29/10/2025
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور فرمان غنی نے حسن ابدال تا اٹک سٹی سیکشن کی تفصیلی انسپکشن کی
( پشاور ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور فرمان غنی ڈویژنل افسران کے ہمراہ حسن ابدال تا اٹک سٹی سیکشن کی بذریعہ موٹر ٹرالی تفصیلی انسپکشن کی
انسپکشن کے دوران ڈی ایس پشاور نے سیکشن پر واقع ریلوے اسٹیشنوں، ٹریک، لیول کراسنگز اور برجز کا بغور معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
ڈی ایس پشاور نے دوران انسپکشن ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کیش ایوارڈ سے نوازا۔ ڈی ایس پشاور نے سٹاف کو تلقین کی کہ محکمہ کی بہتری کے لیے تمام سٹاف اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں
ڈیوٹی میں غفلت اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کی سرزنش بھی کی
ڈی ایس پشاور نے واضح کیا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے عین مطابق محکمہ ریلوے کی بہتری کے لیے شفافیت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