26/07/2025
قائد کی رہائی کے لیے آواز بنیں
آپ کی شرکت ہمارا حوصلہ ہے
کل بروز اتوار، شام 5 بجے تحصیل ککی میں مئیر تحصیل ککی جناب جنید الرشید کی زیرِ قیادت چیئرمین عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ایک پُرامن احتجاج کا انعقاد کیاگیا ہے۔
یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، بلکہ حق کے لیے سینہ تان کر کھڑے ہونے کا ہے۔
آئیے! ظلم کے اندھیروں میں امید کے چراغ جلائیں، اور اس کاروانِ حریت کا حصہ بنیں جو ایک خوددار، باوقار اور آزاد پاکستان کے لیے برسرِپیکار ہے۔
تمام کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات اور محبِ وطن عوام سے اپیل ہے کہ اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں، اور اپنے ساتھ ہر اُس شخص کو لائیں جو عمران خان کی رہائی اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے آواز بلند کرنا چاہتا ہے۔
ہم سب ایک ہیں، اور ایک آواز ہیں —
عمران خان کے لیے، پاکستان کے لیے!