Dyhat News

Dyhat News 03319240679
03449804940
نور شاد وزیر،Dyhat News ایڈمن
واٹس ایپ نمبر۔
عوامی مسائل کے حوالے سے، کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کریں۔

شکر الحمدللہ! اس حکومت نے اگر دوسرا کوئی کام نہیں کیا، تو کم از کم عوام کو اُس مستقل ذہنی اذیت سے تو نجات دلا دی، جو ہر ...
21/08/2026

شکر الحمدللہ!

اس حکومت نے اگر دوسرا کوئی کام نہیں کیا، تو کم از کم عوام کو اُس مستقل ذہنی اذیت سے تو نجات دلا دی، جو ہر وقت موبائل کی سکرین پر گردش کرتی رہتی تھی:

"ڈالر کی اونچی اُڑان!"
"ٹماٹر غریب کی پہنچ سے باہر!"
"چینی کی قیمتوں پر بحران!"
"گھی آسمان کو چھونے لگا!"
"آٹا مہنگا، غریب پریشان!"
"بجلی کے بلوں نے کمر توڑ دی!"
"پٹرول کی قیمت میں اضافہ!"
"دالیں عام آدمی کی پہنچ سے دور!"
"سبزیوں کے دام بے قابو!"
"ادویات مہنگی، علاج مشکل!"
"گیس کے بلوں نے عوام کو چکرا دیا!"
"کرایوں میں اضافہ، سفر بھی مشکل!"

الحمدللہ، آج کم از کم موبائل کھولتے ہی ہر دوسری خبر میں مہنگائی، مہنگائی اور مہنگائی کا شور سننے سے کچھ سکون ملا ہے۔
پاکستان زندہ باد عوام پائندہ باد!

21/08/2026

الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں ’’سسٹم کے باپ‘‘ کی آمد کا جشن!

یہ جشن اُن لوگوں کے لیے ہے جو دن بھر کام کاج میں تھک کر رات کو سو گئے تھے اور اس تاریخی منظر سے محروم رہ گئے۔
جو جاگ رہے تھے، انہوں نے منظر بھی دیکھا اور جشن بھی منایا!
باقی سوئے رہ گئے… اب صرف ویڈیو دیکھ کر گزارا کریں۔

20/08/2026

سردار ارھا ھے۔

اطلاع نماز جنازہ ۔موناخیل: ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈرائیور غفور خان کے بھائی سبخان انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ...
18/08/2026

اطلاع نماز جنازہ ۔

موناخیل: ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈرائیور غفور خان کے بھائی سبخان انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، موناخیل مڈل سکول کے ساتھ، شام5:30 بجے ادا کی جائے گی۔

تمام احباب سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

درانی کالج کا دورہ — تعلیمی معیار اور طلبہ کے مسائل پر خصوصی توجہڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم این...
17/08/2026

درانی کالج کا دورہ — تعلیمی معیار اور طلبہ کے مسائل پر خصوصی توجہ

ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز حاجی زاہداللہ خان وزیر نے درانی کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل اخیاء جان اور تدریسی و انتظامی اسٹاف سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران کالج کے تعلیمی ماحول، طلبہ کو درپیش مسائل، تدریسی سہولیات، ادارے کی ضروریات اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حاجی زاہداللہ خان وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کالج کے پرنسپل اور اسٹاف کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بنوں میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تعلیم مضبوط ہوگی تو بنوں کا مستقبل مضبوط ہوگا۔

اچانک دورہ، صحت کے نظام کا جائزہ۔۔ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز حاجی زاہداللہ خ...
17/08/2026

اچانک دورہ، صحت کے نظام کا جائزہ۔۔
ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز حاجی زاہداللہ خان وزیر نے آج حلیفہ گل نواز ہسپتال، ٹاؤن شپ بنوں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ پرسنل سیکرٹری صفت اللہ خان اور سہیل خان بھی موجود تھے۔
حاجی زاہداللہ خان وزیر نے ہسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر فرمان خان اور ہسپتال ڈائریکٹر عبدالغفور داوڑ سے خصوصی ملاقات کی، جہاں ہسپتال کی مجموعی صورتحال، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر حاجی زاہداللہ خان وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ہسپتال میں صفائی، ادویات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی دستیابی اور مریضوں کی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں ادا کرنے پر زور دیا اور یقین دلایا کہ صحت کے شعبے میں عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔
عوامی خدمت، عملی اقدامات اور اچانک دورے — یہی ہے حقیقی نگرانی کا عمل۔

تعلیمی امور پر اہم پیش رفت ۔۔ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز حاجی زاہداللہ خان وز...
17/08/2026

تعلیمی امور پر اہم پیش رفت ۔۔

ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز حاجی زاہداللہ خان وزیر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بورڈ کنٹرولر فاروق خان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ضلع بنوں اور ملحقہ علاقوں میں تعلیمی معیار، طلبہ کو درپیش مسائل، امتحانی نظام اور بورڈ سے متعلق عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حاجی زاہداللہ خان وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ پر زور دیا کہ طلبہ کو امتحانات، نتائج اور دیگر تعلیمی معاملات میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

ملاقات میں ناظم سہیل خان اور پرسنل سیکرٹری صفت اللہ خان بھی موجود تھے۔

حاجی زاہداللہ خان وزیر کا واضح مؤقف:
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اور بنوں کے طلبہ کے حقوق اور تعلیمی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈومیل کے عوامی مسائل کا فوری حل — حاجی زاہداللہ خان وزیر کا دبنگ ایکشن! ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ...
17/08/2026

ڈومیل کے عوامی مسائل کا فوری حل — حاجی زاہداللہ خان وزیر کا دبنگ ایکشن!

ڈیڈک چیئرمین ضلع بنوں و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز جناب حاجی زاہداللہ خان وزیر نے آج TMO آفس ڈومیل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر عمرزئ جرگے کے مشران نے پانی کے نکاس کے دیرینہ مسئلے سے آگاہ کیا، جس پر حاجی زاہداللہ خان وزیر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی مسئلہ حل کروایا۔

جرگے کے مشران نے مسئلے کے فوری حل اور عوامی مشکلات کے ازالے پر حاجی زاہداللہ خان وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

باتیں نہیں، عملی کام!
مسائل سننا نہیں، موقع پر حل کرنا!
یہی ہے حقیقی عوامی خدمت کی پہچان۔

حلقہ PK-99 میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا!

"کڑوی حقیقت"
17/08/2026

"کڑوی حقیقت"

16/08/2026

نادرا برانچز کے قیام پر اہم پیش رفت

لنڈی جالندھر میں مرحوم حاجی شیر زمان BHU میں نادرا برانچ بنانے کا کام باقاعدگی سے جاری ہے۔ صرف یہی ایک نہیں، بلکہ کوٹکہ محمد خان میں نادرا برانچ کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے، جس کا افتتاح ایک دو روز بعد متوقع ہے۔ جبکہ تیسرے برانچ کے لیے بھی باقاعدہ منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔

آج ڈیڈک چیئرمین ملک زاہد اللہ خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت سے مزید کام ہونے والے ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ تھوڑا صبر کریں، ان شاء اللہ صبر کا پھل میٹھا ہوگا۔

Address

Wazir
Bannu
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dyhat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dyhat News:

Shortcuts

Share