Bannu news 1

Bannu news 1 News and Information Channel

09/07/2025

گزشتہ رات تھانہ ہوید کی حدود سرہ بنگلہ نامعلوم کی طرف سے ڈرون اٹیک ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 02 بچے اور ایک شخص زخ۔می ہوچکے ہیں۔ذرائع

بنوں،آج صبح سویرے 6:45 پر تھانہ میریان پر ڈرون حملہ پولیس نفری محفوظ۔ سولر پلانٹ کے دو پلیٹوں کو نقصان پہنچا
09/07/2025

بنوں،آج صبح سویرے 6:45 پر تھانہ میریان پر ڈرون حملہ پولیس نفری محفوظ۔ سولر پلانٹ کے دو پلیٹوں کو نقصان پہنچا

08/07/2025

بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری۔۔ہنر سیکھئے اورماہانہ 30ہزار سے لیکر70ہزار روپے کمائیے وہ بھی گھر ببیٹھ کر
سکائی لینڈ اکیڈمی غلہ منڈی چوک سامنے صمدیہ کتب خان
رابطہ نمبر 03325048485
داخلہ تاریخ اور طریقہ کار اس ویڈیو میں
CEO امن رحمن

08/07/2025

ملک شیروز خان خوجڑی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اہم اجلاس۔ متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ،  چیف ...
08/07/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اہم اجلاس۔
متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ، چیف سیکرٹری، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور محکمہ بلدیات کے حکام کی شرکت۔
صوبے میں صفائی ستھرائی کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام۔
صوبہ بھر کے دیہات کے ویلج کونسلز میں صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ۔
پہلے مرحلے میں صوبے کی 2061 دیہی یونین کونسلز میں یہ پروگرام شروع کیا جائے گا، فیصلہ
اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ابتدائی طور پر ساڑھے پانچ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بریفنگ
پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل کے لئے چار افراد پر مشتمل صفائی عملہ بھرتی کیا جائے گا، فیصلہ
یہ عملہ یومیہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، فیصلہ
یومیہ اُجرت پر عملے کی بھرتی کے لئے ایک صاف اور شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے گا، بریفنگ
یہ عملہ یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اٹھاکر ٹی ایم اے کے کلیکشن پوائنٹ تک پہنچانے کا کام کرے گا، بریفنگ
ابتدائی طور پر ہر یونین کونسل میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور صفائی کے لئے ایک لوڈر گاڑی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، بریفنگ
متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل میونسپل آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے، بریفنگ
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کمیٹی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، بریفنگ
پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کا ایک مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، بریفنگ
صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں باقاعدہ منظوری کے فوری بعد پروگرام کا عملی اجراء کیا جائے گا، بریفنگ
دوسرے مرحلے میں صوبے کی پہاڑی علاقوں کی یونین کونسلز میں یہ پروگرام شروع کیا جائے گا، بریفنگ
یہ پروگرام موجودہ صوبائی حکومت کا ایک سگنیچر پروگرام ہے، علی امین گنڈاپور
صوبے تاریخ میں پہلی دفعہ ہم دیہاتی علاقوں میں سنیٹیشن سروسز کا آغاز کر رہے ہیں، وزیر اعلی
کوشش ہے کہ 14 اگست تک پروگرام کا باضابطہ اجرا کریں، علی امین گنڈاپور
اس پروگرام سے نہ صرف دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی یقینی ہوگی بلکہ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے، وزیر اعلی
پروگرام پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیر اعلی کی ہدایت
صفائی عملے کی بھرتی میں مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے،
اس پروگرام کو دیر پا بنیادوں پر چلانے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے، وزیر اعلی

گورنر ہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف ج...
08/07/2025

گورنر ہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار احمد، کمشنر پشاور ریاض محسود، جسٹس صاحبان، وکلاء، انتظامی محکموں کے سربراہان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ عدل و انصاف کے فروغ، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے

کمشنر بنوں محمد علی شاہ سمیت 115آفسران  تبدیل۔۔۔کیپٹن (ریٹائرڈ) خالد محمود کمشنر بنوں ڈویژن تعینات
08/07/2025

کمشنر بنوں محمد علی شاہ سمیت 115آفسران تبدیل۔۔۔
کیپٹن (ریٹائرڈ) خالد محمود کمشنر بنوں ڈویژن تعینات

تھانہ میریان پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی ،بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والا سفاک ملزم گرفتار،تھانہ میریان کی...
08/07/2025

تھانہ میریان پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی ،بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والا سفاک ملزم گرفتار،

تھانہ میریان کی حدود میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ میں ایک ظالم شوہر بخت اللہ ولد سخی جان سکنہ نورڑ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید جھلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میریان انور خٹک نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جدید پولیسنگ اور ٹیکنیکل بنیادوں پر 24 گھنٹوں کے اندر اندر سفاک ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ پولیس تفتیشی ٹیم واقعہ کی ہر پہلو سے باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے تاکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں سلیم عباس کلاچی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او میریان اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنوں پولیس خواتین پر تشدد، گھریلو جرائم اور ظلم و بربریت کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عمل پیرا ہے، اور ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

07/07/2025

تیار پانچ مرلہ بنگلہ چالیس لاکھ روپے میں ۔۔۔ جسمیں پانی،بجلی،سولر سسٹم،کچن،بیٹھک ،سیلنگ ،کمرے بمع ا ٹیچ باتھ رومزاور دیگر تمام سہولیات موجود۔تفصیل اس ویڈیو میں
رابطہ :
جی ایم انجینئر ملک نقیب اللہ خان
03410090209
03319692929

ملک دین 03313963163

07/07/2025

نامعلوم نے بنوں بکاخیل سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے 3 ٹرالرز 7 ڈرائیوروں سمیت اغ۔واء کرلئے ، ذرائع

07/07/2025

ٹوچی غاڑہ میں ڈرون حملہ
دختر رضاء اللہ نورڑ زخ۔می

07/07/2025

صرف 40لاکھ روپے میں تیار بنگلہ اور سہولیات بھی ایسی کہ آپ کو یقین نہ آئے۔لیکن یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھئے

Address

Mohallah Sarfaraz
Bannu
28100

Telephone

+923355319948

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu news 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bannu news 1:

Share