
03/10/2024
یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے عوامی مطالبات اور داخلہ کمیٹی کی سفارشات پر ایم ایس/ایم فل/ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ کو 13 اکتوبر 2024 صبح 9:00 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
ایم ایس/ایم فل/ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 13 اکتوبر 2024 بروز اتوار (رپورٹنگ وقت صبح 9:30 بجے) انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم ایس) کیمپس، نزد جوڈیشل کمپلیکس، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ہوگا۔ اس موقع پر آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
جبکہ بی ایس سی انجینئرنگ کا انٹری ٹیسٹ اپنے مقررہ وقت یعنی 06 اکتوبر 2024 کو (رپورٹنگ وقت صبح 9:30 بجے) انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم ایس) کیمپس، نزد جوڈیشل کمپلیکس، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ہوگا۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے اور مزید تفصیلات کے لیے، ہماری آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
🌐 https://ustb.edu.pk
اضافی معلومات کے لیے، آپ ہم سے ان نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں:
📞 0928-633817-18
📞 0928-621160
The University of Science & Technology, Bannu, a future-oriented and unique institution is committed to achieving excellence in the undergraduate and graduate education, research and public service. The University provides superior and comprehensive education opportunities at the baccalaureate throu...