11/07/2026
جائیداد تنازعات و پیشیوں سے تنگ گریڈ 18 کے افسر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
تھانہ تاتاراحیات آباد کو زوجہ عاصم جاوید نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا 48 سالہ شوہر عاصم گریڈ 18 کا افسر تھا
اس کے شوہر کے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کے تنازعات ہیں اور کیسز بھی عدالت میں زیرسماعت ہیں جس کی وجہ سے شاید وہ دلبرداشتہ تھا
گزشتہ روز وہ گھر کی نچلی منزل میں محوخواب تھے جبکہ شوہر بالائی منزل میں موجود تھا جہاں فائرنگ کی اواز پر اوپر گئے تو شوہر کی خون میں لت پٹ نعش پڑی تھی
زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا