24/10/2025
ہنگو: بلیامینہ کے علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ پہلے دھماکے کے بعد ایس پی آپریشن ہنگو اسد زبیر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پہنچے تو اسی دوران ان کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا، جس میں ایس پی اسد زبیر اور دو گن مین موقع پر شہید ہو گئے۔ دھماکوں میں دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہید ایس پی اسد زبیر ایک ملنگ مزاج، نڈر اور فرض شناس افسر تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، آمین۔