26/12/2025
ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے پولیو مہم اور دیگر سرکاری امور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ریونیو سٹاف تحصیلدار کاشف خان، شاہ زیب خان، شاہ فہد خان و دیگر میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر اشتیاق احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے ریونیو سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے اور عوامی خدمت کے دیگر امور میں ریونیو عملے کا کردار قابلِ تحسین ہے اور ضلعی انتظامیہ بنوں ان کی محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