04/07/2026
Today 03/07/2026
مون سون اسپیشل صفائی مہم,,
صوبائی حکومت کے احکامات، ڈپٹی کمشنر بنوں، اور ٹی ایم او ڈومیل جناب کرامت اللہ مروت کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے ڈومیل کا سینیٹیشن اسٹاف، سینیٹری انسپکٹر محمد اسماعیل کی زیر نگرانی میں بند نالیوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب کی بحالی میں مصروف ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ صفائی برقرار رکھنے میں ٹی ایم اے ڈومیل کا ساتھ دیں اور کچرا نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ مون سون کے دوران پانی کی روانی متاثر نہ ہو۔