30/09/2022
(قائد خیبرپختونخوا علامہ عطاءمحمد دیشانی ودیگر رہنماٶں کی پریس کانفرنس )
خیبر پختونخوا میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ خوش آٸند ہے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں
یکساں نصاب تعلیم کے اجراء سے غریب اور امیر کا فرق ختم ہوجاٸے گا, پسماندہ اور غریب طلباء کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آٸیں گے
انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کے واضح تفریق کا خاتمہ ضروری تھا حالیہ اقدام سے غریب طلباء کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا
اسلامیات ترتیب دینے والےاراکین نصاب کمیٹی کو بہترین نصاب ترتیب دینے پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اسلامیات کے نصاب میں طلباء کے لٸیے عقاٸد , عبادات , اخلاق , مقدس شخصیات اور دینی معلومات کے حوالے سے بہترین مواد موجود ہے
نصاب میں موجود پروف ریڈنگ اور بعض دیگر غلطیوں کو نشاندہی کے بعد درست کرنا قابل تحسین ہے ,نشاندہی کرنے والی شخصیات کا پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں
چند شرپسند افراد کی طرف سے اراکین نصاب کمیٹی اور یکساں قومی نصاب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں
صوباٸی سیکرٹری تعلیم شرپسندوں کے دباٶ میں آکر یکساں نصاب تعلیم کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا , صوباٸی وزہر تعلیم اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر صوبہ بھر میں سیکرٹری تعلیم کے خلاف دھرنے دیں گے اور شدید احتجاج کریں گے