Fazal's Reacts

Fazal's Reacts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fazal's Reacts, Digital creator, Bara.

Health Department is fully functional and working with proper planning, coordination and round the clock emergency arran...
23/01/2026

Health Department is fully functional and working with proper planning, coordination and round the clock emergency arrangements to address the current situation.

All concerned stakeholders are actively engaged to ensure effective response and public safety.

Contact details provided! ✨️

تیراہ وادی کی جبری بے دخلی: ایک قومی المیہخیبر پختونخوا کی خوبصورت مگر محروم تِیراہ وادی اس وقت تاریخ کے بدترین انسانی ب...
22/01/2026

تیراہ وادی کی جبری بے دخلی: ایک قومی المیہ

خیبر پختونخوا کی خوبصورت مگر محروم تِیراہ وادی اس وقت تاریخ کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے اس خدشے کے تحت کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں، تِیراہ وادی کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں معصوم اور نہتے شہری، خصوصاً آفریدی قوم کے افراد، اپنے آبائی گھروں، کھیتوں اور یادوں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

یہ انخلا کسی منظم منصوبہ بندی، سہولیات یا انسانی ہمدردی کے بغیر کیا گیا۔ شدید سردی، برف باری اور کڑاکے کی سرد ہوا میں عورتیں، بوڑھے اور معصوم بچے طویل اور دشوار گزار راستوں پر نکل پڑے۔ نہ مناسب رہائش کا انتظام تھا، نہ خوراک، نہ گرم کپڑے، اور نہ ہی طبی سہولیات۔

اس بے حسی کا سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ اس جبری ہجرت کے دوران کئی معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ سرد موسم، برف اور شدید ٹھنڈ نے ننھے وجودوں کو جینے کا موقع تک نہ دیا۔ گزشتہ رات بھی ایک معصوم بچہ راستے میں شدید سردی برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔ یہ کوئی حادثہ نہیں، بلکہ ناقص منصوبہ بندی اور بے رحمانہ فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

یہ سوال پوری قوم کے سامنے ہے کہ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں کی جانیں اتنی سستی ہو گئی ہیں؟
کیا آفریدی قوم کے بچوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں؟
کیا ریاست کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرے، نہ کہ انہیں ایسے حالات میں دھکیل دے جہاں موت ان کا مقدر بن جائے؟

یہ فیصلہ نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ قبائلی عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی بھی ہے۔ تِیراہ کے لوگ پہلے ہی دہائیوں سے بدامنی، غربت اور محرومی کا شکار ہیں، اور اب یہ زخم ان کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

فوری طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لیے گرم، محفوظ اور باعزت رہائش کا انتظام کیا جائے۔

بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے لیے ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مرنے والے بچوں کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

آفریدی قوم اور تِراہ کے عوام کے ساتھ مشاورت کے بغیر ایسے فیصلے بند کیے جائیں۔

یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں۔ اگر آج تِراہ کے بچوں کی چیخیں نہ سنی گئیں تو کل یہ زخم پوری قوم
کے ضمیر پر نقش ہو جائے گا۔

AmirZada Afridi

میرا میری ذات میں سودا ہوااور میں پھر بھی نہ شرمندہ ہواکیا سناؤ سرگزشت زندگیاک سرائے میں تھا میں ٹھہرا ہواپاس تھا رشتوں ...
04/01/2026

میرا میری ذات میں سودا ہوا
اور میں پھر بھی نہ شرمندہ ہوا
کیا سناؤ سرگزشت زندگی
اک سرائے میں تھا میں ٹھہرا ہوا
پاس تھا رشتوں کا جس بستی میں عام
میں اس بستی میں بے رشتہ ہوا
اک گلی سے جب جب سے روٹھن ہے مری
میں ہوں سارے شہر سے روٹھا ہوا
پنج شنبہ اور دکان مے فروش
کیا بتاؤں، کیسا ہنگامہ ہوا

- جون ایلیا

پھندو روڈ آفریدی آباد نمبر1  اور اس کے گرد و نواح میں کچھ ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی۔ 7 گھنٹے اور کبھی 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ...
31/12/2025

