BNC offical

BNC offical Bold News Center
(Private.)Limited official is leading news channel from Balochistan, Pakistan, Quetta, Balochistan, Pakistan
(1)

افسران کے خلاف بی ای ڈی اے ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران...
10/09/2026

افسران کے خلاف بی ای ڈی اے ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔

کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی جانب سے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی میڈیکل افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ افسران کو سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں

کوئٹہ: ہیڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ کا آرچر روڈ پر پلازے کی جائے وقوعہ کا دورہکوئٹہ: ہیڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) ...
10/09/2026

کوئٹہ: ہیڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ کا آرچر روڈ پر پلازے کی جائے وقوعہ کا دورہ

کوئٹہ: ہیڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ نے پی ڈی کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ رفیق بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی اعجاز حسین کھوسہ کے ہمراہ آرچر روڈ پر زیرِ تعمیر پلازے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے پلازے اور اس سے ملحقہ علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا اور ممکنہ نقصانات، سڑک، عمارت سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا۔ حکام نے موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری معلومات بھی حاصل کیں۔

ہیڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ نے متعلقہ افسران کو صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور تمام معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھنے کی ہدایت کی۔

حب: مرحوم میر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی تعزیت کا سلسلہ جاری ۔مرحوم میر عبدالمجید ...
10/09/2026

حب: مرحوم میر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی تعزیت کا سلسلہ جاری ۔

مرحوم میر عبدالمجید بزنجو اور میر اسلم بزنجو کے بھائی، شاہ نواز بزنجو، عابد بزنجو حمزہ بزنجو صدام بزنجو کے والدِ محترم، سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، بزنجو کاروان کے سرپرستِ اعلیٰ میر جمیل احمد بزنجو اور میر عبدالوہاب بزنجو کے چچا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل آواران حاجی نصیر جان بزنجو اور جی ایم بی ڈی اے میر منیر جان بزنجو کے کزن مرحوم میر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند، میر زبیر رند، وسیم رند، حاجی میر عمر جان بلوچ، نعمان رند و دیگر نے حب جاکر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو، بزنجو کاروان کے سرپرست اعلیٰ میر جمیل احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو سے ان کے چچا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل آواران حاجی نصیر جان بزنجو اور جی ایم بی ڈی اے میر منیر جان بزنجو سے ان کے کزن میر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مرحوم میر عبداللہ جان بزنجو کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، جبکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور پریس کلب کی عمارت واگزار کرانے کی یقین دہانیتربت (بی...
09/09/2026

ڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور پریس کلب کی عمارت واگزار کرانے کی یقین دہانی

تربت (بی این سی)ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا اور اہم تعلق ہے، میڈیا کا کردار محض تنقید تک محدود نہیں بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، ان کے حل کے لیے تجاویز دینے اور عوام کو حکومتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کرنے میں بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ تربت پریس کلب کی عمارت، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی کالونی سمیت صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ جلد مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

وہ تربت پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کی نئی آڈیٹوریم کا تفصیلی معائنہ کیا اور بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کو صحافتی سرگرمیوں کے فروغ اور پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی کوشش ہوگی کہ تربت پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے ساتھ صحافیوں کو آزاد، سازگار اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔ انہوں نے تربت پریس کلب کی نئی آڈیٹوریم کو بلوچستان کی جدید اور خوبصورت آڈیٹوریمز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ اس معیار کی سہولیات صحافتی سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔

ایرانی بارڈر کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ بارڈر کی بحالی کے معاملے پر آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ساتھ متعدد نشستیں ہوچکی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضروری تیاریاں مکمل ہیں، تاہم ایران میں جاری جنگ کے باعث بعض تکنیکی رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونہی یہ رکاوٹیں دور ہوں گی، آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد بارڈر کھولنے کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے یوتھ رائزنگ اسکیم کو نوجوانوں کی آمدنی میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی سطح پر معاشی استحکام کے لیے اہم پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم تربت میں بھی شروع کردی گئی ہے، تاہم عوام بالخصوص نوجوانوں میں اس حوالے سے مناسب آگاہی نہ ہونے کے باعث وہ اس پروگرام سے بھرپور استفادہ نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ یوتھ رائزنگ اسکیم اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے تاکہ دستیاب مواقع سے زیادہ سے زیادہ نوجوان اور شہری فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ میڈیا کو ان منصوبوں کے حوالے سے مؤثر انداز میں انگیج کیا جائے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات، ترقیاتی سرگرمیوں، سہولیات اور دستیاب مواقع سے بروقت آگاہی مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان بہتر رابطہ عوامی مسائل کے حل اور ضلعی امور میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

سینما چوک میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ سڑک کی توسیع اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے فرنٹ پر قائم دکانوں کے متبادل کے طور پر نئی دکانیں تیار کرلی گئی ہیں، جنہیں بہت جلد منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد سڑک کو کشادہ کرکے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس سے قبل تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی پریس کلب آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں پریس کلب کی عمارت، صحافیوں کی فلاح و بہبود، رہائشی کالونی اور دیگر مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

پریس کلب کی عمارت کے حوالے سے صدر پریس کلب نے بتایا کہ موجودہ عمارت اس وقت انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہے۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور تربت پریس کلب کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد کرکے معاملے کی مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی اور پریس کلب کی عمارت کی واپسی کے لیے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے کی تجویز پر ڈپٹی کمشنر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صحافتی نمائندوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔

صحافیوں کی رہائشی کالونی سے متعلق درخواست پر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور معلوم کیا جائے گا کہ زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ کہاں رکا ہوا ہے اور اس میں تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ متعلقہ محکموں اور صوبائی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

