20/10/2024
ضلع لکی مروت کے تختی خیل قبیلے اور فتنہ الخوارج کے مابین فائرنگ ہوئی جس میں فتنہ الخوارج کے کمانڈر سمیت دو خوارج ہلاک ہو گئے فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب خوارج نے تختی خیل قبیلے کے مقامی لوگوں کواغواء کرنے کی کوشش کی تھی مارے گئے کمانڈر کی شناخت بلال عرف فاتح وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک خوارج کی لاش کے ابتدائی معائنے سےان کے غیر طواف ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ غیر مسلم ہونے کی نشاندہی ہے۔
فتنہ الخوارج کے عسکریت پسند بظاہر مسلمان بھی نہیں ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے آپ کو اسلام کامجاہدہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور مسلم بھائی چارے کو توڑنے کے لیےفتنہ الخوارج میں غیر ملکی ایجنٹ پائے گئے ہیں۔