01/08/2026
شانگلہ کے 30 سے زائد مزدور کوئلے کی کان کے افسوسناک سانحے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ان میں ایک نوجوان رفیق بھی تھا۔
صرف پندرہ دن پہلے اس کے گھر شادی کی خوشیاں تھیں، مگر روزگار کی مجبوری نے اسے خوشیوں میں شریک ہونے کے بجائے کان میں محنت کرنے پر مجبور رکھا۔ کل اس کی ڈیوٹی کا آخری دن تھا، وہ اپنے گھر والوں اور نئی نویلی دلہن کے پاس واپس آنے والا تھا، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ کان میں پیش آنے والے دھم / اکے نے اس کی واپسی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، اور وہ اپنے پیاروں کے پاس زندہ نہیں بلکہ تابوت میں لوٹا۔
اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق مزدوروں کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