Himmat News

Himmat News ہمت مرداں -------------------- مدد خدا

سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی عالم اسلام اور فلسطین کی جیت ہے اس خوشی کو ھم بار بار منائیں گے وہ ہمارے ریڈ لائن ہیں ناظ...
08/10/2025

سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی عالم اسلام اور فلسطین کی جیت ہے اس خوشی کو ھم بار بار منائیں گے وہ ہمارے ریڈ لائن ہیں
ناظم انعام جی بھرت، جماعت اسلامی کے رہنما اسرار قریشی رہائی کی خوشی میں میٹھائی تقسم کیے گئے اس موقع پر سابقہ جماعت اسلامی یوتھ صدر ابرار زمان سابقہ پی کے 102 جے ائی یوتھ صدر نصیر خان، ، عصمت اللہ افنان خان افاق خان۔ موجود تھے۔

02/10/2025

سنا ہے.کہ جب 40 لوگ آمین کہتے ہیں تو دعاء قبول ہوتی ہے
یا اللہ مشتاق احمد کی حفاظت فرما
🤲

02/10/2025

صمود فلیوڈلہ قافلے پر اس رائیلی حملے قافلے میں شریک سینیٹر مشتاق احمد خان و رضاکاروں کی گرفتاری
جماعت اسلامی نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا
حافظ نعیم الرحمٰن

02/10/2025
فرید بھائی کو اپنا بٹوہ مل گیا ۔آپکے خیال میں بنوں ٹیلنٹ میں ایسا کونسا کمال ہے ؟کہ جو چیز بھی گم ہو جاتی ہے کئی گھنٹے ب...
02/10/2025

فرید بھائی کو اپنا بٹوہ مل گیا ۔

آپکے خیال میں بنوں ٹیلنٹ میں ایسا کونسا کمال ہے ؟
کہ جو چیز بھی گم ہو جاتی ہے کئی گھنٹے بعد مل جاتی ہے ۔
اسکے پیچھے کیا راز ہو سکتی ہے ؟

ڈاکٹر عبدالرؤف قریشیصدر متحدہ انجمن تاجران ضلع بنوں
12/09/2025

ڈاکٹر عبدالرؤف قریشی
صدر متحدہ انجمن تاجران ضلع بنوں

29/08/2025

الخدمت فاؤنڈیشن (جماعت اسلامی) کو معلوم بھی ہے کہ کسی نے ووٹ نہیں دینا مگر پھر بھی ہر قدرتی آفت اور مشکل وقت کے دوران عوامی خدمت میں سب سے آگے ہوتے ہیں

17/08/2025

بونیر میں الخدمت کے رضا کار ظہور احمد دورانِ آپریشن شہید ہوگئے۔ 🥹

🤲 اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول فرمائے اور درجات بلند کرے۔ آمین

ایڈووکیٹ جلال شاہ کا شمار ان انقلابی نوجوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے طالبِ علمی کے دور سے ہی خدمتِ خلق کو اپنا مشن بن...
16/07/2025

ایڈووکیٹ جلال شاہ کا شمار ان انقلابی نوجوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے طالبِ علمی کے دور سے ہی خدمتِ خلق کو اپنا مشن بنایا۔ کالج کے ایّام میں اسلامی جمعیت طلبہ کے فعال رکن کے طور پر وہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر محاذ پر پیش پیش رہے۔ مظلوموں کی آواز بننا، حق کے لیے ڈٹ جانا، اور اجتماعی فلاح کے لیے خود کو وقف کر دینا—یہی ان کے سیاسی سفر کی ابتدا تھی۔

جس دور میں سیاست کو ذاتی مفادات، اقتدار کی ہوس، اور مالی منفعت کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے، جلال شاہ نے سیاست کو ایک مقدس فریضہ، اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر اپنایا۔ ان کا سیاسی فلسفہ نظریے اور کردار کی بنیاد پر استوار ہے، نہ کہ چمکتی گاڑیوں، بنگلوں یا پروٹوکول پر۔

آج جب بہت سے ہم عمر افراد آسائشوں اور دنیاوی عیش و عشرت میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، جلال شاہ ان کارکنان میں شامل ہیں جو قوم کی خدمت کو اپنی خوشی، اور عوام کی آسانیوں کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ وہ جماعت اسلامی کے اس قافلے کا حصہ ہیں جو اقتدار کے بغیر بھی عوام کی امید ہے، اور جو مشکلات کے طوفان میں بھی سب سے پہلے میدان میں کھڑا ہوتا ہے۔