دورے کے موقع پر صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ضلع کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، صحافتی برادری کو درپیش مشکلات اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

محمود اچکزئی کے پاس دو تہائی اکثریت تھی، جنوبی پشتونخوا کیلئے قرارداد لانی چاہیے تھی، استحصال کے بیانیے کو سیاسی مفاد کی...
09/09/2026

محمود اچکزئی کے پاس دو تہائی اکثریت تھی، جنوبی پشتونخوا کیلئے قرارداد لانی چاہیے تھی، استحصال کے بیانیے کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، لشکری رئیسانی

‎پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں کراچی میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام۔ ‎۔اس تقریب میں بلوچستان نیشنل پارٹی ...
09/09/2026

‎پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں کراچی میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام۔
‎۔اس تقریب میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنما اور میئر پنجگور شکیل احمد قمبرانی نے شرکت کی۔دیگر شرکاء میں بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر حاصل خان بلوچ، شاکر محمد جان اور سلطان حاصل سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔واجہ گہرام شریف کی جانب سے ان رہنماؤں کے اعزاز میں یہ استقبالیہ اور عشائیہ دیا گیا، جس کا مقصد باہمی امور اور ملاقات کو خوش آئند بنانا تھا۔

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے غیرحاضری پر 11 سینٹری ورکرز کو ملازمت سے برطرف کردیاکوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (M...
09/09/2026

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے غیرحاضری پر 11 سینٹری ورکرز کو ملازمت سے برطرف کردیا

کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) نے ڈیوٹی سے غیرمجاز اور مسلسل غیرحاضری کے الزام میں سینیٹیشن برانچ کے 11 خاکروبوں/سینٹری ورکرز کو ملازمت سے برطرف کردیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 1469/Admin/MCQ/2026 کے مطابق سینیٹیشن ونگ کی رپورٹ پر مذکورہ ملازمین کے خلاف ڈیوٹی سے غیرحاضری کی انکوائری کی گئی۔ انکوائری افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ ملازمین کو متعدد بار نوٹسز اور یاد دہانیاں جاری کی گئیں، تاہم وہ جواب دینے اور ڈیوٹی پر حاضر ہونے میں ناکام رہے،نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں ارادتاً غیرمجاز غیرحاضری کے الزامات ثابت ہونے پر ان ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت بڑی سزا، یعنی فوری طور پر ملازمت سے برطرفی کا حکم جاری کیا گیا۔

ایکسیئن آصف عزیز مگسی کا تبادلہ، اہلیانِ ملک آباد فیڈر کا اظہارِ افسوستربت (بی این سی)اہلیانِ ملک آباد فیڈر کے صارفین نے...
09/09/2026

ایکسیئن آصف عزیز مگسی کا تبادلہ، اہلیانِ ملک آباد فیڈر کا اظہارِ افسوس

تربت (بی این سی)اہلیانِ ملک آباد فیڈر کے صارفین نے کیسکو ایکسیئن آپریشن ضلع کیچ آصف عزیز مگسی کے تربت سے تبادلے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات صارفین اور کیسکو کے لیے قابلِ قدر رہیں۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف عزیز مگسی نے اپنے دورِ تعیناتی میں ملک آباد سمیت ضلع کیچ کے مختلف فیڈرز پر وولٹیج کی صورتحال بہتر بنانے اور بجلی کی فراہمی میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان کے مطابق رواں سال 20 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے احکامات پر بھی ایکسیئن نے فوری عملدرآمد کراتے ہوئے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے میں کردار ادا کیا، جبکہ صارفین سے براہِ راست رابطوں کے باعث بجلی بلوں کی ریکوری میں بھی بہتری آئی۔

اہلیانِ ملک آباد فیڈر نے آصف عزیز مگسی کو قابل، فرض شناس، خوش اخلاق اور عوام دوست افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ صارفین کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے نئے مقامِ تعیناتی پر آصف عزیز مگسی کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی دعا کی۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان میں طالبات میں کتب تقسیم، ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقادپنجگور (بی این سی) گورنمنٹ گرلز ڈگری...
08/09/2026

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان میں طالبات میں کتب تقسیم، ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقاد

پنجگور (بی این سی) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان پنجگور میں طالبات میں کتب تقسیم کی گئیں، جس کا مقصد مطالعے کی عادت کو فروغ دینا اور طالبات کا علم و کتب سے تعلق مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر کالج کی لائبریری میں ہفتہ وار اسٹڈی سرکل بھی منعقد ہوا، جس میں طالبات نے زیرِ مطالعہ کتب کے ریویو پیش کیے اور اپنے خیالات و معلومات ایک دوسرے سے شیئر کیے۔ اسٹڈی سرکل ہر منگل کو منعقد کیا جاتا ہے۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم کے مطابق کالج کی لائبریری پنجگور کی تمام طالبات کے لیے صبح و شام کھلی ہے، جہاں لائبریری کارڈ حاصل کرکے قواعد و ضوابط کی پابندی کے ساتھ پُرسکون ماحول میں مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کو طالبات کے لیے علم، تحقیق اور روشن مستقبل کا مرکز بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

محمود خان کے امن جرگے کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن جب وہ خود اقتدار میں تھے تو جنوبی پشتونخوا کی قرارداد منظور نہ کرا سکے،...
08/09/2026

محمود خان کے امن جرگے کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن جب وہ خود اقتدار میں تھے تو جنوبی پشتونخوا کی قرارداد منظور نہ کرا سکے، صرف وزارتیں لیں اور بعد ازاں ثناء اللہ کو وزیراعلیٰ بنایا، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

Address

Balochistan
Balochistan
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNC offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BNC offical:

Shortcuts

Share