09/07/2025
دے بانی ڈی پی او
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے واضح احکامات اور ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کی زیرِ قیادت تھانہ میریان کی حدود، علاقہ نورڑ میں ڈسٹرکٹ پولیس بنوں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران خفیہ اطلاعات پر فتنہ الخوارج کے مبینہ شرپسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا۔ آپریشن کے دوران شرپسندوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس پر جوانمردی سے جواب دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر بغرض ابتدائی طبی امداد ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کی جوابی کارروائی سے فتنہ الخوارج کے شرپسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور کئی شرپسندوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آپریشن میں شرپسند عناصر نے پولیس کی گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ تاہم پولیس اور سیکیورٹی ادارے مکمل چوکس اور مستعد ہیں۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ بنوں پولیس ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور فتنہ الخوارج سمیت ہر قسم کے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیاں اسی جوش و جذبے سے جاری رہیں گی۔
بنوں پولیس