Voice Of Battagram - VOB

Voice Of Battagram - VOB Voice Of Battagram is a well reputed media outlet based in Battagram City. Contribute Us via Whats App : +92-303 8806644

Their Reporters team and editors are well equipped to balance the news with a very journalistic approach.

26/09/2023

ڈینگی وائرس نے جمبیڑہ و مضافات میں وباء کا شکل اختیار کرلیا ہے روزانہ بی ایچ یو اور پرائیوٹ کلینکس سے 40 پچاس مریض پازیٹیو آرہے ہیں لوگ انتہائی غریب ہے جو ابتدائی ٹسٹ ہے وہ تو محکمہ صحت بٹگرام مفت کرارہے ہیں لیکن سی بی سی اور دوسرے خون کے ٹسٹ چونکہ بی ایچ یووز میں نہیں ھوتے ہیں تو اس کلیئے بٹگرام یا دوسرے جگھوں میں جانا پڑتا ہے جو کہ غریب عوام یعنی مریضوں کے دسترس سے باھر ہیں میں تمام صوبے بلکہ پورے ملک اور غیر سرکاری تنظیموں کو اپیل کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور ان غریبوں کیلئے فلیوڈ دوائیوں ،پینڈال گولیوں اور خاصکر لیبارٹری کا انتظام کرلیں
منجانب: نواب ذادہ عبدالغفور خان، چئیر مین وی سی جمبیڑہ

23/09/2023

آئی فون 15 لانچ ہو گیا اس کا سب سے اچھا فیچر یہ ہے کہ آپ اسے صرف نیٹ پر دیکھ سکتے ہیں 😂

کارکنان جمیعت علماءاسلام اور جماعت اسلامی  سے مودبانہ درخواست ہے کہ جماعت اسلامی اور ہمارا معاملہ گھر کا ہے، سیاست میں م...
20/09/2023

کارکنان جمیعت علماءاسلام اور جماعت اسلامی سے مودبانہ درخواست ہے کہ جماعت اسلامی اور ہمارا معاملہ گھر کا ہے، سیاست میں مستقل دوستی ہوسکتی ہے اور نہ ہی مستقل دوشمنی جماعت اسلامی اور جمیعت علماءاسلام اپس میں سیاسی کزن ہے لہذا ایک دوسرے کے بارے میں اچھے الفاظ کا استعمال کرے۔کل کے ایک دوست کی اشعار پر جماعت اسلامی کے قائدین نے معافی مانگ لی اب جمیعت علماءاسلام کے ابابیل بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے درگزر کرے۔اور مخالفین کا اگ پر تیل ڈالنے کی کوشیشوں کو ناکام بناۓ۔ کل کو صابن لے کر ایک دوسرے کے سروں کو صاف کرنے سے بہتر ہے دونوں جماعتوں کے کارکن اسلام اور ملک دشمن قوتوں پر توجہ مرکوز کرے شکریہ
عدنان ناصر خان تیلوس

اطلاع عام! سوشل میڈیا کی دنیا میں ضلع بٹگرام کا سب سے پہلا اور سب سے زیادہ دیکھے اور سننے والا اور علاقائی سیاست کیساتھ ...
17/09/2023

اطلاع عام!
سوشل میڈیا کی دنیا میں ضلع بٹگرام کا سب سے پہلا اور سب سے زیادہ دیکھے اور سننے والا اور علاقائی سیاست کیساتھ ساتھ سیروسیاحت، ثقافت اور مثبت سرگرمیوں پر مبنی اپنی نوعیت کا واحد سوشل میڈیا پیج ہے۔ مگر گزشتہ کئی ماہ سے جس کسی کو بھی گھر میں ماں، باپ یا بھائیوں سے ڈانٹ پڑتی ہے تو وہ ناراض ہوکر ہمارے اس پلیٹ فارم کے نام پر پیج بناکر سارا کسر پورا کرلیتے ہیں۔ اس سلسلے میں گاؤں پشوڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی ڈانٹ پڑنے والے نے بھی ہمارے پلیٹ فارم کے نام پر پیج بناکر نا صرف ہمارے ادارے بلکہ علاقے کے معزز اور قابل احترام لوگوں کے عزت کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس سلسلے میں جلد انکے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ میں کیس جمع کروں گا اور مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی جمع کراوں گا۔
آپ سے التماس سے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے اس پیج کو رپورٹ کریں اور اس شخص کو ڈھونڈنے میں ہمارے ساتھ مدد بھی کریں۔۔۔۔شکریہ
لنک: https://www.facebook.com/profile.php?id=100071149103646&mibextid=ZbWKwL

