Bannu One

Bannu One Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bannu One, News & Media Website, Bannu.

📢 سچائی کی آواز، عوام کی زبان
📍 بنوں ون نیوز – مستند، بروقت، اور علاقائی خبروں کا قابلِ اعتماد ذریعہ
📰 سرکاری و عوامی معاملات | ہنگامی اپڈیٹس | عوامی مسائل کی عکاسی
📲 فالو کریں اور بنوں کی ہر خبر سے باخبر رہیں!

30/09/2025

میرے پروردگار ہمیں تین چیزیں سے دور کر دے🙏
بیماری ، جہنم کی آگ اور عذاب قبر
اور ہمیں تین عطا فرما: خوشی ، صحت اور جنت..🤲🤲

30/09/2025

موزدیگارائ بیا گیر دائ 😂

30/09/2025

ہمارے معاشرے میں صلح کی محفل کا مقصد
کمزور کو اس کا حق چھوڑنے پر آمادہ کرنا ہے 😞

30/09/2025

ہزاروں فلسطینی مشتاق احمد خان اور ان کے قافلے کے استقبال کیلئے دریا کے کنارے جمع ہے
Mushtaq Ahmad Khan
اللہ تعالی سنیٹر مشتاق احمد خان بشمول ان کے قافلے کو حفاظت فرمائے آمین

لکی مروت بازیاب بچی آنسہ گل کراچی سے تاجہ زئی چوک پہنچ گئی۔ جہاں پر پولیس امن کمیٹی کے اہلکاروں اور عنے پرتپاک استقبال ک...
30/09/2025

لکی مروت
بازیاب بچی آنسہ گل کراچی سے تاجہ زئی چوک پہنچ گئی۔ جہاں پر پولیس امن کمیٹی کے اہلکاروں اور عنے پرتپاک استقبال کر کے ہار پہنائے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہقمر حیات شیرازی صاحب ( شیرازی فوٹو سٹ...
30/09/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
قمر حیات شیرازی صاحب ( شیرازی فوٹو سٹوڈیو) والے انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی نمازِ جنازہ کل بروز منگل، مورخہ 30 ستمبر، صبح 10 بجے
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4، بیرون میران گیٹ میں ادا کی جائے گی۔

جبکہ فاتحہ خوانی محلہ منشیان میں ہوگی-
سوگواران=خورشید شیرازی، سعود شیرازی، فیصل شیرازی، حارث شیرازی

بنوں میں مقامی بریگیڈ کمانڈر نے آج چاپری کے مشران سے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔...
30/09/2025

بنوں میں مقامی بریگیڈ کمانڈر نے آج چاپری کے مشران سے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ کسی بھی تخریبی سرگرمی میں سہولت کاری نہیں کریں گے۔

مشران نے علاقے میں موجودہ واٹر سپلائی اسکیم کو سب سے بڑا مقامی مسئلہ قرار دیا۔ کمانڈر نے اس معاملے پر جلد جرگہ بلانے کی ہدایت دی تاکہ عوامی مسائل کو مشاورت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

کوئٹہ دھماکے کی تفصیلی اپڈیٹ:  ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام حملہ ...
30/09/2025

کوئٹہ دھماکے کی تفصیلی اپڈیٹ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے *15 دستی بم، 3 انڈر بیرل گرنیڈ لانچر* اور *4 کلاشنکوف رائفلز* برآمد ہوئیں ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں *25 سے 30 کلو گرام بارودی مواد* استعمال کیا گیا، جو ایک خودکش دھماکے کے ذریعے پھٹایا گیا۔

تفصیل: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کے روز فرنٹیئر کانسٹیبلری‘ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر ایک مبینہ خودکش ، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پاکستانی فورسز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے کار میں سوار چار حملہ آور اس سے باہر نکلے اور انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کا دوسری جانب سے بھی جواب دیا گیا۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ اس کار بم دھماکے کے بعد زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے مقام سے مقامی ٹیلی وژن چینلز اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کار ایف سی ہیڈکوارٹرز کے کمپاؤنڈ کے گیٹ کے سامنے رکتی ہے، اس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جاتی ہیں۔

30/09/2025

#ہندوستان سے پیسے لیکر پاکستان کو شکست دیں دینگے یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہم انکو ٹھوکر ،، جہ،،نم ،، واصل کردینگے انشاء اللّٰہ ۔

#تمام خارجیوں کو ۲ سے ۳ منٹ کے اندر ختم کیا گیا۔
#پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اور عوام مل کر اس فتنہ کا خاتمہ کریں گے، انشاء اللّٰہ ۔
ایف سی جوان کی آپریشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے

یہ کم عمر لڑکا، جس نے اپنا نام عبید اللہ ولد قادر خان سکنہ داود شاہ بنوں بتایا ہے، اپنے بیان کے مطابق نسیم علی شاہ مدرسے...
30/09/2025

یہ کم عمر لڑکا، جس نے اپنا نام عبید اللہ ولد قادر خان سکنہ داود شاہ بنوں بتایا ہے، اپنے بیان کے مطابق نسیم علی شاہ مدرسے سے بھاگ آیا ہے۔
اس وقت بچہ لاچی چیک پوسٹ پر موجود ہے۔ متعلقہ ورثاء و اہلِ خانہ کی تلاش جاری ہے۔ اگر کسی کو بچے کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر لاچی چیک پوسٹ سے رابطہ کریں۔ وراثاء رابطہ کریں
Police No.03449796779

کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کی ایک بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک خ...
30/09/2025

کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کی ایک بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک خودکش گاڑی نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی تاہم مستعد گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو موقع پر ہی تباہ کر دیا۔

کارروائی کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو بہادر ایف سی اہلکار اور چند شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

Address

Bannu
2800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu One posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share