Rahshoon News راہشون نیوز

Rahshoon News راہشون نیوز Rahshoon News راہشون نیوز

14/07/2025

پنجگور امن جرگے میں اکثر تجاویز پنجگور میں امن و سیاسی مایوسی نہ اتفاقی بلیک میلنگ کسی حد تک بدامنی پر اثر انداز ،، ای ٹیگ/اسٹیکر ،، کو قرار دے دیا گیا ہے اسکے خاتمے کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت ہے اس میں مشکلات ہیں ناممکنات نہیں ہیں یہی اسٹیکر آنے والے وقتوں میں پنجگور کے عوام کے جسم و جاں پر ایک وبائی مرض کے شکل میں سرایت ہوکر انہیں زبان سے بے زبان کردے گی

13/07/2025

پنجگور کے علاقے خدابادان مدرسے میں قومی امن جرگے سے مقررین اپنے رائے و اظہارِ خیال کر رہے ہیں

12/07/2025

یہ کردار حقیقت کی عکاس ہے

*قندیل تھلیسیمیا ء کیئر سنٹر کی طرف سے اہم اعلان* قندیل تھیلیسیمیا کئیر سنٹر پنجگور بمورخہ 13 جولائی 2025 کو رجسٹریشن کا...
12/07/2025

*قندیل تھلیسیمیا ء کیئر سنٹر کی طرف سے اہم اعلان*

قندیل تھیلیسیمیا کئیر سنٹر پنجگور بمورخہ 13 جولائی 2025 کو رجسٹریشن کا عمل شروع کر رہا ہے لہذا تھیلیسیمیا میں مبتلا تمام بچوں کے والدین سے گزارش ہیکہ وہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن 15 دن کے دورانیے میں کروائیں ۔
رجسٹریشن کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہیں ۔
1: بچے کا بی فارم
2: دو عدد تصاویر
3: والدین کی شناختی کارڈ کاپی
رجسٹریشن کروانے کے لیے قندیل تھیلیسیمیا کئیر سنٹر رابطہ کریں ۔
*ایڈریس: قندیل تھیلیسیمیا کئیر سنٹر نزد کشتی ⛵ چوک بالمقابل یوفون ٹاور شاپاتان روڈ چتکان پنجگور*
*رابطہ نمبرز: 03333002324 / 03360334496 / 03133300024*

جماعت اسلامی ۔پنجگور میں نہ رکنے والے  بدامنی قتل و غارتگری چوری ڈکیتی لا قانونیت  کے خلاف 13جولائی 2025 بمقام  خدابادان...
12/07/2025

جماعت اسلامی ۔پنجگور میں نہ رکنے والے بدامنی قتل و غارتگری چوری ڈکیتی لا قانونیت کے خلاف 13جولائی 2025 بمقام خدابادان منعقدہ امن جرگہ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور لا قانونیت کے خلاف اس پرامن مشاورتی جرگہ کے انعقاد کو ضروری سمجھتی ہے ان شاءاللہ اس جرگے میں پنجگور کے ناگفتہ بہ حالات سے آگاہی اور مسائل کے حل کے لیے راہنمائی ملے گی پنجگور یم سب کاہے پنجگور بچانا ہم سب کا فریضہ ہے جماعت اسلامی اپنے ذمہ داراں ارکان وکارکنان اور پنجگور کے باشعور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تاکید کرتی ہے کہ بروقت اور ضرور ۔شرکت کریں ۔
جماعت اسلامی پنجگور

پنجگور(راہشون)محمد اشرف گچکی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مکران ڈویژن کی کوششوں سے پنجگور میں میڈیکل سوشل سرویسز کے قیام سے سین...
12/07/2025

