Bannu99 news

Bannu99 news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bannu99 news, News & Media Website, .

20/07/2025

*بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد فرار!! دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا، دہشت گردوں کی تعداد 13 سے 15 تھی تاہم پولیس اہلکاروں کی بہادری سے جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ نفری مکمل محفوظ رہی*

20/07/2025

*💪🏻صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے اپکو باقی میرے جسم کو
ہاتھ مت لگانا ایک بہادر لڑکی کے آخری الفاظ🪔☝️🥹😭*
بلوچستان میں ظلم کی انتہا،
آپ بھی مظلوم کی آواز بنیں ویڈیو آگے شیئر کریں۔ تاکہ حکومت اس ظلم، جبر کے خلاف مجبورا ایکشن لیں...!

یہاں صرف گولیاں چلانے کی اجازت ہوتی ہے، نہ کہ محبت کی...!

قبائلیت ، تکبر، انا، ضد، اور ہٹ دھرمی نے
دو زندہ انسانوں کو لمحوں میں لاشوں میں بدل دیا...!

اس لڑکی کی غیرت اور حیا کی اندازہ آپ یہاں سے لگائی، گھر سے بھاگ کر نکاح کرلی تھی، مگر فیصلے کے نام پر گاؤں بلا کر گولیاں برسانے کیلئے سامنے کھڑی ہونے کی حکم کو بڑے سینے سے تسلم کرتی ہوئی آگے نکلی اور سر پر گولیاں برداشت کی مگر بے غیرتی نہیں...!

بھاگ کر شادی ہی تو کی تھی، زنا تو نہیں کیا تھا...!

تو پھر کیوں ان معصوم لڑکی پر گولیاں برسائی...؟
کیوں بھرے مجمعے میں گاڑیوں سے گھسیٹ کر ان کا خون بہایا گیا...؟
یہ غیرت نہیں، یہ سفاکی ہے، یہ بےغیرتی کی انتہا ہے...!

یہ معاشرہ، یہ رسمیں، یہ جھوٹی انا،
جن کے ہاتھوں انصاف کا گلا گھونٹا گیا...!
کیا محبت جرم ہے؟ کیا نکاح گناہ ہے؟

بات ہوسکتی تھی،
عدالت، صلح، سمجھوتے، فیصلے — سب ممکن تھے...؟
مگر کیوں کچھ ممکن نہیں ہوا...!
تکبر، انا، ضد، اور ہٹ دھرمی نے
دو زندہ انسانوں کو لمحوں میں لاشوں میں بدل دیا...!

ان کے بہتے ہوئے خون کی پکار
زمین بھی سن رہی ہے،
آسمان بھی شرمندہ ہے۔
اور ہم؟
ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں…!

اپنی موت کو سامنے دیکھ کر وہ نہ روئی، نہ چیخی، وہ شہید بیٹی اپنا
پلو سنبھالے اور چادر درست کرتے ہوئے پورے وقار کے ساتھ اپنی مقتل گاہ میں خود چل کر گئی اور اپنے حصے کی گولیوں کا انتظار کرنے لگی وہ ذرا سا بھی نہیں گڑگڑائی کسی کے پاؤں نہیں پکڑے کیونکہ

وہ جانتی تھی کہ ان لوگوں کی مردانگی کی تسکین اس کے بےگناہ خون سے کم کسی چیز سے ممکن نہیں ...
سننے میں آرہا ہے کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اتنے ہجوم میں دلیری سے یہ کہتے ہوئے آگے بڑھی کہ

" سم ائنا اجازت اے نمے پین ہچ اف" یعنی صرف گولی کی اجازت ہے تمہیں اسکے علاوہ کچھ نہیں۔

مقتل سجانے والوں نے قرآن مجید لڑکی کے ہاتھوں سے تو لے لیا مگر اس قرآن مجید کو پڑھ کر تھوڑی دیر سمجھنے کیلئے ہجوم کو بٹھاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔

آج خدا کی زمین پر دو لوگوں کو قتل کردیا گیا۔

1.بنوں میں آپریشن نامنظور2..بنوں میں لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جایے3..بنوں قوم گوڈ ۔بیڈ دونوں نامنظور4..بنوں کے عوام اپن...
20/07/2025

1.بنوں میں آپریشن نامنظور
2..بنوں میں لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جایے
3..بنوں قوم گوڈ ۔بیڈ دونوں نامنظور
4..بنوں کے عوام اپنے معدنیات پر اپنا حق کسی کو نہیں دینگے
5..بنوں میں جتنے روڈز ہیے۔اسکو فلفور کھل دیا جائے
19.6جولائ پاسون میں جتنے مشران نے اختجاج کیا ہیے۔وہ سارے کیس اور گرفتار شدہ افراد کو رہا کیا جائے
7.معطل پولیس ملازمین کو فوری بحال کیا جائے. 8
۔۔۔19جولائی اور کوٹ برارہ کے جتنے زخمی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے
بنوں قومی جرگے کا اعلامیہ جاری

