18/09/2025
قابل فخر لمحہ گلیات ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان رضوان منور نے برطانیہ میں گریجویٹس کے ترجمان کے طور پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا! ان کی شاندار تعلیمی کامیابی کے بعد ایک اور شاندار کامیابی
ضلع اور تحصیل ایبٹ آباد گاؤں نگری بالا، محلہ نڑی کیری کے رہنے والےہمارے ہونہار نوجوان رضوان منور جنہوں نے حال ہی میں یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر برطانیہ انٹرنیشنل بزنس ود ایڈوانسڈ ریسرچ کے پروگرام میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے نہ صرف اس پروگرام میں اول پوزیشن حاصل کی بلکہ ایکڈیمک ڈسٹنکشن اور 'بہترین کارکردگی کا ایوارڈ' بھی حاصل کیا۔
یہ ان کی تعلیمی کامیابیوں کا ایک تسلسل ہے، جس میں وہ پہلے ہی پاکستان سے ایم بی اے (بزنس ایڈمنسٹریشن)، ایم ایس مارکیٹنگ، اور ایم اے (انگریزی ادب) کی ڈگریاں امتیازی نمبروں کے ساتھ حاصل کرچکے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے علمی و قیادتی میدان میں غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی گریجویٹس کی نمائندگی کریں۔ انہوں نے2025-2022 انٹیک گریجویشن تقریب میں تمام گریجویٹس کی طرف سے ایک پراثر خطاب بھی کیا۔
یہ انتخاب ان کی مسلسل محنت، عزم اور نہ صرف تعلیمی بلکہ طلباء کی قیادت میں بھی ناقابل یقین کارکردگی کا ثبوت ہے، انہوں نے یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے نمائندے اور پاکستانی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما کے طور پر بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔
رضوان منور کی کامیابیاں ان کے خاندان، اساتذہ خصوصاً ان کے والدین کے لیے فخر کا باعث ہیں، اور ہزارہ ڈویژن، ان کے گاؤں نگری بالا، ایبٹ آباد اور پاکستان کے طلبہ کے لیے ایک غیر معمولی محرک ہیں۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چل کر محنت اور عزم کے ساتھ زندگی میں کامیابی حاصل کریں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام اسی طرح روشن کریں۔
ہم رضوان منور کو ان کی اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Hazara News Hazara Police Hazara 24 News