Khyber Committee Centre

Khyber Committee Centre ظلم جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد، 03183444245

اگر سہیل آفریدی کے حکم پر تین دن مسلسل لوڈشیڈنگ نہیں ہو سکتی، تو وزیراعلیٰ صاحب یہ حکم مستقل بنیادوں پر کیوں نافذ نہیں ک...
29/05/2026

اگر سہیل آفریدی کے حکم پر تین دن مسلسل لوڈشیڈنگ نہیں ہو سکتی، تو وزیراعلیٰ صاحب یہ حکم مستقل بنیادوں پر کیوں نافذ نہیں کرتے تاکہ عوام ہمیشہ کے لیے اس عذاب سے نجات حاصل کر سکیں؟

29/05/2026

بنوں پولیس امن کمیٹی کا عوام الناس کے نام اہم پیغام
مشن: انتقامِ شہداء

بنوں پولیس امن کمیٹی کا ہر جانباز آج سر پر کفن باندھ کر اپنے پیارے بنوں گل کے امن، اپنی دھرتی کی حرمت اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے میدانِ عمل میں کھڑا ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس سرزمینِ پاک پر فساد، دہشت گردی، خونریزی اور بے گناہ انسانوں کے قتل کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو عناصر خوارج کی سوچ کے ساتھ اس دھرتی کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، وہ یا تو بنوں گل چھوڑ دیں یا اپنے انجام کیلئے تیار رہیں۔

ہم نے خفیہ معلومات، زمینی حقائق اور مکمل تحقیقات کی بنیاد پر خوارج کے سہولت کاروں، مخبروں اور انفارمروں کی فہرستیں مرتب کر رکھی ہیں۔ یہ عناصر جان لیں کہ قوم اب مزید خاموش نہیں رہے گی۔

ہم ان کے اہلِ خانہ، والدین، بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا بیٹا، بھائی یا رشتہ دار دہشت گرد عناصر کے ساتھ رابطے میں ہے، ان کیلئے سہولت کاری کرتا ہے یا ان کی معاونت کر رہا ہے، تو فوراً اسے اس راستے سے روکیں۔ بعد میں کسی قسم کی فریاد، معصومیت کے دعوے یا رونا دھونا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

ہم بنوں کے ہر مکتبۂ فکر، وکلاء برادری، علمائے کرام، سیاسی و سماجی عمائدین، نوجوانوں، قبائلی مشران اور انجمنِ تاجران سے اپیل کرتے ہیں کہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔

یہ خوارج صرف ریاست اور فورسز کے دشمن نہیں بلکہ دینِ اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے، معصوم بچوں کے مستقبل کے قاتل، بنوں گل کے امن کے دشمن اور وطن کے غدار ہیں۔ اگر آج ان کے خلاف آواز بلند نہ کی گئی تو کل ہر گھر اس آگ کی لپیٹ میں ہوگا۔

ہم بالخصوص بکا خیل اور جانی خیل کی غیرت مند قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو خوارج کیلئے پناہ گاہ نہ بننے دیں۔ ان دہشت گردوں کو نہ ٹھکانے دیں، نہ سہولت فراہم کریں اور نہ ہی اپنے قبرستانوں میں جگہ دیں، کیونکہ جو اپنی دھرتی، اپنے لوگوں اور اپنے دین کا دشمن ہو، وہ کسی عزت کا مستحق نہیں ہوسکتا۔

یہ جنگ صرف ہتھیاروں کی جنگ نہیں بلکہ اپنی مٹی، اپنی نسلوں، اپنے دین اور اپنے امن کے دفاع کی جنگ ہے۔

بنوں پولیس امن کمیٹی نے اس راہ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، اپنے جوان کھوئے ہیں اور اپنے گھروں کے چراغ بجھتے دیکھے ہیں، مگر ہمارا حوصلہ آج بھی زندہ ہے۔

ہم آخری حد تک لڑیں گے، آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے اور آخری جوان تک قربانی دینے کیلئے تیار رہیں گے، جب تک بنوں کی سرزمین سے یہ فتنہ ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوجاتا۔

منجانب: صدر عمر
بنوں پولیس امن کمیٹی جانباز

29/05/2026

بنوں پولیس امن کمیٹی سے درخواست
نالہ کا شو پل کے ساتھ ہر قسم کی عوامی اجتماع پر پابندی لگائی جائے یہ لوگ کسی قسم کی تفریح کے قابل نہیں ہے یہ وہاں پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں کل بھی ایک چار سالہ بچہ شہید ہو چکا ہے ہوائی فائرنگ سے پلیز اس کے لیے کچھ کیجئے،

