Battagram Media House

Battagram Media House آزادی اظہار رائے ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ بٹگرام میڈیا ہاؤس کا بنیادی مقصد عوام اورحکام بالا و حکومت وقت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔

27/08/2026

خصوصی ویڈیو پیغام

بٹگرام : سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ جناب سہیل خان آفریدی اور سینئر قیادت کی 29 اگست، بروز ہفتہ بٹگرام آمد کے موقع پر تاج محمد خان ترند کا بٹگرام کے عوام کے نام خصوصی پیغام.

ان شاء اللہ ختمِ نبوت چوک، بٹگرام بازار کے مقام پر قائدین کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

تمام کارکنان، عہدیداران اور بٹگرام کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
آئیں، اپنے قائدین کا شاندار استقبال کریں۔

#بٹگرام

30/05/2026

قوم، قیادت اور خودداری
منجانب:
سربراہ تھاکوٹ گروپ و چیئرمین نیوپاکستان زندہ آباد مومنٹ ضلع بٹگرام
جلال الدین خان عرف جلال بابا پایمال شریف

قوم فقط ہجوم کا نام نہیں،
قوم شعور، غیرت، خودداری اور اجتماعی طاقت کا عنوان ہوتی ہے۔
اور قوم کا مشر وہی ہوتا ہے
جو اپنی قوم کے وقار کا پاسبان ہو،
جو درباروں کے سائے نہیں بلکہ اپنے کردار کی روشنی میں سفر کرے۔

قیادت تاج نہیں، امانت ہے؛
اور امانت وہ شعلہ ہے
جو کمزور ارادوں کے ہاتھوں میں بجھ جاتا ہے
مگر صاحبِ ہمت دلوں میں انقلاب بن کر زندہ رہتا ہے۔

جب قومی طاقت موجود ہو
مگر اس کے باوجود کوئی سربراہ
دوسروں کی دہلیز کا محتاج بن جائے،
اپنے سے کمزور سیاسی قوت کے سامنے بے بس ہوکر
اپنی خودی گروی رکھ دے،
تو پھر وہ صرف نام کا لیڈر رہ جاتا ہے،
روحِ قیادت اس سے رخصت ہوچکی ہوتی ہے۔

سیاسی میدان صوفی کے سفر کی مانند ہے؛
یہاں جیت بھی آزمائش ہے اور ہار بھی درس۔
اصل سوال فتح یا شکست نہیں،
اصل سوال یہ ہے کہ
کیا کردار سلامت رہا؟
کیا ضمیر زندہ رہا؟
کیا قوم کی گردن جھکی یا سربلند رہی؟

زمانہ یاد رکھے؛
ہر شور کرنے والا شاہین نہیں ہوتا،
ہر سورگیرے شاگل نہیں ہوتا۔
اور اردو کی زبان میں بھی کہا گیا:
"چاچا گیا، چاچا آیا"
یعنی نام بدلنے سے تقدیر نہیں بدلتی،
بدلتا وہی ہے
جو فکر، کردار اور ارادے میں انقلاب پیدا کرے۔

قوموں کے نصیب خوشامد سے نہیں بدلتے،
بلکہ خودداری، جرأت اور سچ کے لہجے سے سنورتے ہیں۔
قیادت وہ نہیں جو کرسی کے گرد گردش کرے،
قیادت وہ ہے
جو قوم کے درد کو اپنے سینے میں امانت بنا لے۔

آؤ اے اہلِ وطن!
اپنی طاقت کو پہچانو،
اپنے شعور کو جگاؤ،
اور ایسی قیادت کا انتخاب کرو
جو غلامی کی زنجیروں نہیں
بلکہ خودداری کے پرچم بلند کرے۔

جلال بابا پایمال شریف
کہتا ہے:
"قوم کا سر جھک جائے تو تخت بے معنی ہو جاتے ہیں،
اور جب غیرت بیدار ہو جائے
تو بے تاج لوگ بھی تاریخ کے سلطان بن جاتے ہیں۔"

محمد فیاض عرف خان ماموں رزق حلال کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ اللہ تعالی بخیریت منزل مقصود تکس پہنچاۓ
26/04/2026

محمد فیاض عرف خان ماموں رزق حلال کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ اللہ تعالی بخیریت منزل مقصود تکس پہنچاۓ

262 واں سالانہ عرس حضرت شیخ عبدالسلام بابا جی رحمۃ اللہ علیہ سنگڑی شریف شملائی بٹگرام
08/04/2026

262 واں سالانہ عرس حضرت شیخ عبدالسلام بابا جی رحمۃ اللہ علیہ سنگڑی شریف شملائی بٹگرام

Address

Battagram
21040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram Media House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Battagram Media House:

Shortcuts

Share