
11/07/2025
آج کا دن ضلع دُکی کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، جب پاکستان تحریکِ انصاف ضلع دُکی کی ضلعی کابینہ اور تمام تحصیل و یونین سطح کے رہنماؤں کی انتھک محنت سے ایک عظیم الشان، پُرامن اور تاریخی جلسے کا انعقاد ممکن ہو سکا۔
اس جلسے میں پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر محترم داوُد خان کاکڑ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کی بھرپور شرکت نے اس اجتماع کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کیا۔ عوام کا جوش، والہانہ استقبال اور ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ دُکی کے باشعور عوام عمران خان اور تحریکِ انصاف کے نظریے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
میں، فضل الرحمن ترین، ضلع دُکی کی کابینہ اور تمام کارکنان کو اس تاریخی کامیابی پر دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
آپ سب نے جس جذبے، تنظیمی صلاحیت اور عزم کے ساتھ یہ جلسہ کامیاب بنایا، وہ واقعی لائقِ فخر ہے۔
یہ جلسہ صرف ایک سیاسی تقریب نہیں بلکہ ایک پیغام ہے۔ عوام جاگ چکے ہیں، اور اب وہ تبدیلی کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ان شاء اللّٰہ! یہ آغاز ہے ایک نئے، باوقار اور خوددار
بلوچستان کا۔