کرپٹ افسروں کا دشمن ہر غریب اور مظلوم کی آواز # کرائم رپ?
23/07/2025
امام کعبہ جس کو ماتھے پر چومے اور اسکے پیچھے نماز پڑھے
حاجی عبدالوھاب صاحب جس کے گھر آتے ھو
مولانا ذکریا رح سے جس کو حدیث کی اجازت ملی ھو
مفتی تقی عثمانی صاحب جس کو اپنے گھر بلاتے ھوں
پیر ذوالفقار صاحب جس کو ماتھے پہ چومے
ڈاکٹر شیر علی شاہ صاحب سیاست میں اپنا استاد سمجھتے ھو
مولانا حسن جان صاحب جس کے بارے میں کہتے ھیں کہ انہوں نے علماء دیوبند کی پگڑی اونچی کردی ھے
مولٰنا سلیم اللہ خان صاحب جن کے بارے میں فرماتے ھیں ایسا لیڈر نہ حزب اختلاف میں ھے نہ اقتدار میں
مولانا عبدالرزاق اسکندر صاحب جس کو سیاست میں علماء حق کے نمائندہ و ترجمان سمجھتے ھوں
حنیف جالندھری فرماتے ھیں کہ مولانا نے ھمیشہ مدارس کے حوالے سے ساتھ دیا ھے
مولانا اللہ وسایا صاحب جس کے بارے میں کہے کہ دنیا کفر کے کفر کو اگر کوئی کانٹے کی طرح کھٹکتا ھے تو وہ مولانا فضل الرحمان ھیں
مولانا الیاس گھمن صاحب فرماتے ھیں مولانا ھمیں تب یاد آجاتا ھے جب کوئی مشکل میں پھنس جاتے ھیں
اس کے علاوہ بہت سارے آرا ھیں میرے لیڈر پر
آپ لوگوں سے عاجزانه درخواست ھے که پلیز مجھے دھوکه دینے کی کوشش مت کریں
میرے لئے یہی کافی ھے جو اوپر لکھا ھے
23/07/2025
نام۔۔۔۔ منتہی
والد کا نام۔۔۔نورالدین۔۔۔
یہ بچی اپنے علاقے کا نام نہیں بتا سکتی ،
اپنوں کے ساتھ چالو باوڑی پارک آئے تھے اپنے فیملی والوں سے رہ گئی ہیں ،فی الحال چالو باوڑی سیٹلائٹ ٹاؤن میں موجود ہے۔۔۔۔
لواحقین رابطہ کریں۔۔۔۔
03337695297
23/07/2025
تھانہ سٹی پولیس کو جی ٹی روڈ نزد ایبٹ آباد اڈہ سے ایک کمسن بچہ ملا جو اپنا نام و دیگر معلومات بتانے سے قاصر ہے اگر کوئی اس کو جانتا ہو یا اس کے ورثاء سے متعلق معلومات ہوں تو تھانہ سٹی کے نمبر 0995.920113 یا پولیس کنٹرول روم 0995.920109 پر اطلاع دیں ۔
23/07/2025
نکہ توت مین روڈ بابا بس سٹاپ کے ایریا سے ایک معصوم بچہ ملا ہے
یہ بچہ ظہور موباٸل شاپ والے کے گھر میں موجود ہے
بات نہیں کر سکتا، نہ نام بتا سکتا ہے، نہ پتہ…
بس آنکھوں میں سوال، چہرے پر حیرانی، اور قدموں میں بےسمتی ہے۔
کیا آپ کا بچہ ہے؟
کیا آپ کسی ایسے بچے کو ڈھونڈ رہے ہیں؟
خدارا، اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ معصوم اپنی ماں کی گود، باپ کی شفقت، اور اپنے گھر کے در و دیوار تک واپس پہنچ سکے۔
رابطہ نمبر
03442368430
ایک شیئر، ایک بچہ، ایک خاندان… ایک خوشی بن سکتا ہے۔
شکریہ
23/07/2025
شفیق ایک عام سا شخص تھا، عمر تقریباً 45 کے قریب، شہر کے ایک سرکاری دفتر میں کلرک تھا۔ بیوی بچوں والا، مگر دل میں شیطان بسا بیٹھا تھا۔ ہر آنے جانے والی لڑکی کو گھورتا، چھوٹے بہانے بنا کر بات چیت کرنے کی کوشش کرتا، خاص طور پر جب کوئی لڑکی اکیلی ہو۔ اس کی نظریں عزت کرنے والی نہ تھیں بلکہ عزت لوٹنے والی تھیں۔
اسی دفتر میں کچھ عرصہ پہلے ایک نئی انٹرنی لڑکی "ماہ نور" آئی۔ صاف ستھری، باوقار، اور پڑھنے لکھنے والی۔ وہ ہمیشہ خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی، حجاب لیتی، نظریں جھکاتی، لیکن شفیق جیسے لوگوں کے لیے یہ سب معنی نہیں رکھتے۔