پنجگور(راہشون)محمد اشرف گچکی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مکران ڈویژن کی کوششوں سے پنجگور میں میڈیکل سوشل سرویسز کے قیام سے سینکڑوں اسپیشل پرسن کی رجسٹریشن ممکن ہوئی ہے آج اسپشل پرسن کو مختلف قسم کی ریلیف ورونمائی مل رہی ہے واضح رہے گزشتہ ماہ محمد اشرف گچکی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مکران ڈویژن نے اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجگور پرویز احمد کے ہمراہ پنجگور کے دورے کے دوران انہوں نے پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس سے ملاقات کرکے میڈیکل سوشل سرویسز کیلئے ایک دفتر قائم کرنے کی جدوجہد کی جو عملی صورت میں قائم ہوکر وہ آج ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں کام کر رہی ہے میڈیکل سوشل سرویسز دفتر کے قیام سے آج اسپشل پرسن کو بہت سے مشکلات سے نجات و دیگر رہنمائی ملی ہے اس حوالے سے اسپیشل پرسن نے سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر مکران ڈویژن و ڈپٹی ڈائریکٹر پنجگور کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل اس طرح کا کوئی سہارا نہیں ملا تھا

12/07/2025

حق دو تحریک پنجگور کے چئیرمن ملا فرہاد کا ویڈیو پیغام

12/07/2025

پنجگور کے عوام نے چور کی دُرگت بنائی

پنجگور گاڑی چور کو عوام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکی اچھی خاصی خاطر تواضع کی پولیس تھانے لے جانے کے دوران پھر فرار عوام نے ویڈیو تصاویر پولیس کے حوالے کردیا عوام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کہا ہے کہ یہ پہلے بھی پانچ گاڑیوں کے چوری میں مطلوب تھا یہ شخص اضلاع غیر سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انکا اپنا گاڑیوں کا شو روم ہے جہاں چوری شدہ گاڑیوں کی خرید وفروخت ہوتی ہے

11/07/2025

پنجگور میں قتل عام ہے پولیس لیویز کی جمہ غفیر نفری لیکن کوئی ریزلٹ نہیں لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کے بجائے چیک پوسٹوں پر لگے ہوئے ہیں
پنجگور کے امن و امان کو بحال کرنے کیلئے اتحاد اتفاق یک جہتی کی ضرورت ہے اس بگڑتے ہوئے حالات کے تناظر میں 13 جولائی کو پنجگور خدابادان مدرسے میں قومی امن جرگہ منعقد کیا جارہاہے تمام مکتبہ فکر شرکت کریں
آل پارٹیز کا پریس کانفرنس میں اعلان
مزید تفصیلات ویڈیو دیکھیں

11/07/2025

سچ کے بعد کیا

09/07/2025

بلوچستان میں سیاسی خاموشی کی پہلی وبائی مرض کی تشخیص پنجگور سے ہوئی جہاں امن و امان روزگار بنیادی ضروریات زندگی تباہ سیاسی جماعتیں کمین گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں

09/07/2025

پنجگور (راہشون)پنجگور پہلا آل مکران شہید حمل جان اینڈ شہید مرتضی کرکٹ ٹورنامنٹ زیر نگرانی بلوچ کرکٹ کلب خدابادان کا آج شاندار افتتاح کردیا گیا سینکڑوں کھیل محبت کرنے والے شائقین نے شرکت کی ہوئی تھیں گراؤنڈ کے چاروں اطراف تماشائیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح شہید حمل جان کے والد عبدالمالک بلوچ اور شہید مرتضی کے والد نور احمد بلوچ نے بیٹ سے ایک ایک شارٹ مار کر کیا ٹورنامنٹ کے منتظمین و سربراہ ابوبکر بلوچ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اس پروقار ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی واجہ عبدالمالک بلوچ نور احمد بلوچ تھے اور اعزازی مہمان پنجگور کے سیاسی سماجی سوشل ورکر عادل ارباب میر سلیمان سدوزئی لالہ نظام جان انجینئر گہرام بلوچ انجینئر نوید شبیر بلوچ۔سرظہیر احمد بلوچ سمیت دیگر تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 42 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔۔ افتتاحی میچ شہید فراز کریم کرکٹ کلب گرمکان اور آزاد کرکٹ کلب وشبود کے مابین کھیلا گیا جیسے آزاد کرکٹ کلب وشبود نے 22 رنز سے جیت کر افتتاحی میچ اپنے نام کر لیادونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا شائقین کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔۔

Address

Qila Khudabadan
Balochistan

Telephone

+923342371167

Website

نیوز Rahshoon News

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahshoon News راہشون نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahshoon News راہشون نیوز:

Share