08/09/2025
شیگڑہ پروگرام آرگنائزیشن کی جانب سے لدھاخیل پرائمری سکول کے غریب اور مستحق بچوں میں اعلیٰ معیار کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔ اس انسان دوست اور تعلیم نواز اقدام پر مقامی مشران اور علاقے کے معزز افراد نے تنظیم کے منتظمین کا دِل سے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر موجود معروف سماجی شخصیت اور سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل امیدوار جناب وحید خان، اور مقامی مشر گلاپ نیاز خان نے کہا کہ "سکولوں کے معاشی طور پر کمزور بچوں کی مدد کرنا نہایت قابل ستائش عمل ہے۔ تعلیم ہی قوم کا روشن مستقبل ہے اور اس طرح کے اقدامات نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔"
مقررین نے مقامی سطح پر تمام صاحبِ ثروت اور باشعور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ "ایک باشعور اور پڑھے لکھے نسل ہی ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہے۔"