
01/06/2025
گلگت (پریس ریلز )ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن )گلگت بلتستان عطیع اللہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اج سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کے جیتنی والی امیدوار کو گلگت بلتستان کے پارٹی کارکنان کے جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں
حکومت پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی پر پنجاب کے عوام نے ایک بار پھر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پر مکلمل اعتماد کا اظہار کیا عطیع اللہ بیگ نے مزید کہا پنجاب کی جیت چیف منسٹر شیرنی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے نام جنہوں نے پنجاب میں ایک سال میں بھرپور کارکردگی دکھائی پنجاب کے عوام نے قائد محترم محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا پنجاب کے عوام اور پارٹی کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں چیف منسٹر مریم نواز صاحبہ کی بہترین کارکردگی پر پنجاب کے عوام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے پنجاب کے عوام کا خوش قسمتی ہے ان کی خدمت کے لئے مریم نواز صاحبہ جیسی بہادر چیف منسٹر ملی ہے مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کریں گے