19/11/2025
پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکان کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے کہا کہ پارٹی نیا اور مثبت چہرہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو صوبے کے مسائل سے واقف ہو اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ پارٹی قیادت نئے وزیراعلیٰ کا حتمی فیصلہ کرے گی اور تمام ارکان اس کا احترام کریں گے دوسری جانب، ن لیگ کے سینیٹر دوستین ڈومکی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت جاری ہے، حالانکہ ابھی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