𝐍𝐨𝐨𝐫 𝐒𝐡𝐚𝐡 𝐊𝐚𝐤𝐚𝐫 𝐏𝐚𝐠𝐞

𝐍𝐨𝐨𝐫 𝐒𝐡𝐚𝐡 𝐊𝐚𝐤𝐚𝐫 𝐏𝐚𝐠𝐞 ❤●▬▬▬▬ஜ🔥🔥ஜ▬▬▬▬●❤️
❤●▬▬▬▬ஜ🔥🔥ஜ▬▬▬▬●❤️
❤●▬▬▬▬ஜ🔥🔥ஜ▬▬▬▬●❤️

"Delivering accurate, timely, and unbiased news from around the world. Stay updated stay ahead."

"دنیا بھر سے درست، بروقت اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرنا۔ باخبر رہیں – سبقت میں رہیں۔"
Follow me

21/09/2025

20/09/2025

"حکومت نے مشن نور کے حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا۔ یہ مہم بظاہر پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کی ایک سوشل میڈیا اور عوامی مہم معلوم ہوتی ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ 20 ستمبر 2025 کو رات 9 بجے اپنے گھروں کی چھتوں پر جا کر اجتماعی طور پر اذان دیں جو کہ امید، اتحاد اور امن پسندی کے علامتی اظہار کے طور پر ایک پرامن احتجاج ہو گا۔"

17/09/2025

اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام میں ہمیں صاف طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ کافر کبھی بھی مسلمان کا حقیقی دوست نہیں بن سکتا۔
سورة الممتحنة کی آیت 8 میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
نہیں پاؤ گے تمہیں جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے ہجرت کی ہے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کیا ہے، ان کے ساتھ دوستی کرنے والے جن کو تم سے پہلے کفر تھا۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بتا رہے ہیں کہ جو لوگ کفر کے راستے پر چلتے ہیں اور جو مسلمانوں کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ گہرے تعلقات اور دوستی کا رشتہ نہیں بنایا جا سکتا۔ کیونکہ ان کا ایمان اور عقیدہ مسلمانوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہو سکتا۔
یہ ہمیں اس بات کا بھی شعور دلاتا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے دین اور ایمان کی حفاظت کرنی چاہیے، اور کافروں کے ساتھ تعلقات میں محتاط رہنا چاہیے۔ مسلمان کی اصل دوستی اور محبت اللہ کے راستے میں ہوتی ہے اور اس کا مقصد اپنے ایمان کی مضبوطی اور اللہ کے ساتھ تعلق کو بڑھانا ہوتا ہے۔
ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دوستی اور تعلقات کی نوعیت انسان کے عقیدہ اور ایمان سے جڑی ہوتی ہے۔ اگر ہماری دوستی کسی کے ساتھ ہے جس کا عقیدہ ہمارے عقیدے سے مختلف ہے، تو یہ ہماری روحانیت کو متاثر کر سکتی ہے اور ہمارے ایمان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
تو پھر آپ خود سمجھتے

11/09/2025
09/09/2025

Beautiful

08/09/2025

نورشاہ کاکڑ رپورٹ کے مطابق
علاؤالدین ولد رحیم خان ساکن کلی شہبان دودا، روز جمعرات 4/9/25 لورالائی شہر میں نیو اڈا سے لیکر زیتون ہوٹل تک اس راستے میں علاؤالدین سے بٹوا گر گیا تھا۔
گم شدہ بٹوے میں درج ذیل اہم دستاویزات موجود تھے:
1. قومی شناختی
2. کارڈATM
3. دیگر اہم کاغذات
یہ تمام دستاویزات نہایت اہم اور ضروری ہیں۔ اگر کسی فرد کو یہ بٹوا ملا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو خدارا میرے نیچے دیے گئے نمبر پر فوری رابطہ کریں:
📞 [03357591908]
آپ کی مہربانی ہوگی کہ اس درخواست کو مناسب جگہ پر آویزاں کیا جائے تاکہ عوام کو اس بارے میں علم ہو سکے۔

ضروری اطلاع برائے کسان حضراتمحترم کسان بھائیو!محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے ایک اہم اقدام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت کسان...
07/09/2025

ضروری اطلاع برائے کسان حضرات
محترم کسان بھائیو!
محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے ایک اہم اقدام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت کسان کارڈ بنائے جا رہے ہیں۔ یہ کارڈ کسانوں کو مختلف زرعی سہولیات اور حکومتی امداد کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔
تمام کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد درج ذیل معلومات اور دستاویزات کی واضح تصاویر تیار کریں:
1. قومی شناختی کارڈ (CNIC)
2. زمین کا فرد (ملکیت کی سند)
3. زمین کا رقبہ (تفصیل)
4. موبائل نمبر
ان تمام معلومات کی تصاویر لے کر نیچے دیے گئے واٹس ایپ نمبرز پر بھیج دیں:
📱 03352321266
📱 03360834979
براہِ کرم اس اہم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد اپنی معلومات ارسال کریں تاکہ آپ کو کسان کارڈ کی سہولت میسر آ سکے۔
شکریہ و السلام
نورشاہ کاکڑ

03/09/2025

ایجوکیٹر انگلش پبلک ہائی سکول لورالائی کے پرنسپل جناب ولی محمد بڑیچ صاحب، ہمارے کلاس انچارج جناب رحمت اللہ صاحب اور دیگر اساتذہ کرام فورٹ منرو کی سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ واپسی کے سفر میں ہمارا علاقہ سیہن پل غاڑہ پر ایک خوبصورت رقص بھی کیا گیا۔

04/08/2025

لورالائی؛ ڈیرہ روڈ بمقام شیر جان کڈی پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کی خبر انتہائی رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی، جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
حادثے میں شہید ہونے والوں میں ایک کی شناخت زوالفقار ولد محمد وارث، سکونت: ملک بشیر چوک کوئٹہ کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون اور ایک دیگر شہید کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے،

ہمارے علاقے کے ایک مکین، رحمت اللہ  دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں اور کسی بھی قسم کا جسمانی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ نہ ان...
03/08/2025

ہمارے علاقے کے ایک مکین، رحمت اللہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں اور کسی بھی قسم کا جسمانی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ نہ ان کے پاس کوئی مستقل آمدنی کا ذریعہ ہے اور نہ ہی ان میں اتنی طاقت یا ہمت ہے کہ وہ خود سے روزگار کا بندوبست کر سکیں۔
اس نازک صورتِ حال میں ہماری تھوڑی سی توجہ، مدد اور تعاون ان کے لیے امید کا چراغ بن سکتی ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور اہلِ محلہ سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ جو بھی موبائل پیکجز یا MB وغیرہ لگاتے ہوئے تو رحمت اللہ سے لگایا ، آپ کی یہ چھوٹی سی کاوش ان کی روزی کا سبب بنے گی اور وہ خود کو معاشرے کا ایک باعزت فرد محسوس کریں گے۔
یاد رکھیے، اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں صحت، مال اور طاقت عطا کی ہے، وہ ایک آزمائش بھی ہے کہ ہم اسے کس طرح دوسروں کے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ رحمت اللہ جیسے لوگ ہماری توجہ، محبت اور مدد کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے چھوٹے چھوٹے نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Address

Mekhtar
Balochistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐍𝐨𝐨𝐫 𝐒𝐡𝐚𝐡 𝐊𝐚𝐤𝐚𝐫 𝐏𝐚𝐠𝐞 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share