17/09/2026
روشن کے والد صاحب نے جو باتیں کی ہیں، وہ بالکل سچی اور قابلِ غور ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں کی غلط حرکات اور رویوں کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں عوام کے دلوں میں اس ادارے کے لیے نفرت اور بداعتمادی پیدا ہو رہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے عناصر کی اصلاح کی جائے تاکہ محکمہ اپنی عزت اور عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کر سکے۔