بٹگرام رہنما سنی اتحاد کونسل و امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ سید معتبر شاہ الحسینی نے بھی آجمیرہ اور اسکے مضافاتی علاقوں ک...
16/09/2023

بٹگرام رہنما سنی اتحاد کونسل و امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ سید معتبر شاہ الحسینی نے بھی آجمیرہ اور اسکے مضافاتی علاقوں کی جانب سے بجلی لائن کاٹنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

بریکنگ نیوزالخدمت فاؤنڈیشن ضلع بٹگرام کے صدر واصف خان دیشانی پارٹی کے باہمی مشاورت سے جماعت اسلامی ضلع بٹگرام کے جنرل سی...
13/09/2023

بریکنگ نیوز

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بٹگرام کے صدر واصف خان دیشانی پارٹی کے باہمی مشاورت سے جماعت اسلامی ضلع بٹگرام کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ نوٹیفیکیشن جاری

انتہائی افسوس ناک واقعہ شملائی میں رات مارکیٹ کو آگ لگی اطلاعات کے مطابق جسکے نتیجے میں 20 دکانیں اور اس میں کھڑی 6 گاڑی...
06/09/2023

انتہائی افسوس ناک واقعہ
شملائی میں رات مارکیٹ کو آگ لگی اطلاعات کے مطابق جسکے نتیجے میں 20 دکانیں اور اس میں کھڑی 6 گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئی، کروڑوں روپے مالیت کا نقصان۔

فہیم اطہر ولد شیر صمد سکنہ چھپرگرام نے ہزارہ یونیورسٹی سے بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ یہ ایک ت...
05/09/2023

فہیم اطہر ولد شیر صمد سکنہ چھپرگرام نے ہزارہ یونیورسٹی سے بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ یہ ایک تعلیم یافتہ خاندان ہے ۔ انکے داد مرحوم مطیع اللہ صاحب (اللہ پاک مغفرت فرمائے ) ہیڈ ماسٹر تھے اور ایل ایل بی بھی کر چکے تھے ۔انکی پاکدامنی اور شرافت کا یہ حال تھا کہ ایک مسجد کی بنیاد رکھنے کے لئے شرط رکھی گئی تھی کہ ایسا شخص بنیادی پھتر رکھے جس نے گناہ کبیرہ نہ کی ہو وہ پھتر پھر مطیع اللہ صاحب نے رکھی تھی ۔ انکی فیملی میں شمس الھادی پرنسپل ہے گریڈ 18 میں ، نور محمد پروفیسر ہے گریڈ 19 میں ، انکی ایک بیٹی میڈیکل کالج میں ہے اور ایک بیٹا عبداللہ آرمی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کر رہا ہے ۔ سارے کزن اور بھائی ٹیچرز یا دوسرے سرکاری ملازمت میں ہیں ۔ ہم انکی فیملی کو یہ اعزاز حاصل کرنے پہ دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے امیر صوبہ پروفیسر محمد ابراہیم خان سے مشاورت کے بعد نثار احمد خان اجمیرہ کو بقیہ ...
05/09/2023

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے امیر صوبہ پروفیسر محمد ابراہیم خان سے مشاورت کے بعد نثار احمد خان اجمیرہ کو بقیہ سیشن کے لیے امیر جماعت اسلامی ضلع بٹگرام مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری

الخدمت فاؤنڈیشن بٹگرام کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد
04/09/2023

الخدمت فاؤنڈیشن بٹگرام کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی حکمران حکومت کے اختتام پر اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یا تو جیل جاتے ہیں ، یا یورپ ، امریکہ اور ابو...
04/09/2023

