
26/09/2025
زیرِ نظر تصویر کوئی افسانہ یا خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے , اور یہ حقیقت آج کل کی موسٹ سویلایزڈ تہذیب کے ماضی کی عکاس ہے .
اAnarchaافریقن امریکن نژاد غلام کنیز ہے جس کو وہاں موجود باغات کے مالکوں میں سے ایک مالک نے اپنی خواہشات کا پیٹ بھر جانے کے بعد تجرباتی ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو بیچ دیا ہے
ڈاکٹر جے سمس اس تجرباتی ٹیم کے سربراہ ہیں
جس نے پانچ سال کے عرصے میں اس غلام عورت کے انتالیس تجرباتی آپریشن کیے اور تمام کے تمام آپریشن انستھیزیا کے بغیر انجام دئیے گئے .
گائناکالوجی کی تاریخ میں اس غلام عورت کو "گائنی کی ماں" کے نام سے جانا جاتا ہے.
سائنسی تحقیق سے علیحدہ جس ظالمانہ طریقے سے انارکا کو استعمال کیا گیا یہ بھی میڈیکل کی تاریخ کا بد نما داغ ہے.
آج کل کی سب سے تہذیب یافتہ سو کالڈ امیریکن عوام اور انسانیت سے متعلقہ شعبہ حکمت اس عمل کو اب کیا نام دیتا ہے اور کس طریقے سے یاد رکھتا ہے یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