Silk Media Group

  • Home
  • Silk Media Group

Silk Media Group Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Silk Media Group, Broadcasting & media production company, .

12/08/2025

پوری قوم کو جشنِ آزادی مبارک ہو 🇵🇰
پاکستان زندہ باد!
اٹک پٹرولیم کے ساتھ — روشنی، ترقی اور امید کا سفر جاری

ظالم حکمرانوں کو اب مسجدیں بھی کھٹکنے لگیں! تجاوزات کا بہانہ بنا کر اللہ کے گھر گرانے چلے ہیں۔ پہلے وہ محل اور پلازے گرا...
11/08/2025

ظالم حکمرانوں کو اب مسجدیں بھی کھٹکنے لگیں! تجاوزات کا بہانہ بنا کر اللہ کے گھر گرانے چلے ہیں۔ پہلے وہ محل اور پلازے گراؤ جو قبضہ مافیا کے ہیں، وہ سڑکیں صاف کرو جہاں عوام کا چلنا محال ہے۔ مسجد سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، مگر تمہاری نیت سے ضرور ہے!
۔..ڈاکٹر فیاض پنجگل چئیرمین فکر انسانیت

بٹگرام کے بعض  بلیک میلر صحافی بٹگرام کے بے ضمیر مداری عرصہ دراز سے تماشے لگا رہے ہیں۔ ہر نئی چال کو قسط بنا کر عوام کے ...
10/08/2025

بٹگرام کے بعض بلیک میلر صحافی
بٹگرام کے بے ضمیر مداری عرصہ دراز سے تماشے لگا رہے ہیں۔ ہر نئی چال کو قسط بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، گویا کوئی سستا ڈرامہ چل رہا ہو۔ یہ لوگ باعزت شخصیات اور اداروں کی کردار کشی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
اگر چائے پانی کا انتظام ہو جائے تو فوراً رخ بدل کر فریب کے ساتھ ہر معاملے کو نئے رنگ میں پیش کرتے ہیں۔ کبھی نادان لوگوں کو ہتھیار بنا کر اپنی جنگ لڑتے ہیں—بندوق ان کے کندھے پر رکھ کر چلاتے ہیں۔ تیر نشانے پر لگے تو شکار خود کھا جاتے ہیں، نہ لگے تو بڑے معصوم بن کر کہتے ہیںہم تو صحافی ہیں، ہمارا کام آواز عوام تک پہنچانا ہے۔”
ہوشیار لوگ پردہ اٹھا چکے ہیں، مگر کچھ تماش بین ایسے ہیں جنہیں اس ڈرامے کی لت لگ چکی ہے۔ مداری بھی خوب جانتے ہیں کہ کب اگلا سین بدلنا ہے تاکہ تالی بھی بجے اور جیب بھی بھرے۔ یہ کھیل چلتا رہے گا، جب تک تماش بینوں کو سچ کا ذائقہ پسند نہ آ جائے۔
۔۔۔ڈاکٹر فیاض پنجگل ۔۔۔۔۔

دل دہلا دینے والا سانحہاچھڑیاں افغان مہاجر کیمپ میں 10 سالہ معصوم بچے کا بے دردی سے سر قلم کر دیا گیا۔اب تک اُس بچے کا س...
22/07/2025

دل دہلا دینے والا سانحہ
اچھڑیاں افغان مہاجر کیمپ میں 10 سالہ معصوم بچے کا بے دردی سے سر قلم کر دیا گیا۔
اب تک اُس بچے کا سر نہیں مل سکا۔

اللہ کی قسم! اگر ملک میں واقعی قانون کی حکمرانی ہوتی، اور مجرموں کو کھلے عام عبرتناک سزا دی جاتی،
تو شاید یہ ظلم نہ ہوتا۔
آج پاکستان مظلوموں کے لیے ایک جہنم بن چکا ہے —
جہاں انسانیت دم توڑ چکی ہے، اور درندے آزاد پھرتے ہیں۔
۔ڈاکٹر فیاض پنجگل

ٹوبہ ٹیک سنگھ/مدرسے کے قاری کی بچے سے بدفعلی،مقدمہ درج،ملزم گرفتار ٹوبہ ٹیک سنگھ:تھانہ سٹی ٹوبہ کی حدود میں محلہ گوبند پ...
22/07/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ/مدرسے کے قاری کی بچے سے بدفعلی،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ:تھانہ سٹی ٹوبہ کی حدود میں محلہ گوبند پورہ کے مدرسہ فاطمہ الزہرہ میں قاری عمر کی دس سالہ بچے حنظلہ سے بدفعلی ،ڈاکٹر کے مطابق ملزم قاری عمر کمسن بچے کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رھا طبیعت ناساز ھونے پر گھر والے بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ لے کر گئے سٹی پولیس ٹوبہ نے مقدمہ درج کر کے قاری کو گرفتار کر لیا ھے مزید تفتیش کا عمل جاری ھے