پھندو روڈ آفریدی آباد نمبر1 اور اس کے گرد و نواح میں کچھ ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی۔ 7 گھنٹے اور کبھی 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اور فضل الہی
صاحب اور اس کے کارندے بھی خاموش ہیں۔

میری زندگی اور جدوجہد - عبدالغفار خانعبدالغفار خان المعروف باچا خان ایک عظیم پشتون رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی اپنے قو...
22/09/2025

میری زندگی اور جدوجہد - عبدالغفار خان

عبدالغفار خان المعروف باچا خان ایک عظیم پشتون رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی اپنے قوم کی خدمت اور بیداری کے لیے وقف کر دی۔ اپنی کتاب میری زندگی اور جدوجہد میں وہ واضح کرتے ہیں کہ ان کا مشن صرف آزادی حاصل کرنا نہیں بلکہ پشتون معاشرے کو تعلیم، اتحاد اور امن کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔ وہ مانتے تھے کہ اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں بلکہ علم، کردار اور صبر میں ہے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے خدائی خدمتگار تحریک کی بنیاد رکھی تاکہ پشتون نوجوانوں کو تشدد سے دور کر کے اصلاح، ایثار اور خدمت کی طرف لایا جا سکے۔

باچا خان کی جدوجہد کا مرکز ہمیشہ اپنی قوم کی فلاح اور ترقی رہا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ظلم اور جبر کے مقابلے میں صبر و تحمل اور امن کی راہ اختیار کرنا سب سے بڑی جیت ہے۔ ان کا ویژن ایک ایسا پشتون معاشرہ تھا جہاں تعلیم عام ہو، عورتوں کو حق ملے، اور ہر فرد امن و محبت کے ساتھ زندگی گزار سکے۔ ان کی سوچ اور فلسفہ نہ صرف پشتون قوم کے لیے مشعل راہ ہے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک پیغام ہے کہ اصل تبدیلی دلوں اور کردار کی اصلاح سے آتی ہے۔

#تاریخ #عبدالغفار #پشتون #ترقی #تاریخی #کتاب #علم #تعلیم #کامیابی

Are you managing tasks or leading people? When you focus only on processes you may manage efficiently, but when you insp...
29/08/2025

Are you managing tasks or leading people? When you focus only on processes you may manage efficiently, but when you inspire, motivate, and build connections you step into leadership because people grow through your guidance rather than just following rules.

𝐇𝐚𝐩𝐩𝐲 𝐈𝐧𝐝𝐞𝐩𝐞𝐧𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞 𝐃𝐚𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟓 🇵🇰 The owner of Ali Fish Center (AFC), Mr Muhammad Bilal  graciously invited us to join in t...
15/08/2025

𝐇𝐚𝐩𝐩𝐲 𝐈𝐧𝐝𝐞𝐩𝐞𝐧𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞 𝐃𝐚𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟓 🇵🇰

The owner of Ali Fish Center (AFC), Mr Muhammad Bilal graciously invited us to join in the Independence Day celebrations at AFC. It was a joyful gathering filled with patriotic spirit, unity, and heartfelt moments, making the occasion truly memorable.

If you really want the real taste of fish along with some other introduced dishes, I recommend you all to visit Ali Fish Center & Restaurant.

🇵🇰

افسر افغان یو لیبرل سوچ والا انسان دے ، او ہر شاعر سیکولرزم طرفتہ مائل وی ،  پہ اسلام کی د سیکولرزم ھیس گنجائش نشتہ۔ طار...
17/07/2025

افسر افغان یو لیبرل سوچ والا انسان دے ، او ہر شاعر سیکولرزم طرفتہ مائل وی ، پہ اسلام کی د سیکولرزم ھیس گنجائش نشتہ۔ طارق پٹھان یو غیرتی او ایماندار انسان دے ۔ د افسر افغان غوندی ناکارہ سوچ د طارق پٹھان د یوی ورزی ریسرچ تہ ھم نہ شی رسیدلے۔

 ۔بڑی بڑی کمپنیوں میں ٹیلنٹ کی کمی اکثر کمپنی کلچر پر نہیں بلکہ قیادت کے انداز پر منحصر ہوتی ہے۔ اور یہی بات بھارت کی مش...
10/07/2025

