Bannu Tree Star news

  • Home
  • Bannu Tree Star news

Bannu Tree Star news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bannu Tree Star news, Media/News Company, .

لکی مروت تھانہ ڈڈیوالہ کے حدود چکڑی وانڈہ نزد میر اعظم مچن خیل کچے راستے ائی ای ڈی کی اطلاعبم ڈسپوزیبل سکواڈ نے  نصب بم ...
20/07/2025

لکی مروت
تھانہ ڈڈیوالہ کے حدود چکڑی وانڈہ نزد میر اعظم مچن خیل کچے راستے ائی ای ڈی کی اطلاع
بم ڈسپوزیبل سکواڈ نے نصب بم ناکارہ بنا دی۔

یہ موبائل فون جس کے ہیں تھانہ سٹی سے رابطہ کریں بنوں: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موب...
20/07/2025

یہ موبائل فون جس کے ہیں تھانہ سٹی سے رابطہ کریں
بنوں: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موبائل فون برآمد

بنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی ارشد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی طارق محمود خان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 42 قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے، جن کی مجموعی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

کارروائی کے دوران ایک اہم ملزم فرید اللہ ولد عبداللہ، سکنہ کوئٹہ چمن (خال سوکڑی جبار) کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ موبائل فون کوئٹہ اور افغانستان اسمگل کرتا رہا ہے۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی تلاش اور تفتیش جاری ہے

ڈی ایس پی سٹی ارشد خان نے اس کامیاب کارروائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"بنوں پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔"

19/07/2025

بنوں: تھانہ میریان پر ڈرون حملے کی کوشش
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا۔

بنوں پولیس میں سزا و جزا کا عمل تیزی سے جاری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے  عوامی شکایات پر انکوائری مکمل ہونے...
19/07/2025

بنوں پولیس میں سزا و جزا کا عمل تیزی سے جاری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے عوامی شکایات پر انکوائری مکمل ہونے پر اے ایس آئی سمیت 5 آفراد کو نوکری سے برخاست کر دیا
میڈیا رپورٹس

کوہاٹ چیچنہ موڑ نزد مسلم آباد چیک پوسٹ پر پولیس مقابلہ، 2 مجرمان اشتہاری ہلاککوہاٹ ، تھانہ جرما کی حدود میں واقع چیچنہ م...
19/07/2025

کوہاٹ چیچنہ موڑ نزد مسلم آباد چیک پوسٹ پر پولیس مقابلہ، 2 مجرمان اشتہاری ہلاک
کوہاٹ ، تھانہ جرما کی حدود میں واقع چیچنہ موڑ نزد مسلم آباد چیک پوسٹ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو مجرمان ہلاک ہو گئے۔

ہلاک شدہ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر فائرنگ کر کے فائرنگ روکنے پر سرچ کرکے ایک شخص ہلاک شدہ جسکا نام شاہ زیب ولد زرغن شاہ سکنہ لاچی تصدیق ھو کر جو ڈکیتی کے سنگین چار مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری تھا ایک زخمی نے اپنا نام خان محمد ولد آج محمد سکنہ مسلم آباد بتلا کر
بغرض علاج معالجہ ہسپتال بھجوایا گیا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

19/07/2025

بنوں ممہ خیل میں معمولی تکرار پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا۔۔۔۔۔۔۔چار افراد زخمی

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا شہدائے بنوں پولیس کے بچوں کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ملاقات کے دوران ڈی ...
19/07/2025

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا شہدائے بنوں پولیس کے بچوں کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملاقات کے دوران ڈی پی او بنوں نے شہداء کے بچوں اور فیملی ممبرز سے نہ صرف حال احوال دریافت کیا بلکہ ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ:

"پولیس کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ان کی قربانیوں کے طفیل آج وطن عزیز میں امن و سکون قائم ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہداء کی فیملی کی عزت و تکریم ہم سب پر فرض ہے۔"

ڈی پی او بنوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنوں پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

پریس ریلیزبنوں، مورخہ: 17 جولائی 2025ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا شہدائے پولیس کے بچوں اور فیملی ممبرز سے ملاقات، شہ...
19/07/2025

پریس ریلیز
بنوں، مورخہ: 17 جولائی 2025

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا شہدائے پولیس کے بچوں اور فیملی ممبرز سے ملاقات، شہداء کے بچوں پر دست شفقت رکھتے ہوئے خراج عقیدت و تعاؤن کی یقین دہانی ،

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے آج شہدائے بنوں پولیس کے بچوں کے ساتھ اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے شہداء کے بچوں پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے ان کی دلجوئی کی اور نقد امداد بھی فراہم کی۔
ڈی پی او بنوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔ "شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔" انہوں نے دفتر آئے ہوئے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ بنوں پولیس ان کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن جاری رکھے گی اور کسی بھی مرحلے پر انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

19/07/2025

داؤد شاہ وزیر زیارت میں ف۔ائرنگ کے نتیجے میں ( محمد سرور ولد محمد غنی ) نامی شخص جاں بحق

19/07/2025

بنوں: ڈومیل بازار میں خوفناک ٹریفک
حادثے میں ( عصمت اللہ عمر 15 سال ولد گل جابت خان سکنہ میرانشاہ سید گئی ) نامی لڑکا جاںبحق

عرفان اللہ خان الہی وفات پا چکا ہے جس کا نماز جنازہ دن 11:00 بروز ہفتہ 19/7/2025بمقام کفشی خیل بابو جان منڈان میں ادا کی...
19/07/2025

عرفان اللہ خان الہی وفات پا چکا ہے جس کا نماز جنازہ دن 11:00 بروز ہفتہ 19/7/2025
بمقام کفشی خیل بابو جان منڈان میں ادا کی جائے گی

*** سوگواران

رفیع اللہ۔ ثناءاللہ۔
شفیع اللہ ۔ صادق اللہ۔
احمد کا ماما ۔

بنوں: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائیایس ایچ او تھانہ کینٹ حکمت وزیر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب ولد عمر دیاز س...
18/07/2025

بنوں: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او تھانہ کینٹ حکمت وزیر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب ولد عمر دیاز سکنہ میاں خان داؤد شاہ کے قبضے سے ریپیٹر بارہ بور جبکہ ملزم بشیر ولد شیر علی باز سکنہ میاں خان داؤد شاہ کے قبضے سے پستول برآمد کی۔

دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ بنوں پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Address


Telephone

+923360942315

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Tree Star news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share