پریس ریلیزجمعیت علماء اسلام (س)ضلع بنوںتاریخ: 20/07/2025مقام: مسجد اھل بیت ہنجل نواب بنوں سٹی ضلع بنوں جمعیت علماء اسلام...
20/07/2025

پریس ریلیز
جمعیت علماء اسلام (س)
ضلع بنوں
تاریخ: 20/07/2025
مقام: مسجد اھل بیت ہنجل نواب بنوں سٹی
ضلع بنوں جمعیت علماء اسلام (س) کا اجلاس – بدامنی، استحکام پاکستان، مدارس کے تحفظ اور لاہور پروگرام پر تفصیلی مشاورت

جمعیت علماء اسلام (س) ضلع بنوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر ضلع مولانا سید فدا احمد شاہ المعروف شیخ صاحب منعقد ہوا، جس میں تمام تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

اجلاس میں درج ذیل اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا:

1. لاہور پروگرام میں شرکت و تیاری

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام (س) ضلع بنوں سے ایک باوقار قافلہ لاہور میں ہونے والے مرکزی پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گا۔ تمام کارکنان کو متحرک کیا گیا کہ وہ تیاری مکمل کریں اور جماعت کے پیغام کو بھرپور انداز میں پیش کریں۔

2. ضلع بنوں میں بدامنی و امن و امان کی بگڑتی صورتحال

شرکاء نے ضلع بنوں میں حالیہ بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اور اغواء برائے تاوان کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکومت و سیکیورٹی ادارے اس بگڑتی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

3. استحکام پاکستان اور قومی یکجہتی کی ضرورت

اجلاس میں قومی وحدت، آئین کی بالا دستی، اور مذہبی طبقات کے مؤثر کردار پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) ہمیشہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کی محافظ رہی ہے اور ہر سطح پر ملک کے استحکام کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔
4. دینی مدارس کو درپیش چیلنجز پر گفتگو

دینی مدارس کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ، منفی پروپیگنڈے، اور رجسٹریشن کی رکاوٹوں پر اجلاس میں گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے جماعت ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
اختتامی کلمات

امیر ضلع نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں، جماعت کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں، اور دینی و ملی استحکام کے لیے اپنی جدوجہد تیز کریں۔

اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
جاری کردہ:
ترجمان
جمعیت علماء اسلام (س)
ضلع بنوںپریس ریلیز

رزمک کے علاقے میں فسٹیول ۔
دا رزمک رنگوناں۔۔

ایک دوست نے A C پتا نہیں کیا مسلہ ھے۔رھنمائی فرمائیں۔۔۔*کل ہی اپنے کمرے میں نیو A C لگوایا عجیب A C ہے جب بھی آن کروں ٹھ...
20/07/2025

ایک دوست نے A C پتا نہیں کیا مسلہ ھے۔رھنمائی فرمائیں۔۔۔
*کل ہی اپنے کمرے میں نیو A C لگوایا عجیب A C ہے جب بھی آن کروں ٹھنڈی ہوا تو دیتا ہی ہے ساتھ میں گرم ہوا بھی دیتا ہے مجھے تو لگتا ہے یہ دو نمبر ہے اصل کا نہیں ہے ۔*

20/07/2025

ھمارے ملک پاکستان میں ایک DPO کا شاہانہ دفتر دیکھیں
🇵🇰

20/07/2025

‏🚨 اورکزی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ – 1 اہلکار ہلاک، 1 زخمی۔
‼️ آج صبح سے ضلع اورکزی کی تحصیل غلجو کے علاقے غنڈہ میلہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر فورسز کو نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ کالعدم تنظیم نے فورسز کو مالی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

20/07/2025

بنوں میں گوڈ اور بیڈ سمیت تمام مسلح گروپ کےقائم کردہ کیمپ اور ان کی منفی سرگرمیاں کسی بھی صورت قبول نہیں ، ان کا فوری طور پر خاتمہ چاہتے ہیں اور کئے گئے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار اقوامِ بنوں مشران کے منعقدہ جرگے کے موقع پر پیش کئے گئے نکات میں بڑا مطالبہ

20/07/2025
لکیمروت۔گنڈی چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ف ائرنگ۔ایک خاتون موقع پر جاں بحق۔ذرائع
20/07/2025

لکیمروت۔گنڈی چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ف ائرنگ۔
ایک خاتون موقع پر جاں بحق۔ذرائع

Address

Telephone

+923109606830

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu99 news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bannu99 news:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share