29/05/2026

بنوں سورانی سکندر خیل روڈ پر بم دھماکہ الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

غلط کو غلط کہنا بغاوت نہیں غیرت ہے۔ مگر اس دنیا میں غیرت رکھنے والا ہمیشہ باغی ٹھہرایا جاتا ہے، کیونکہ سچ ان لوگوں کو چب...
29/05/2026

غلط کو غلط کہنا بغاوت نہیں غیرت ہے۔ مگر اس دنیا میں غیرت رکھنے والا ہمیشہ باغی ٹھہرایا جاتا ہے، کیونکہ سچ ان لوگوں کو چبھتا ہے جو جھوٹ پر زندہ ہیں۔

ایک سے زیادہ شادیوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے، کہ اگر ایک موجود نہ ہو، مثلا عید وغیرہ پر میکے چلی جائے تو دوسری تو سات...
28/05/2026

ایک سے زیادہ شادیوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے، کہ اگر ایک موجود نہ ہو، مثلا عید وغیرہ پر میکے چلی جائے تو دوسری تو ساتھ ہوتی ہے،

28/05/2026

#لکی مروت میں آج جو کچھ ہوا اس کے بارے میں کسی کو مکمل معلومات ہے تو کمنٹ میں شیئر کریں شکریہ

   #مولانا جہانگیر صاحب کے  #ولد حاجی عنایت اللہ خان اور   ونر  #سفیان اینڈ  #آفنان خان کے  #دادا جی وفات پا چُکا ہے جسک...
28/05/2026


#مولانا جہانگیر صاحب کے #ولد حاجی عنایت اللہ خان اور ونر #سفیان اینڈ #آفنان خان کے #دادا جی وفات پا چُکا ہے جسکی نماز جنازہ آج 28 مئی دوپہر 5 بجے بروز جمعرات ذوالقادر منڈان عرف مائی کلہ میں ادا کی جائے گی #سوگوران #حاجی امیر اللہ ۔جاوید خان۔جمشید خان۔ غلام رباز خان

یہ بچی کس کی ہے اس وقت جان شدود پمپ نزد گرلز ڈگری کالج مخٹ ککی میں ہے۔ اگر کسی کی ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں. 030696458...
27/05/2026

یہ بچی کس کی ہے اس وقت جان شدود پمپ نزد گرلز ڈگری کالج مخٹ ککی میں ہے۔ اگر کسی کی ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں. 03069645860

27/05/2026

محتاط رہیں۔ پہلے کئی دنوں سے متحرک سینکڑوں جعلی فیس بک اکاؤنٹس ایک منظم انداز سے بنوں میں آباد مقامی اقوام کے درمیان مختلف طریقوں سے نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بچی جو اپنا نام صفیہ والد کا نام سجاد احمد قوم کلاچی رہائشی تھل کا بتاتی ہے عمر 15 سال ہے اور کہہ رہی ہے کہ والدہ کاف...
27/05/2026

یہ بچی جو اپنا نام صفیہ والد کا نام سجاد احمد قوم کلاچی رہائشی تھل کا بتاتی ہے عمر 15 سال ہے اور کہہ رہی ہے کہ والدہ کافی سال پہلے فوت یوگئی تھی سوتیلی ماں اور والد مارتے تھے اب سوتیلی ماں اور باپ نے 3 روز قبل گھر سے نکال دیا 6ہزار اور کپڑے بھی دیئے ہیں اور کہا ہے کہ جہاں چاہے چلی جاؤ گھر کا درست ایڈریس معلوم نہیں ہے گھر سے سڑک کنارے چلتی رہی اسکے مطابق جہاں رات ہوئی وہیں سو گئی اسوقت تھانہ کوٹ ادو میں موجود ہے کوئی شخص اسکو یا اسکے وارثان کو
جانتا ہو تو تھانہ کوٹ ادو 0662243129 پر رابطہ کرے
یہ بچی کا بیان ہے جو وہ اپنی زبانی بتا رہی تھی
باقی حقیقت کیا ہے وہ جب کوئی وارث سامنے آئے گا تو معلوم ہوگا

Address

Bannu
Bannu
28100

Telephone

+923183444245

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Committee Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Committee Centre:

Share