آبنائے باب المندب
یمن کا ہتھیار
ایشیا اور افریقا کو جدا کرنے والی آبنائے ہے جس کے ایشیائی جانب یمن اور افریقی جانب جبوتی واقع ہے۔
یہ بحیرہ قلزم اور بحر ہند (خلیج عدن) کو ملاتی ہے۔
یہ محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور دنیا کی مصروف ترین آبی گذرگاہوں میں سے ایک ہے۔
جزیرہ نما عرب پر راس منہلی اور افریقا پر راس سیان کے درمیان واقع اس آبنائے کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 20 میل (30 کلومیٹر) ہے۔ پیرم کا جزیرہ اس آبنائے کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے جن میں سے مشرقی آبنائے باب اسکندر کہلاتی ہے جو دو میل چوڑی اور 30 میٹر گہری ہے جبکہ مغربی 16 میل چوڑی اور 310 میٹر گہری ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Pk Bannu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.