Bannu Digest

Bannu Digest 🏔️ Exploring the heart of Bannu.

📍 Culture | Heritage | History
📰 News | Stories | Community
🎥 Videos & Local Updates

اطلاعِ عامبنوں میں مختلف افراد قرعہ اندازی کا انعقاد کرتے ہیں، جس کی سوشل میڈیا پر لائیو تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ متعدد جید...
15/07/2026

اطلاعِ عام

بنوں میں مختلف افراد قرعہ اندازی کا انعقاد کرتے ہیں، جس کی سوشل میڈیا پر لائیو تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ متعدد جید علمائے کرام کے مطابق ایسی قرعہ اندازی، جس میں چند افراد کو انعام ملتا ہے جبکہ باقی شرکاء کی رقم ضائع ہو جاتی ہے، شرعاً "جوا" ہے اور "حرام" ہے۔

لہٰذا ایسی قرعہ اندازی کا انعقاد، اس کی تشہیر، لائیو کوریج یا اس میں شرکت غیر اسلامی افعال ہیں۔ آئندہ ایسا کوئی عمل دیکھا گیا تو ان کے خلاف The Khyber Pakhtunkhwa Prevention of Gambling Ordinance, 1978 کے تحت زیرِ دفعات 3/4/5/6 قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ ایسے غیر شرعی اعمال سے خود بھی بچیں، اور اگر کوئی اور ایسا کر رہا ہو تو اسے منع کریں۔ اگر وہ باز نہ آئے تو ضلعی انتظامیہ بنوں یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

11/07/2026

بنوں ڈائجسٹ | ادبی سرگرمیاں

بنوں کی معروف ادبی تنظیم "تنقیدی ٹولنہ بنوں" کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر محمد رمضان نورڑ کو انگریزی ادبیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر بھرپور خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی گئی۔

اسی تقریب میں نوجوان شاعر و ادیب اشرف علی اشرف کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تقریب سے ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی عبدالسلام بیتاب نے "ادب اور صحافت" کے موضوع پر جامع اور فکر انگیز لیکچر دیا، جس میں ادب اور صحافت کے باہمی تعلق، سماجی ذمہ داریوں اور عصری تقاضوں پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد ازاں شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں حاضرین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

بنوں ڈائجسٹ کی جانب سے ڈاکٹر محمد رمضان نورڑ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری اور اشرف علی اشرف کو عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد۔

بنوں والو! ایک سوال...اگر آج آپ کو صرف ایک مسئلہ حل کروانے کا اختیار مل جائے تو آپ کیا منتخب کریں گے؟☐ مہنگائی☐ بجلی لوڈ...
10/07/2026

بنوں والو! ایک سوال...

اگر آج آپ کو صرف ایک مسئلہ حل کروانے کا اختیار مل جائے تو آپ کیا منتخب کریں گے؟

☐ مہنگائی
☐ بجلی لوڈشیڈنگ
☐ ٹریفک کا مسئلہ
☐ بد امنی
☐ بے روزگاری

پیٹرول مہنگا... ڈیزل بھی مہنگا...! آج احتجاج بھی ہوا، نعرے بھی لگے، دعائیں بھی ہوئیں... مگر آخرکار پیٹرول 13.18 روپے فی ...
10/07/2026

پیٹرول مہنگا... ڈیزل بھی مہنگا...!

آج احتجاج بھی ہوا، نعرے بھی لگے، دعائیں بھی ہوئیں... مگر آخرکار پیٹرول 13.18 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 13.80 روپے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا۔
لگتا ہے مہنگائی نے عوام سے کہہ دیا ہے:
"میں تو اب مستقل مہمان ہوں!"
عام آدمی کی جیب خاموش ہے، لیکن ہر نیا اضافہ ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے:
آخر یہ بوجھ کب تک؟
آپ کی رائے میں بار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس حد تک ضروری یا قابلِ قبول ہے؟

بنوں شدید گرمی اور خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ ☀️🥵ایسے وقت میں ہمیں صرف موسم کی شکایت نہیں، بلکہ اپنے رب کی طرف رجوع کی ضرو...
10/07/2026

بنوں شدید گرمی اور خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ ☀️🥵

ایسے وقت میں ہمیں صرف موسم کی شکایت نہیں، بلکہ اپنے رب کی طرف رجوع کی ضرورت ہے۔ آئیے دل سے توبہ کریں، استغفار کریں اور نمازِ استسقاء میں بھرپور شرکت کر کے اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کی دعا مانگیں۔

"اے اللہ! ہمیں ایسی بارش عطا فرما جو رحمت، برکت اور خیر کا باعث ہو، نقصان کا نہیں۔ آمین۔"

آپ کی نظر میں بارش کے لیے سب سے مؤثر عمل کیا ہے؟
اپنی رائے ضرور کمنٹ کریں اور اس دعا پر آمین لکھ کر دوسروں کو بھی دعا میں شامل کریں۔

10/07/2026

پٹرول کی قیمت میں کمی کے نہ ہونے پر ،احتجاج کی کال دیں گے جماعت اسلامی بنوں

10/07/2026

پٹرول کی قیمت میں 225روپے فی لیٹر تک کمی نہ کی گئی تو حافط کی کال پر ملک گیر احتجاج کو دوام اور دھرنے کی کال دیں گے ۔ جماعت اسلامی بنوں

10/07/2026

اپیل برائے تلاشِ گمشدہ بچہ

13 سالہ بچہ عمر صدیق گھر سے ناراض ہو کر کہیں چلا گیا ہے۔ اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ کہیں نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں:
📞 0332-5131565
آپ کی ایک اطلاع بچے کو اس کے اہلِ خانہ سے ملانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

انا للّٰہ و انا الیہ راجعونافغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زدران انتقال کر گئے۔افغان کرکٹ کے معروف کھلاڑی شاہ پور زد...
07/07/2026

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زدران انتقال کر گئے۔
افغان کرکٹ کے معروف کھلاڑی شاہ پور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے کرکٹ شائقین کو غمزدہ کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

07/07/2026

اعلانِ لاتعلقی:
مشرق ولد م

حمد عقیب، سکنہ پھٹونہ ممند خیل، نے اپنے بھتیجے عبدالحق ولد صنوبر سے ہر قسم کے خاندانی اور سماجی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Address

Bannu City
Bannu
28100

Telephone

+923339722795

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Digest posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bannu Digest:

Shortcuts

Share