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی حکمران حکومت کے اختتام پر اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یا تو جیل جاتے ہیں ، یا یورپ ، امریکہ اور ابو ظہبی میں عیاشیاں کرتے ہیں ۔ اور ان کے ووٹر ان کے لیئے مظاہروں کے ذریعے ملک میں ان سے بچی ہوئی املاک کو جلاؤ گھیراؤ کے ذریعے تباہ کرکے ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ملک موجودہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے ۔ لیکن افسوس سے لکھنا پڑتا ہے کہ اج بھی وہی طرز عمل جاری ہے جو کل تھا ، اج بھی وطن سے محبت کے نام پر وہی دشمنی جاری ہے جو کل تھی ۔
تمام ہموطنوں سے گزارش ہے کہ دلفریب جھوٹے نعروں سے نکل کر ہر سیاسی لیڈر کے کردار کو دیکھیں ، سب کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہمارے سامنے ہے ۔ جس کی سعی و کوشش قوم کے لیئے ہے اس ملک کے لیئے ہے ، صرف اس کو سپورٹ کریں اور جو اپنے ذاتی مفادات کے خاطر ملک کے اثاثے استعمال کرنے کی قانونی یا غیر قانونی حربے استعمال کریں ان سے کنارہ کشی کریں ۔ انشاء اللہ ضرور آچھے دن دیکھنے کو ملیں گے.

تحریر منہاج اخونزادہ کارواڑ

بٹگرام: الخدمت فاؤنڈیشن بٹگرام کے زیر اہتمام المرکز اسلامی بٹگرام میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت کے ...
03/09/2023

بٹگرام: الخدمت فاؤنڈیشن بٹگرام کے زیر اہتمام المرکز اسلامی بٹگرام میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت کے رضاکاروں کو بیسک لائف سپورٹ اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ دیا گیا۔ اس ٹریننگ کا مقصد قدرتی آفات یا کسی بھی حادثہ کے موقع پر لوگوں کی قیمتی زندگیوں کو بچانے، انہیں ریسکیو کرنے اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طبی امداد (First Aid ) دینے، زخمیوں کو جائے وقوعہ سے اٹھانے اور انہیں گاڑی یا ایمبولینس میں بٹھا کر فوری طور پر ہسپتال لے جانے یا قدرتی آفات میں متعلقہ علاقے میں امدادی سرگرمی کرنے اور لوگوں کو امدادی سامان بہم پہنچانا وغیرہ تھا۔ اس تربیتی پروگرام میں درجنوں رضاکاروں کو CPR سمیت آگ لگنے،پانی میں ڈوبنے، زخمی ہونے، بے ہوش ہونے، اور دیگر حادثات کی صورت میں میں متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت دی گئی.
اس تربیتی پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن بٹگرام کے ضلعی صدر واصف خان دیشانی، جنرل سیکرٹری محمد منیر پوڑہ، نائب صدر سید شاہ افضل شیرازی، ناظم تنظیم الاساتذہ بٹگرام گل زرین، احسان الہی اور دیگر عہدیداران سمیت الخدمت رضاکار ٹیم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹریننگ میں سید سلطان ملک شیرازی نے بحیثیت ماسٹر ٹرینر الخدمت فاونڈیشن شرکت کی اور الخدمت رضاکاروں کو بہترین اور مؤثر انداز میں ٹریننگ دی جسے الخدمت فاؤنڈیشن کے جملہ ٹیم سمیت ٹریننگ حاصل کرنے والے رضا کاروں بے حد سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
شرکاء نے پروگرام کو کار آمد قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے پروگراموں کو تسلسل کے ساتھ منعقد کرنے کی درخواست کی.
تربیتی پروگرام کے اختتام پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن بٹگرام واصف خان دیشانی، نائب صدر سید شاہ افضل شیرازی، جنرل سیکرٹری محمد منیر پوڑہ نے ماسٹر ٹرینر سید سلطان ملک شیرازی اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیئے۔

Voice Of Battagram - VOB

PTI Flag at 15,500ft high Khapero Sokai Lake "Fairy lake", of Allai Valley.
02/09/2023

PTI Flag at 15,500ft high Khapero Sokai Lake "Fairy lake", of Allai Valley.

02/09/2023

ڈی ایچ او بٹگرام کی غفلت اور اہلی کی وجہ سے 30 ہزار آبادی پر مشتمل علاقہ بٹیلہ کے عوام بھی بی ایچ یو ہسپتال میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔۔۔۔علاقے کے یوتھ کونسلر سید بختی شاہ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

بٹگرام: جماعت اسلامی بٹگرام اور انجمن تاجران کا مہنگائی کیخلاف ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں کی...
02/09/2023

بٹگرام: جماعت اسلامی بٹگرام اور انجمن تاجران کا مہنگائی کیخلاف ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف بٹگرام بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروبارئی زندگی ...
02/09/2023

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف بٹگرام بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروبارئی زندگی شدید متاثر

Address

Battagram
21040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Battagram - VOB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share