22/07/2025

سوات کے ایک مدرسے میں بچے پر بدترین تشدد، معصوم بچہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔ افسو س صد افسوس ۔۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو مدرسہ یا اسکول بھیجنے سے قبل وہاں کی انتظامیہ، اساتذہ کے کردار، رویے اور ذہنی کیفیت کا ضرور جائزہ لیں۔

حکومتِ وقت اور مقامی مشران سے پُرزور مطالبہ ہے کہ مدارس و اسکولوں کی مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اپنے بچوں سے وقتاً فوقتاً اساتذہ کے برتاؤ اور رویے کے بارے میں براہِ راست گفتگو کریں۔
انہیں "گُڈ ٹچ" اور "بیڈ ٹچ" کے فرق سے مکمل طور پر آگاہ کریں تاکہ وہ کسی بھی نامناسب رویے پر بروقت ردِعمل دے سکیں۔

اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ اور اعتماد پر مبنی رویہ اختیار کریں تاکہ وہ ہر بات بلا جھجک آپ سے شیئر کر سکیں۔ ۔۔۔۔
ڈاکٹر فیاض پنجگلچئیرمین، فکرِ انسانیت

سوات کے ایک مدرسے میں بچے پر بدترین تشدد، معصوم جان زندگی کی بازی ہار گیا ۔والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو مدرسہ یا ا...
22/07/2025

سوات کے ایک مدرسے میں بچے پر بدترین تشدد، معصوم جان زندگی کی بازی ہار گیا ۔

والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو مدرسہ یا اسکول بھیجنے سے قبل وہاں کی انتظامیہ، اساتذہ کے کردار، رویے اور ذہنی کیفیت کا ضرور جائزہ لیں۔

حکومتِ وقت اور مقامی مشران سے پُرزور مطالبہ ہے کہ مدارس و اسکولوں کی مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اپنے بچوں سے وقتاً فوقتاً اساتذہ کے برتاؤ اور رویے کے بارے میں براہِ راست گفتگو کریں۔
انہیں "گُڈ ٹچ" اور "بیڈ ٹچ" کے فرق سے مکمل طور پر آگاہ کریں تاکہ وہ کسی بھی نامناسب رویے پر بروقت ردِعمل دے سکیں۔

اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ اور اعتماد پر مبنی رویہ اختیار کریں تاکہ وہ ہر بات بلا جھجک آپ سے شیئر کر سکیں۔

ڈاکٹر فیاض پنجگل
چئیرمین، فکرِ انسانیت

15/07/2025

حجرہ منیر خان (تھائی لینڈ والے)، میرہ، علاقہ ٹکری بٹ
مورخہ: 15-07-2025

اے سی ڈی کے تعاون سے کل ڈاکٹر فیاض پنجگل، ڈاکٹر سلیم اور ان کی ٹیم نے حجرہ منیر خان کے مقام پر ایک روزہ چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، فری سپوٹم ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

مریضوں کو مفت نسخے اور مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی و رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
کیمپ کا مقصد معاشرے کو ٹی بی سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانا، اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔

کیمپ میں علاقہ کے نوجوانوں اور معزز مشران نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر فیاض پنجگل نے منیر لالا اور ان کے خاندان کا شاندار انتظامات اور پرتپاک مہمان نوازی پر تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آئیے! انسانیت کی خدمت کو فروغ دیں۔

منجانب:
ڈاکٹر فیاض پنجگل اینڈ ٹیم

15/07/2025
کچے ڈاکو ۔۔ بٹگرام کا جمیل  #اگر بٹگرام بھر سے 5 ہزار لوگ سی پیک پر احتجاج کے لیے نکلے تو جمیل بھی آزاد ہوجائے گا اور آئ...
07/07/2025

کچے ڈاکو ۔۔ بٹگرام کا جمیل #
اگر بٹگرام بھر سے 5 ہزار لوگ سی پیک پر احتجاج کے لیے نکلے تو جمیل بھی آزاد ہوجائے گا اور آئندہ کوئی بھی بندہ بٹگرام کا نہ اغوا ہوگا اور نہ یر غمال ۔
۔۔۔۔۔ڈاکٹر فیاض پنجگل

06/07/2025

اگر میرانی بٹگرام کے لوگ سندھ سے آئے کسی فرد کو زنجیروں میں باندھ کر یرغمال بنائیں اور مطالبہ کریں کہ "ہمارا جمیل دو، اور اپنا بندہ لے جاؤ"، تو کیا حکومت حرکت میں آئے گی

26/06/2025

لائن ون پر بجلی کا شیڈول جلد مزید بہتر ہوگا، انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے۔
دیگر لائنوں میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی خوش آئند ہے، الحمدللہ۔
۔۔۔ڈاکٹر فیاض پنجگل ۔۔

Address


Telephone

+923009138877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silk Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share