31/07/2025
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی سیکورٹی فورسز کے ہمراہ خود نورڑ
آپریشن کے لئے پہنچ گئے ، گھر گھر تلاشی شروع
بنوں: تھانہ میریان کے حدود میں بنوں پولیس، پاک آرمی اور سی ٹی ڈی پولیس کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
بنوں تھانہ میریان کے حدود نورڑ میں بنوں پولیس، پاک آرمی اور سی ٹی ڈی پولیس کا مشترکہ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی اپنی سپیشل پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن میں بذات خود موجود ہیں۔
آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندیاں قائم کی گئیں جبکہ شرپسند عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں پر مؤثر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
شرپسند عناصر نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور آپریشن کی وجہ سے علاقے سے راہِ فرار اختیار کی ہے۔ تاہم سیکورٹی فورسز شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے پر عزم ہیں اور بھر کاروائی جاری ہے ۔
آپریشن کا مقصد علاقے کو شرپسندوں کے وجود سے پاک کرنا اور پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے اس موقع پر واضح کیا کہ بنوں کو ہر حالت میں شرپسند عناصر سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنایا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار اور الرٹ ہیں۔