب الرحمن محمدحسنی , سابق صوباٸی وزیر میر حبیب الرحمن محمدحسنی نے چالیس سالوں سے بند کٹک کو مرمت کررہے ہے یاد رہے بند کٹک سات موضع کو آباد کرتا ہے اس موقع پر سیاسی و قباٸلی رہنما نومنتخب کونسلر میر محمدصدیق دھانی, میر خدا رحیم محمدحسنی, میر نصر اللّٰه محمدحسنی , میر حمید اللّٰه دہانی, محمد اسحاق محمدحسنی,میرمحمد اسماعیل سمالانی, انعام الحق محمدحسنی, رحم داد دہانی, عبید اللّٰه محمدحسنی سوشل ایکیٹویٹ میر امداد دہانی , عبدالحئی محمدحسنی ، سمیت یوسی گڈانگ کے زمینداران علاقہ معتبرین, اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حاجی محمد ابرہیم دہانی , میر رسول بخش محمد حسنی نے مذید کہاکہ بند کی تعمیر کے لئے مذید گھنٹوں کی ضرورت پڑھ جائے تو الحاج میر دوست جان محمدحسنی فراہم کرکے بند کو مضبوط بنائینگے۔یہ بند گزشتہ 40 سالوں سے بزرگ رہنماء میر دوست جان محمد حسنی نے یہ تعمیر کی ہے اور انشاءاللہ ہم بھی انکے یہ مشین آگےلیجائینگے آخر میں بند کےکامیابی کیلیے دعاء بھی کی۔۔

واشک۔ تحریر ڈاکٹرالطاف حسین محمدحسنیملیریا سے معتلق  لوگوں میں  شعور و آگاہی کا سلسلہ جاری ہیں  اس سلسلے میں  بی آر ایس ...
27/09/2023

واشک۔

تحریر ڈاکٹرالطاف حسین
محمدحسنی

ملیریا سے معتلق لوگوں میں شعور و آگاہی کا سلسلہ جاری ہیں اس سلسلے میں بی آر ایس پی واشک کے جانب سے ضلع واشک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ملیریا سے بچاؤ اور اس کے تدارک کے لیے سیشن کی جارہی ہیں تاکہ اس مرض کے حوالے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہو اس کے علاوہ کمیونٹی کی سطح پر ملیریا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر ہر عمل کے لئے بی سی سی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہیں جہاں پر لوگوں کو ماہرین صحت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لئے بھرپور آگاہی دی جارہی ہیں اس سلسلے میں ضلع واشک کے دورافتادہ علاقوں میں بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ملیریا کے تشخیص کے لئے ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں گزشتہ ماہ ضلع واشک کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمید بلوچ کے نگرانی میں مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا اس دوران بی آر ایس پی واشک کے ملیریا کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد انور جمالدینی اور ڈسٹرکٹ ملیریا پروگرام کے آفیسر خلیل الرحمٰن لوراجہ کے موجودگی میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپس میں ملیریا کے مفت ٹیسٹ اور ادویات دی گئی کیونکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ملیریا کے مرض میں اضافہ دیکھنے کو ملی اس بابت محکمہ صحت اور بی ار ایس پی کے اشتراک سے دوران فری میڈیکل کیمپس میں ملیریا کے مریضوں کا مفت ٹیسٹ اور علاج کیا گیا اس معتلق عوام الناس شہری علاقوں میں مچھر مار اسپرے مہم بھی جاری ہیں

واشک کے تحصیل بسیمہ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں جانبحق افراد کی لاشیں
02/09/2023

واشک کے تحصیل بسیمہ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں جانبحق افراد کی لاشیں

29/08/2023

محکمہ صحت واشک کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سنٹر ناگ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کی نگرانی میں انعقاد کیا گیا مذید دیکھئے رخشان ٹی وی کے اس رپورٹ میں

25/08/2023

واشک////////
ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اہلتھ کمیٹی کا اجلاس بعمقام ڈپٹی کمشنر آفس واشک میں منقد ھوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ اہلتھ آفیسر ڈاکٹر حمید بلو،ملیریا آفیسر ڈاکٹر شہزاد بلوچ،خزانہ آفس اسٹاف ضیاء جان مینگل،ایم ایس سول اسپتال بسیمہ ڈاکٹر نور اللہ عسی زئی،۔ سپرینڈنٹ ضلع دفتر حاجی شاہ خالد ریکی،وہ دیگر شریک رہے اس موقع پر تمام محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹروں اور پیرامڈکس سمیت تمام عملوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی پر فوری طور پر حاضر ہوں۔

واشک(ڈیلی آواز ٹاٸمز واشک/ڈاکٹر الطاف حسین محمدحسنی)بسیمہ محکمہ صحت واشک کے زیر اہتمام بسیمہ کے دور افتادہ علاقہ ساجد می...
20/08/2023

واشک(ڈیلی آواز ٹاٸمز واشک/ڈاکٹر الطاف حسین محمدحسنی)بسیمہ محکمہ صحت واشک کے زیر اہتمام بسیمہ کے دور افتادہ علاقہ ساجد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،میڈیکل کیمپ میں ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عنایت اللہ ،ڈاکٹر نوروز خان اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال واشک ڈاکٹر محمد عباس نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کئے۔میڈیکل کیمپ میں کل سات سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگائے گئے اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے ملیریا کے تشخیص کے لئے ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔میڈیکل کمیپ میں ڈی ایس وی عبدالجیل,پی پی ایچ آئی کے اطہر جمالی , عبدالحق میڈیکل ٹیکنیشن،محمد خان میڈیکل ٹیکنیشن و دیگر بی ایچ یوز کا عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر ساجد کے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے عوام کو ان کے دہلیز پر علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔واضح رہے کہ ساجد واشک کا واحد علاقہ ہے کہ جس کا آبادی دس ہزار نفوس سے زائد پر مشتمل ہے جہاں کوئی بنیادی مرکز صحت نہیں،یہاں کے باسیوں کو ایک معمولی مرض کی تشخیص کے لئے کئی کلو میٹر دور بسیمہ جانا پڑتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Washuk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share