۔
بڑی بڑی کمپنیوں میں ٹیلنٹ کی کمی اکثر کمپنی کلچر پر نہیں بلکہ قیادت کے انداز پر منحصر ہوتی ہے۔ اور یہی بات بھارت کی مشہور کمپنی ”ماما ارتھ“ (Mamaearth) کی شریک بانی غزل الگھ نے ایک وائرل لنکڈ ان پوسٹ میں واضح کی کہ ’لوگ نوکری نہیں چھوڑتے، وہ مینیجر چھوڑتے ہیں۔‘

غزل الگھ کے مطابق، ایک ملازم کی روزمرہ مینیجر سے بات چیت ہی طے کرتی ہے کہ وہ کمپنی میں ٹھہرے گا، ترقی کرے گا یا مایوس ہو کر چلا جائے گا۔ اور کمپنی کلچر کے علاوہ مینیجر ہی دوسری بڑہ وجہ ہوتا ہے جو کو اچھے ٹیلنٹ سے محروم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے 8 ایسے مینیجرز کی اقسام کی نشاندہی کی ہے جو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو خاموشی سے دروازے کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔

1۔ مائیکرو مینیجر

یہ مینیجر ہر کام پر قابو رکھتا ہے، یعنی ہر چھوٹے کام میں دخل اندازی کرتا ہے اور اعتماد کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔

2 ۔ کریڈٹ چور مینیجر

یہ مینیجر کامیابی کا جشن تو مناتا ہے، لیکن کریڈٹ دینا بھول جاتا ہے۔ یا خود اس کام کا کریڈٹ لے لیتا ہے۔

3 ۔ بھوتیا (غائب) مینیجر

یہ مینیجر رابطے میں نہیں رہتا، نہ رہنمائی دیتا ہے نہ حوصلہ افزائی۔

4 ۔ غصے والا مینیجر

اس طرح کے مینیجر کے مزاج کی شدت اور بات بات پر غصہ ٹیم کے استحکام کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

5 ۔ معلومات چھپانے والا

یہ مینیجر اہم معلومات اور اسکلز خود تک محدود رکھتا ہے، اور دوسروں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

6 ۔ کبھی خوش نہ ہونے والا

یہ ہمیشہ مزید کارکردگی چاہتا ہے لیکن پہلے سے حاصل شدہ کارکردگی کو سراہتا نہیں۔

7 ۔ من پسند پرست مینیجر

یہ مینیجر چند افراد کو ترجیح دے کر باقی ٹیم کو نظر انداز کرتا ہے۔

8 ۔ خطرہ نہ اٹھانے والا مینیجر

ایسا شخص نئے خیالات اور آئیڈیاز سے خوفزدہ ہوتا ہے، اور جدت کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

غزل الگھ کا کہنا ہے کہ، ’قیادت صرف پالیسیز یا سہولتوں کا نام نہیں، بلکہ ہر دن اعتماد اور عزت پر مبنی ماحول بنانے کا نام ہے۔‘
انہوں نے آخر میں ایک اہم سوال اٹھایا، ’آپ نے ذاتی طور پر کیسی قیادت دیکھی ہے جس نے آپ کو متاثر کیا یا مجبور کیا کہ آپ آگے بڑھ جائیں؟‘

ان کی پوسٹ پر ہزاروں ردعمل آئے، جن میں کئی لوگوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔

ایک صارف نے لکھا، ’وہی لیڈر مجھے روکے رکھ سکے، جنہوں نے دل سے سنا اور ساتھ دیا۔ چھوڑنے پر مجبور کیا تو غلط رویے اور ایگو نے۔‘

ایک اور رائے میں کہا گیا کہ، ’ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر عزت، اعتماد اور جذبہ دینے والا مینیجر ہی دراصل کلچر بناتا ہے۔‘

ایک اور صارف نے مزید کہا، ’بالکل! ملازمین ہمدردی، تعریف اور تعلق چاہتے ہیں۔ اگر یہ نہیں ہے، تو کوئی فائدہ انہیں جانے سے نہیں روک سکتا۔‘

یہ یاد دہانی ہے کہ قیادت عہدوں کا نہیں، رویوں کا کھیل ہے۔

Address

Bara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazal's Reacts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fazal's Reacts:

Share