
31/05/2025
پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے میں ایک انتہائی اہم کردار ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والی سابق صدر غلام اسحاق خان کا ہے 1975 میں سیکرٹری دفاع کی حیثیت سے ایٹمی پروگرام انکی نگرانی میں دیا گیا انہوں نے انتہائی ضروری چیز یعنی فنڈز کی فراہمی کبھی رکنے نہیں دی
ڈاکٹر قدیر خان نے اس کی گواہی یوں دی کہ "غلام اسحاق کا میرے ساتھ سلوک اپنے بیٹے کی طرح تھا اور میں ان کی والد کی طرح عزت کرتا تھا۔ غلام اسحاق خان کی سپورٹ تھی کہ ہم ان سے جو مانگتے تھے وہ دیتے تھے اور ہمیں چوروں اور ڈاکوﺅں سے محفوظ رکھتے تھے، اور جو بکواس کرتے پھرتے تھے ان سب سے ہماری حفاظت کرتے تھے۔ اللہ پاک انہیں جنت نصیب کرے ان کا بہت بڑا کردار تھا"
سابق صدر غلام اسحاق مرحوم نے ٹوپی ضلع صوابی کے مقام ایک جدید انجنئیرنگ اور منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ( GIKI) بھی اسی مقصد کے لئیے بنائی ھے۔