HDnews

HDnews swatnews

25/07/2026
23/01/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ 23 جنوری 2026

*سیاحتی مقامات وادی کالام اور ملم جبہ میں شدید برف باری کے دوران ٹریفک وارڈنز پولیس عوام کی خدمت میں مصروف*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان اور ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس سیکٹر مدین اور سیکٹر چارباغ کے سیاحتی مقامات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

شدید سردی اور مسلسل برف باری کے باوجود ٹریفک پولیس گاڑیوں کو ٹائر چین لگانے، مسافروں کی مدد کرنے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے میں بھرپور انداز میں مصروفِ عمل ہیں۔

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔

شعبہ تعلقات عامہ
ٹریفک وارڈن پولیس سوات

23/01/2026

ریسکیو 1122 سوات: برف ہٹانے کا کام جاری

سوات: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایات پر ریسکیو 1122 سوات کی ٹیم گبین جبہ میں سنو ٹریکٹرز کے ذریعے برف ہٹانے اور روڈ کلیئرنس کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ برف باری کے باعث روڈ بند ہونے سے مقامی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے بحفاظت کھولا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیم عوام سے درخواست کرتی ہے کہ وہ برف باری اور پھسلن کے دوران احتیاط کریں، سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر عمل کریں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت نے کہا کہ ریسکیو ٹیم برف ہٹانے کے کام کو مکمل ہونے تک جاری رکھے گی تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان ریسکیو1122 سوات

20/01/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
20 جنوری 2026ء

وادی کالام میں شدید برف باری کے باوجود ٹریفک پولیس کا مثالی کردار

کالام میں شدید برف باری اور سرد موسم کے باوجود ٹریفک پولیس کے بہادر اور جانثار جوان دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ مشکل موسمی حالات میں بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، سڑکوں پر پھنسے مسافروں کی مدد اور شہریوں و سیاحوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

Address

Barikot Swat
Barikot
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HDnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share