Bannu Online

Bannu Online ہر خبر پر نظر بے لوث خدمت

دے ایمبولینس پہ خوازہ خیلہ کے زنانہ اووھلہ او تختیدلے ۔ وئیلے کیگی چے دا د بحرین ریسکیو 1122 سرکاری ایمبولینس دے ۔ Post ...
05/08/2026

دے ایمبولینس پہ خوازہ خیلہ کے زنانہ اووھلہ او تختیدلے ۔
وئیلے کیگی چے دا د بحرین ریسکیو 1122 سرکاری ایمبولینس دے ۔
Post copy KKnews1
ذمہ دارے محکمے دے ایکشن واخلی ۔ یادہ دے وی چے د سرکاری سرہ سرہ پرائیویٹ ایمبولینسو ھم پہ سوات او برسوات کے ڈیر بدحال راغستے ۔ چے واپس تش روان ئی نو ھم ئے پہ گوگو گوتے ایخی وی ۔ سہ ضابطہ او قانون نیشتہ ۔

04/08/2026

125 موٹر سائیکل حاصل کریں صرف 13 ہزار ماہانہ قسط پر
اسی طرح سکوٹی ماہانہ 10 ہزار روپے پر حاصل کریں

03/08/2026

بنوں میں ٹریفک کا مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے!
بنوں شہر کی بیشتر اہم شاہراہیں مختلف وجوہات کی وجہ سے بند یا شدید متاثر ہیں، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنے پر مجبور ہیں، جبکہ مریض، طلبہ، ملازمین، کاروباری افراد اور عام شہری شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔

شہر کی سڑکیں عوام کی سہولت کے لیے ہوتی ہیں، انہیں مسلسل بند رکھنا کسی بھی صورت مستقل حل نہیں۔ متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لیں، بند سڑکیں کھلوائیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

بنوں کے عوام کو احتجاج نہیں، پُرامن اور آسان سفر کا حق چاہیے۔

عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان لکی شہر سے گزرتے گزرتے رہ گٸی ، وہ بیچاری سمجھی کہ شاید یہ کوٸی دیہات یا قصبہ ہے جہ...
03/08/2026

عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان لکی شہر سے گزرتے گزرتے رہ گٸی ، وہ بیچاری سمجھی کہ شاید یہ کوٸی دیہات یا قصبہ ہے جہاں دوردور تک ترقی کا کوٸی نام و نشان نہیں تھا ، بعد میں انہیں پتہ چلا کہ یہ 1992میں ضلع کا درجہ ملنے والے بدنصیب شہر کا مین چوک ہے اور تو اور جس چوک (قاضی اشفاق چوک) میں وہ رکی وہاں گھپ اندھیرہ تھا کیونکہ یہاں سالوں پہلے لگے چند سٹریٹ لاٸٹ کب کے بجھ چکے ہیں۔
امید ہے محترمہ حلیمہ خان درتنگ سے ہوتے ہوۓ پنجاب میں داخل ہونگی تو بنوں لکی مروت اور کرک کی تباہ حال سڑکیں ، بنیادی انسانی ضروریات کی کمی اور ضلع لکی مروت کی محرومی ضرور محسوس کرینگی۔
باقی ہم ویسے بھی ماضی بہت جلد بھول جاتے ہیں، ہمیں یاد نہیں جب بنوں میں لاشیں گرتی تھی تو اسلام آباد میں صحافی کے ایک سوال پر آپ نے کہا کہ مجھے اس پر تبصرہ نہیں کرنی ،

02/08/2026

اے میرے بنوں کے غیور عوام!

1۔ آپ کے بنوں میں جب دہشت گردی عروج پر تھی، اُس وقت کس سیاسی جماعت نے آپ کا ساتھ دیا؟

2۔ آپ کے بنوں میں دھماکے ہوئے، اسکول تباہ ہوئے، اُس وقت کس نے مذمت کی؟

3۔ آپ کے بنوں میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگ شہید ہوئے، اُن کے یتیم بچوں کی خبر گیری کے لیے کون آیا؟

4۔ آپ کے علاقے سے گیس اور بجلی پنجاب کو فراہم کی جاتی ہے، لیکن خود بنوں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کیا کوئی ہے جو اس کا پوچھنے والا ہو؟

5۔ تقریباً تمام اہم سڑکیں بند ہیں۔ کوئی مائی کا لال انہیں کھلوانے کے لیے سامنے نہیں آتا، بلکہ ہر روز نئی نئی سڑکیں بند کی جا رہی ہیں۔ کیا کوئی ہے جو بنوں کے عوام کے لیے آواز اٹھائے؟

6۔ اسکول تباہ، کاروبار تباہ، ہسپتالوں کی حالت خراب، سرکاری ادویات میں مبینہ بے ضابطگیاں اور کرپشن عروج پر ہے، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

محترم لوگو!

اگر ہماری اجتماعی اور معاشرتی زندگی تباہ ہو رہی ہے تو صرف کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرنا، اپنے بنوں اور اپنے لوگوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگا۔

آج سے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہر سیاسی جماعت کے لوگ آئیں گے اور طرح طرح کے بیانات دیں گے۔ آپ صرف اُن سے ایک سوال ضرور پوچھیں:

"جب بنوں میں بدامنی عروج پر تھی، اُس وقت آپ کہاں تھے؟"

اگر اس سوال کا واضح جواب نہ ملے تو یاد رکھیں کہ شاید یہ لوگ کسی اور کے اشارے پر چل رہے ہیں، اور الیکشن جیتنے کے بعد آپ کو دوبارہ اکیلا چھوڑ کر سرگودھا چلے جائیں گے۔

العرض:
میں کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا۔ میرا تعلق صرف بنوں اور بنوں کے عوام سے ہے۔

31/07/2026

جی ایف سی واشنگ مشین 10 سالہ وارنٹی کے ساتھ صرف 5,000 روپے ماہانہ آسان اقساط پر حاصل کریں۔

آج ہی رابطہ کریں اور معیاری واشنگ مشین گھر لے جائیں!
رابطہ نمبر 03302381259
واٹس ایپ 03183444245
ایڈریس دکان نمبر 10 خواجہ مد پلازہ بیرون منڈان گیٹ بنوں

30/07/2026

اعتراض کرنا آسان ہے، مگر انصاف کرنا مشکل۔

اکثر لوگ دوسروں پر اعتراض تو فوراً کر دیتے ہیں، مگر اپنے اعتراض کو سچ، انصاف اور حقائق کی کسوٹی پر پرکھنے کی زحمت نہیں کرتے۔

اعتراض کرنے سے پہلے، اپنے اعتراض کا بھی احتساب ضرور کریں۔

29/07/2026

بنوں تازہ ترین اپڈیٹ
بنوں پولیس امن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
، تینوں ایس ایچ اوز لائن کلوز , تبادلے منسوخ , ڈی ایس پی اور ایس پی کے تبادلے کا فیصلہ آئی جی پی کریں گے ،
پہلے مرحلے میں کچھ ہی دیر بعد تمام بند سڑکیں کھول دی جائیں گی، جبکہ باقی معاملات پر پیش رفت کے لیے آئندہ اتوار کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

29/07/2026

ان شاءاللہ قوم کو عنقریب خوشخبری ملے گی،
لکی پولیس امن کمیٹی صدر خالد اور بنوں پولیس امن کمیٹی صدر حضرت عمر کا مشترکہ بیان

Address

دکان نمبر 10 خواجہ مد پلازہ بیرون منڈان گیٹ
Bannu
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bannu Online:

Shortcuts

Share