Khyber Wall News & Entertainment

Khyber Wall News & Entertainment علاقائی، قومی اور بین الاقوامی خبروں، تبصروں اور طنزو مزاح کے لئے میرے پیج کو فالو کریں، لائک کریں اور شیئر کریں۔ شکریہ 🙏

06/10/2025
باڑہ۔ باڑہ پولیس کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ پولیس واقعات کے مطابق باڑہ اور اس ...
06/10/2025

باڑہ۔ باڑہ پولیس کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ پولیس
واقعات کے مطابق باڑہ اور اس کے مضافاتی علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے سرگرم ملزم کو باڑہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔
کارروائی ایس ایچ او ہردم گل کی نگرانی میں سب انسپکٹر عابد خان، سب انسپکٹر زمان خان اور دیگر پولیس نفری نے ناکہ بندی کے دوران ملزم صدیق ولد رحمت قوم سپاہ کو گرفتارکرلیا جنکےقبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔

05/10/2025
خیبر۔ لنڈیکوتل مسائل زیادہ ہے داخلی تنازعات حل کرنے کے لئے سیاسی اتحاد سمیت ہر مکاتب فکر لوگوں کو کردار ادا کی ضرورت ہے ...
05/10/2025

خیبر۔ لنڈیکوتل مسائل زیادہ ہے داخلی تنازعات حل کرنے کے لئے سیاسی اتحاد سمیت ہر مکاتب فکر لوگوں کو کردار ادا کی ضرورت ہے پولیس نظام جرائم کی جڑ ہے انضمام سے پہلے اتنے تنازعات نہیں تھے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی اعجاز شینواری کا خیبر ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے داخلی تنازعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو تشویش ناک ہے اور اس کی بنیادی وجہ نظام میں تبدیلی ہے پولیس نظام جرائم کی جڑ ہے انضمام کے بعد جرائم تنازعات میں سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے حل کرنے کے لئے سیاسی اتحاد سمیت قومی مشران اور صحافی حضرات ملکر کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے تمام مکاتب فکر کے لوگ پولیس کے ساتھ مل بیٹھ تنازعات کا حل نکالیں گے اس حوالے بہترین تجاویز دینگے تمام تنازعات کا حل موجود ہے لیکن کردار کے لئے آگے آنا ہو گا اور یہ کردار سیاسی جماعتوں کے کارکنان ادا کرینگے۔ مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی نے پہلے دن سے ظلم شروع کر رکھا ہے قومی اراضی پر قبضہ سمیت مسافروں کے ساتھ بھی ظلم کر رہا ہے خوگاخیل قوم کا سالانہ چیک نہ دینا یا وقت پر نہ دینا ظلم ہے انکے ظلم کا راستہ بھی روکیں گے انہوں نے کہا کہ سینٹر مشتاق امت مسلمہ کا نمائندہ ہے جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن صاحب نے گرفتاری کے خلاف
بیان جاری کرکے احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے

05/10/2025
باڑہ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا بنو قابل پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس میں ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا باقا...
05/10/2025

باڑہ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا بنو قابل پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس میں ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر شاہ فیصل آفریدی، جنرل سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر ڈاکٹر اکبر آفریدی اور دیگر عہدیداران نے باڑہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود، لنڈیکوتل اور باڑہ میں مفت آئی ٹی کورسز شروع کر دیئے گئے اور اس کی رجسٹریشن آن لائن گوگل کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے اور فزیکلی اقراء سکول اینڈ کالج میں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر کی زیر نگرانی یہ پروگرام تینوں تحصیلوں میں بیک وقت شروع کیا جا رہا ہے اور اس میں 12 تک مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی جس کا مقصد نوجوان نسل کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فری لانسنگ، آن لائن کام اور مختلف ٹیکنیکل شعبوں میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

جنرل سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر اکبر آفریدی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اس فری پروگرام میں شمولیت اختیار کریں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

05/10/2025

سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کا گزشتہ امن پاسون باڑہ میں میڈیا کے ذریعے عوام کو پیغام

Address

Bara
25000

Telephone

+923449991317

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Wall News & Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Wall News & Entertainment:

Share