ایسے باکردار، باہمت، اور بااصول کارکنان جماعت اسلامی کا سرمایہ ہیں۔ جلال شاہ ایڈووکیٹ نہ صرف ایک فرد کا نام ہے، بلکہ ایک سوچ، ایک تحریک، اور ایک نظریہ کا ترجمان ہے۔

اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں استقامت عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔
محمد اسرار قریشی
سابقہ سوشل میڈیا انچارج جماعت اسلامی یوتھ ضلع بنوں

محمد جلال شاہ آخوند

16/07/2025

بنوں پانی مسئلے پر نفرت کی ضرورت نہیں ہر قوم کا حصہ ریکارڈ کے مطابق موجود ہےسیلاب کا پانی ضائع ہونے سے بہتر ہے کہ مروت کو دیا جائے

27/06/2025

ایٹمی ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہزاروں لوگوں کے سامنے ڈوب گئے ۔
💔😢

سکندر حیات خان – ایک ہمہ جہت شخصیتسکندر حیات خان، حلقہ این اے 19 کے سابق امیدوار، ان شخصیات میں سے ہیں جن کی سیاست روایت...
21/06/2025

سکندر حیات خان – ایک ہمہ جہت شخصیت

سکندر حیات خان، حلقہ این اے 19 کے سابق امیدوار، ان شخصیات میں سے ہیں جن کی سیاست روایتی تنقید، مخالفت اور الزام تراشی سے ہٹ کر اقدار، خدمت اور اخلاص پر مبنی ہے۔ سیاسی نظریات کے اختلافات اپنی جگہ، مگر ان کی شخصیت ایک ایسے انسان کی تصویر پیش کرتی ہے جو ملنساری، خلوص اور دلیرانہ کردار سے مزین ہے۔
وہ ایک بہادر اور راست گو رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔ نوجوانوں میں بے حد مقبول ہونے کی بنیادی وجہ اُن کا مخلصانہ رویہ، مسائل کے حقیقی ادراک اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کاوشیں ہیں۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور کھیلوں کی ترویج اُن کے عملی مشن کا حصہ ہے۔

نوجوانوں اور کھیل سے وابستگی

سکندر حیات خان کا نوجوانوں سے تعلق محض جلسوں کی حد تک نہیں بلکہ عملی میدان میں اُن کی موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ وہ نوجوان نسل کو قوم کا حقیقی سرمایہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ تعلیم، تربیت، کردار سازی اور جسمانی نشوونما کو یکساں اہمیت دی ہے۔ خاص طور پر کھیل کے میدان میں اُن کی خدمات بے مثال ہیں۔
انہوں نے مقامی، ضلعی اور قومی سطح پر درجنوں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے، نوجوانوں کو نہ صرف سہولیات مہیا کیں بلکہ اُن کی حوصلہ افزائی کے لیے خود میدان میں موجود رہے۔ ہاکی،باسکٹ بال ، ٹارگٹ بال، فٹبال، ہینڈبال، کرکٹ اور ایتھلیٹکس جیسے کھیلوں میں اُن کی سرپرستی اور عملی دلچسپی نے درجنوں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کیا۔
بطور ایک بہترین اسپورٹس مین اور مؤثر سپورٹس پروموٹر، وہ نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی فٹنس کے حامی ہیں بلکہ اُن کی اخلاقی و سماجی تربیت کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں۔ ان کا یہ ایمان ہے کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ ایک مضبوط، نظم و ضبط والی، باہمت اور باکردار نسل کی تیاری کا ذریعہ ہیں۔
سکندر حیات خان کو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریاتی تسلسل کا ایک مخلص نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ اُن کی مہذب اور باکردار شخصیت ہر طبقے کے لیے قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے سیاست میں شائستگی، رواداری اور فہم و فراست کو فروغ دیا اور ہر مکتبِ فکر کے افراد کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھے۔
بطور ایک کامیاب تاجر، اُن کی کاروباری بصیرت بھی لائقِ تحسین ہے۔ مگر اُن کی سب سے بڑی پہچان عوام سے اُن کا جُڑاؤ، اُن کے مسائل کا شعور اور انہیں حل کرنے کا عملی عزم ہے۔
یقیناً سکندر حیات خان ان رہنماؤں میں سے ہیں جنہیں آج کا پاکستان نہ صرف چاہتا ہے بلکہ اُن جیسے مخلص اور درد مند قائدین کی اشد ضرورت بھی ہے۔

Address

Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Himmat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share