
17/07/2025
بنوں: مون سون شجرکاری مہم کے تحت 120 پھلدار پودے لگائے گئے۔
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی جالندھر میں مون سون شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے ھوا ۔ اسی سلسلے میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی جالندھر میں ایک خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل جناب سعد اللہ جان صاحب اور کالج اسٹاف نے ملکر مختلف پودے لگائے۔
اس موقع پر پرنسپل سعداللہ جان صاحب نے کہا "شجرکاری صرف ماحول کی بہتری کا ذریعہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ہمیں مل کر اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا تاکہ بنوں لنڈی جالندھر کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