ماہ نور کو شروع دن سے اس کی نظروں کا انداز سمجھ آ گیا تھا، لیکن وہ خاموش رہی، سوچا کہ زیادہ نہ دیکھے گی تو نظر ہٹے گی۔ لیکن شفیق نے تو جیسے ارادہ کر لیا تھا کہ اس کے قریب ہونا ہے، کبھی پانی پوچھتا، کبھی فائلوں میں مدد کا بہانہ کرتا، کبھی گھر چھوڑنے کی پیشکش۔
ماہ نور نے دو تین بار نرمی سے انکار کیا، مگر شفیق کا رویہ بڑھتا گیا۔ ایک دن حد ہو گئی، جب شفیق نے تنہائی میں اس سے کہا:
> "ماہ نور، تم بہت خوبصورت ہو۔ اگر چاہو تو میں تمہاری بہت مدد کر سکتا ہوں… بس تھوڑا ساتھ دینا ہو گا۔"
ماہ نور نے ایک پل کو آنکھ اٹھا کر دیکھا، اور کہا:
> "سر، اگر آپ نے آئندہ ایک بھی غیر اخلاقی بات کی، تو میں سیدھا ڈائریکٹر کو شکایت کروں گی، اور میرے پاس سب ثبوت موجود ہیں۔ آپ کی باتیں، نظر، اور آج کی ریکارڈنگ۔"
یہ سن کر شفیق کے چہرے کا رنگ اڑ گیا۔ وہ تو سمجھا تھا کہ ایک لڑکی کچھ نہ کرے گی، ڈر جائے گی، خاموش رہے گی۔
ماہ نور نے واقعی شکایت کی، اور دفتر میں انکوائری شروع ہوئی۔ شفیق کو پہلے معطل کیا گیا، پھر نوکری سے نکال دیا گیا۔ اس کا چہرہ ہر اخبار اور سوشل میڈیا پر آ گیا، کہ کس طرح ایک عزت دار لڑکی نے خود پر بری نظر رکھنے والے شخص کو اس کے انجام تک پہنچایا۔
---
سبق:
کسی لڑکی کی خاموشی کو اس کی کمزوری نہ سمجھو۔ وہ اگر چاہے تو تمہیں تمہاری نظروں سمیت دنیا کے سامنے لا سکتی ہے۔ ہر عورت، ہر لڑکی عزت کی حقدار ہے، اور جو اس کی عزت پر نظریں ڈالے گا، وہ خود ذلیل ہو گا۔
23/07/2025
تلاش گمشدہ بچی ہانیہ
ہانیہ والد حسیب عمر 6 سال، شہر لاہور پنجاب تاریخ گمشدگی :17 جولائی 2025 مقام گمشدگی نیشنل پارک رانا ٹائون لاہور اگر کسی کو بھی ہانیہ کا معلوم ہو تو قریبی پولیس اسٹیشن پر رابطہ کریں
22/07/2025
جب آپ نے ووٹ ہی اکرم درانی کو نہیں دیا ہے، پھر آمن کا مطالبہ ان سے کیوں کرتے ہو ، ان سے امن مانگو نا جن کو آپ نے اقتدار تک پہنچایا ہے جن کے ہاتھ میں خیبر پختونخوا کی حکومت ہے، منافقت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے یار
22/07/2025
بنوں میں فائرنگ میاں بیوی قتل خاتون ، بیٹا زحمی
: تھانہ منڈان کی حدود گاؤں ہنجل میں نامعلوم افراد کی گھر کے اندر فائرنگ
بنوں: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل ، ایک زحمی
بنوں: جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں ، بیٹا زحمی ہوئے ہے ، پولیس
بنوں: واقعے کی وجہ عداوت معلوم کی جا رہی ہے ، پولیس
بنوں: جاں بحق اور زحمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر
اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ، پولیس
22/07/2025
ورثہ کو خبر ہو- عمیرہ ولد سرفراز بعمر 8/9 سال سکنہ سوات اس وقت تھانہ بھانہ ماڑی پشاور میں موجود ہے رشتہ دار اس نمبر0919330416 پر رابطہ کریں
22/07/2025
تلاش میں مدد کیجئے- راولپنڈی کا رہائشی یہ بچہ مینگورہ سوات میں لاپتہ ہوگیا ہے ملنے،دیکھنے یا معلومات ہونے پر اس نمبر 03481929130 پر رابطہ کرے. جزاک الله
22/07/2025
شیخان میں مبینہ ملزمان کی ف۔ا۔ئرنگ،مبشر خان ولد بنارس خان شہباز شاہ شیخان بنوں جاں بحق
Be the first to know and let us send you an email when Bannu News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.