17/07/2026
ہمارے آج کا کردار ہی ہماری اولاد کو وراثت میں ملے گی
ہم اکثر اپنی اولاد کے اچھے کردار کی امید اور تمنا کرتے ہیں
لیکن ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا ہم ان کے اخلاق و کردار کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں؟
بچے صرف ہماری باتیں نہیں سنتے بلکہ وہ ہماری زندگی پڑھتے ہیں
اگر آج ہمارے گھروں میں سچ کی جگہ جھوٹ، احترام کی جگہ بدزبانی، امانت کی جگہ خیانت، اور ذمہ داری کی جگہ غفلت ہو، تو کل ہماری اولاد انہی چیزوں کو معمول سمجھے گی۔
یاد رکھیں!
اولاد کا مستقبل صرف اسکول، ڈگری یا دولت سے نہیں بنتا بلکہ والدین کے کردار، عادات اور روزمرہ کے اعمال سے بنتا ہے
ہم اپنی اولاد کے لیے جو سب سے بڑی وراثت چھوڑ سکتے ہیں، وہ اچھی جائیداد نہیں، بلکہ اچھا کردار ہے
آج کا ہمارا عمل کل ہماری اولاد کی شخصیت بن جائے گا۔
By
سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری
پیج: علم و اخلاق